دروس القرآن جلد اول

دروس القرآن جلد اول

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 411

 

قرآن مجید اللہ رب العزت کی سچی اور لاریب کتاب ہے جو بے مثل اور بے نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا ہدایت اور حکمت ودانائی سے بھری پڑی ہے اس کی تلاوت باعث ثواب بھی ہے اور قاری کو ایسی لذت بھی دیتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ یہ اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے اتارا ہوا دستور حیات ہے جو اس کو ٹھکرا کر خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لے وہ ظالم وفاسق اور دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوکر تڑپے گا اور جو شخص قرآنی احکامات کے مطابق عمل کرے وہ جنت کے راستے پر گامزن ہو کر اپنی منزل تک یقیناً پہنچ جائے گا۔ قرآن مجید کو آسان سے آسان انداز میں عوام الناس تک پہنچانے اور انہیں وعظ ونصیحت اور تبلیغ کے لیے کئی ایک طریقے اپنائے گئے اور اس پر بہت سے کتب بھی تالیف کی گئیں مگر زیرِ تبصرہ کتاب  علم وفن کا ایک گہرا سمندر ہے جو بھی اس میں غوطہ زن ہوتا ہے وہ ہیرے‘ جواہرات سے اپنی جھولی بھر کر ہی سطح آب پر نمودار ہوتا ہے۔ اس کی دو جلدیں ہیں پہلی جلد میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی چیدہ چیدہ آیات کی تفہیم وتفسیر ہے اور دوسری جلد میں سورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی منتخب آیات پر دروس مشتمل ہیں جس میں قرآنی آیات کے شان نزول اور  اور ان کی تفسیر ہے۔ تفسیر میں تفسیر بالقرآن اور تفسیر بالحدیث اور صحیح یا حسن درجہ کی احادیث کو بیان کیاگیا ہے۔ بنی اسرائیلی روایت کا ذکر کرنے کے بعد اس کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔ اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ حوالے میں سورۂ کا نام اور آیت کا نمبر ذکر کیا جاتا ہے اور حدیث کے حوالے میں مصدر کا نام‘ پھر کتاب کا نام اور حدیث نمبر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب’’ دروس القرآن ‘‘ الشیخ محمد عظیم حاصل پوری  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 7
آداب تلاوت 9
تعارف قرآن بہ زبان قرآن 13
فضائل قرآن بہ زبان قرآن 17
فضائل قرآن بہ زبان حدیث 25
تعوذ 34
فضائل سورۃ الفاتحہ 40
بسم اللہ پڑھو 48
حمدوثناء 58
رب العالمین کون؟ 66
رحمن ورحیم 78
حقیقی بادشاہ کون ؟ 85
عبادت صرف اللہ کی 94
استعانت 102
صراط مستقیم 110
انعام یافتہ لوگ 119
مغضوب علیہم لوگ 126
گمراہ لوگ 139
سب کہوآمین 145
لاریب کتاب 151
صفات متقین 156
مومن ہی توکامیاب ہیں 164
منافق  کی مثالیں 168
منافق کی بارش کی سی مثال 171
خالق ومالک صرف ایک 176
اللہ کاہمسرنہ بناؤ 179
قرآن جیسی کوئی کتاب نہیں 185
مچھر کی مثال 188
اللہ کےعہداوررشتہ داری کومت توڑو 191
وہ تو ہمیشہ تسبیح وتحمید میں لگے رہتےہیں 194
ابلیس نےسجدہ  نہ کیا 203
نماز باجماعت اورعمل 203
پتھر دل لوگ 205
جنتی کون جہنمی کون؟ 209
اچھی بات کہو اور 213
زکوۃ اداکرو 216
ابراہیم ﷤ پرآزمائش اورمقام ابراہیم 220
تم مجھے یادکرو میں تمہیں یادکروں گا 224
میراشکر کروناشکری نہ کرو 228
مصائب میں صبر اورنماز سےمددطلب کرو 232
شہید کو مروہ مت کہو 236
آزمائش  اللہ کی سنت ہے 241
مصیبت  کےوقت ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘کہنا 245
توحید الوہیت 248
غیراللہ تو منہ پھیرلیں گے 252
محبت صرف اللہ سے 255
حلال کماؤ،حلال کھاؤ 259
اپنے دشمن کوسمجھو 263
حرام اشیاء 270
نیکی اوربدی کی پہچان 274
ارکان ایمان 278
رمضان کیوں آیا؟ 282
مریض اورمسافر کاروزہ اوررخصتیں 285
روزوں کی قضائی کب اورکیسے 288
اللہ دعاؤں کاقبول کرنےولاہے 290
روزہ توڑنے کاکفارہ 294
اعتکاف 297
ناحق مال مت کھاؤ 300
چاند کےفائدے 303
حج میں قربانی 308
حج وعمرہ 312
حج وعمراورتقوی 315
تکمیل نعمت کےبعد 318
دنیا توقید خانہ ہے 321
کیاتم جنت میں ایسے ہی چلے جاؤگے؟ 331
خرچ کی راہیں 335
ضرورت سےزائد خرچ کرو 339
یتیم کےمتعلق اللہ سےڈرو 343
حیض کیاہے 347
زوجہ کےپاس کیسےآئیں؟ 352
مسنون طلاق اورخلع 355
رجوع اورحلالہ 360
منگنی احکام ومسائل 364
طلاق کی کراہت وجواز 367
حق مہر اورمطلقہ 371
صدقہ کراس سے پہلے کہ 374
قرآن مجید کی سب سےعظمت والی آیت 377
احسان جتلانا اوریاکاری اعمال برباد کردیتےہیں 380
چھپاکرصدقہ وخیرات کرناافضل ہے 382
کسی سے سوال مت کرو 384
سود خور کی مثال 387
سود نہیں اصل مال میں بھی آسانی دو 391
لین دین لکھ لیاکرو 396
فرشتے اورایمان 401
آخری دوآیات 405

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment