دعائیں التجائیں
مصنف : داؤد راز دہلوی
صفحات: 274
دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔زیرنظر کتاب برصغیر پاک وہندکےمشہور محدث شارح بخاری مولانا داؤدرازکا مرتب کردہ مجموعہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نےمقبولیت عامہ عطا کی ہے اللہ اس کتاب سے ہرمسلم کوکماحقہ فائدہ پہنچائے (آمین) دار الابلاغ نے اسے خوبصورت انداز میں پاکٹ سائز او ر عام کتابی سائز میں شائع کیا ہے مشکلات ،مصیبت،پریشانیوںمیں مبتلا لوگ اس کتاب سے مستفید ہوکر مشکلات وپریشانیوں سے نجات پاسکتے ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دعائیں التجائیں | 5 | |
حرف آغاز | 19 | |
تقدیم | 23 | |
تعارف | 26 | |
ہست کلید در گنج حکیم | 28 | |
باب اول خانگی و اخلاقی زندگی | 35 | |
باب دوم مذہبی زندگی | 135 | |
باب سوم اجتماعی زندگی | 195 | |
دعوت المجاہدین ( میدان جہاد سے متعلق دعائیں واذکار) | 253 |