ڈاکٹر ملک غلام مرتضٰی چند یادیں چند ملاقاتیں

ڈاکٹر ملک غلام مرتضٰی چند یادیں چند ملاقاتیں

 

مصنف : حافظ زید ملک

 

صفحات: 303

 

ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ ایک معروف عالم، مبلغ اور مفسر قرآن کی حیثیت سےشہرت رکھتے تھے۔ موصوف مدینہ یونیورسٹی،مدینہ منورہ کے فاضل اور وہیں مدرس کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیتے رہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے ایک عرصہ تک لاہور میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا اور ریڈیو ، ٹی وی سمیت مختلف فورموں پر اسلامی تعلیمات کے روشنی میں خطبات اور تقاریر کے ذریعے دلوں کو سیراب کرتے رہے ہیں۔فہم قرآن  کےسلسلے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔تقریباً 18 ؍سال قبل 7؍مئی 2002ء کو  علامہ اقبال،ٹاؤن،لاہور میں انہیں شہید کردیا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ڈاکٹر مرحوم کی حیات وخدمات  کے  متعلق کئی رسائل وجرائد اور اخبارات میں  مختلف قلم کاروں کے مضامین شائع ہوئے اور مستقل کتابیں بھی لکھی  گئیں۔جن  میں  سے ایک کتاب ڈاکٹر محمد اسلم خا ن  نے ’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ۔۔۔ احوال و آثار‘‘ کے عنوان سے لکھی اس کتاب  میں  ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک  کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز  اس کتاب میں ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے قتل کے انکشافات اور حالات و واقعات سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ ان کے قتل کے ذمہ دار کون تھے اور انھیں اپنے قتل کا یقین کیوں تھا؟ ان کی زندگی کے وہ گوشے جو میڈیا تک نہیں پہنچ سکے، سب اس سوانح عمری میں درج ہیں۔ یہ کتاب ولید پبلشرز ،جوہر ٹاؤن ،لاہور نےنے شائع کی ہے۔  دوسری زیر نظر اہم کتاب بعنوان’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ چند یادیں چند ملاقاتیں‘‘ ڈاکٹر مرحوم  کےصاحبزادے  جناب ڈاکٹر حافظ محمد زید ملک (اسسٹنٹ پروفیسر کنگ سعود یونیورسٹی ،ریاض) کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب ڈاکٹر  ملک غلام مرتضیٰ کے افراد خانہ ،رشتہ داروں،دوستوں علماء کرام، مداحوں  کے تاثرات اور ڈاکٹر ملک  غلام  مرتضیٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے،اہل علم ودانش کے ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط پرمشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
حرف ناشر 13
الف۔ افراد خانہ کے تاثرات
1۔میرے شریک حیات 17
2۔پیارے ابو 20
3۔مرد مومن 29
4۔ابوجان 35
5۔میرے پیارے ابواوردوست 46
6۔الشیخ الوالد 112
7۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی بحیثیت والد اورمبلغ 120
8۔شمعِ محبت 124
9۔میرے ابوحضور 127
ب۔ رشتہ داروں کے تاثرات
10۔میرابھائی اوردوست 133
11۔شہید ڈاکٹر غلام مرتضی ملک﷫ 145
12۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ۔ ایک ماہرتعلیم 149
ج۔ دوستوں کےتاثرات
13۔میرا اچھا دوست 153
14۔میرےدوست کی یادیں ، بچپن سےشہادت تک 157
15۔غلام مرتضیٰ۔ چند یادیں 167
16۔معلم قرآن 182
17۔شیخ محترم کے بارے میں میری یادداشتیں 185
18۔ڈاکٹر ملک 190
19۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ۔ علوم اسلامی کے ایک نامور محقق 196
20۔زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے 202
21۔اک چراغ مصطفویٰ ﷺ 206
22۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰچند سطور میں 210
23۔Dr.Malik Ghulam Murtaza 212
24۔Murtaza: My Friend 213
د۔ علماء کے تاثرات
25۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ۔داعی الی القرآن 217
26۔مردِ قلندر۔ چند یادیں کچھ باتیں 230
27۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ 233
ح۔ مداحوں کے تاثرات
28۔خادم ِقرآن ۔ کچھ یادیں ۔ کچھ باتیں 239
29۔خاموش ہو گیا ہے چمن بولتا ہوا 242
30۔ایک عظیم شخصیت 245
31۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک : میرے استاد،میرے محسن 248
32۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید ﷫ 255
33۔ایک محب وطن اسلامی اسکالر 259
34۔میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں 261
35۔زمانہ یاد رکھے گا وہ داستان ہیں ہم 262
36۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک شہید کی شہادت 266
37۔عاشق پاک طینت 269
38۔موت العالم ، موت العالم 271
ز۔  ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے
39۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید کا مشن 277
40۔مظلومیت اورشہادت 280
41۔ اک چراغ اور بجھا اوربڑھی تاریکی 282
42۔دہشت گردی کی نئی لہر 283
و۔ اہل و علم و دانش کے  ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط
43۔حافظ سعید احمد ( مرحوم) 287
44۔ سید عارف حسین 288
45۔محمد اکرم خان وبیگم محمد اکرم خان 290
46۔طاہر زبیدی 291
47۔غلام مصطفی توشی 293
یسین شاہد بھٹی 294
خواجہ عبد الغفور 295
محمد سخاوت علی 296
صادق رشید بلوچ 297

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment