ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام
مصنف : مفتی احسان اللہ شائق
صفحات: 256
اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیاہے، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری ومسلم ودیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیاہے کہ اگر امت اس گھناؤنے جرم میں مبتلا ہوگئی یہ ایک کینسر ہے جو معاشرے کی رگ رگ میں پھیل جائے گا اور بالآخر لا علاج ہوجائے گا ۔ شرعی نصوص میں تصویر کشی کی جو قباحتیں بیان ہوئی ہیں ان میں چند ایک ملاحظہ ہوں ۔تصویر بنانے والوں کو سب سے سخت ترین عذاب دیا جائے گا، تصویر بنانے والےاللہ تعالیٰ کی صفت خلق میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تصاویر بنانے والوں کو روز قیامت حکم ہوگا کہ جو بنایا ہے اس میں روح ڈالو لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ تصاویر سے سخت نفرت کرتے تھے اس گھر میں داخل نہ ہوتے جہاں تصاویر پائی جاتیں۔ امام بخاری ومسلم اور اصحاب سنن نے سیدہ عائشہ ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں ، جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور گھر میں داخل نہ ہوئے ، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں میں نے ان کے چہرے پر ناگواری کے آثار محسوس کرلئے ۔ تو کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ’’ میں اللہ اور اس کے رسول کے حضور توبہ کرتی ہوں میں نے کیا گناہ کیاہے ؟ آپ نے فرمایا : اس تکیہ کا کیا ماجرا ہے ؟ میں کہنے لگی :’’ میں نے اسے آپ کیلئے خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا’’ یہ تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے روز عذاب دیا جائے گا، اور انہیں کہا جائے گا : اسے زندہ کرو جو تم نے پیدا کیا اور بنایا ہے، اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوتی ہیں ‘‘۔(بخاری ومسلم )تصویروں کو مٹانے اور توڑنے کیلئے رسول اللہ ﷺ نےقاصد روانہ کئے ‘‘ سیدنا علی نے ابی ھیاج الاسدی سے کہا کیا میں تمہیں اس مشن پر روانہ نہ کروں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے روانہ کیا تھا ۔ کہ کسی تصویر کو نہ چھوڑنا کہ اسے مٹادینا اور کسی قبر کو جو زمین سے بلند ہو اسے زمین کے برابر کردینا ۔‘‘ ( صحیح مسلم )انسانی وجود کے رونگٹے کھڑے کردینے والی وعید پر مشتمل ان نصوص کے باوجود جب انسان عجیب وغریب تأویلات کے ذریعے تصویر کو جائز قرار دے اور معاشرے میں اس کے رواج کا باعث بنےتو یہ کتنی ہی لا پرواہی کی بات ہے ۔اسلام شخصیت پرستی اور بت پرستی سے منع کرتا ہے،جو شرک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ شرک کی ابتداء اسی امر سے ہوئی کہ لوگوں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر پہلے تو اپنے نیک اور بزرگ لوگوں کی تصویریں بنائیں،پھر انہیں مجسمے کی شکل دی اور پھر ان کی پوجا پاٹ شروع کر دی۔مغرب کی بے دین حیوانی تہذیب میں بت سازی ،تصویر سازی اور فوٹو گرافی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، اور بد قسمتی سے مسلمان سیاست دانوں کی سیاست بھی مصورین اور فوٹو گرافروں کے گھیرے اور نرغے میں آ چکی ہے۔نبی کریم ﷺ کی اسلامی تحریک اورسیاست نہ صرف تصویر سے خالی تھی بلکہ تصویروں اور مجسموں کو مٹانا آپ ﷺ کے لائحہ عمل میں شامل تھا۔اگر دعوت وجہاد اور سیاست وحکومت میں تصویروں کی کوئی اہمیت ہوتی تو حرمین میں نبی کریم ﷺ کی تصویروں کے بینر لٹکا دئے جاتے،اور سیرت کی کتب میں اس کا تذکرہ موجود ہوتا۔ فوٹو گرافی تو عہد نبویﷺ اور عہد صحابہ میں موجود نہیں تھی، البتہ تصویر سازی کے ماہرین ہر جگہ دستیاب تھے۔اگر تصویر بنانا جائز ہوتا تو صحابہ کرام ضرور نبی کریم ﷺکی تصاویر بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے۔ دورِ حاضر میں مسلمانوں میں بے دینی، فحاشی وعریانی پھیلانے کی جس قدر کوششیں ہور ہی ہیں شاید ہی اس سے پہلے ہوئی ہوں۔ بدعات اور خلاف شرع رسومات سے مسلمانوں کے عقیدے و نظریات کو بگاڑنے اسلامی تعلیمات سے دور کرنے اور کفر کی دہلیز پر پہنچانے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔ فحاشی وعریانی پھیلانے میں گانا بجانا، موسیقی، تصاویر چاہے ویڈیو کی شکل میں ہو یا پرنٹ تصاویر ہوں سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام ‘‘ کی مولانا مفتی احسان اللہ شائق کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں تصاویر کا استعمال شرعاً کہاں جائز ہے اور کہاں جائز نہیں اور کون سی تصاویر مطلقاً حرام ہیں اور کون سے مختلف فیہ ہیں۔ ڈیجیٹل کیمرہ کی تصاویر اور ہاتھ کی بنی ہوئی تصاویر میں کچھ فرق ہے یا دونوں کاایک ہی حکم ہے اس بارے میں علماء کرام کے مختلف آراء، نیز تصاویر کے استعمال کے مختلف مواقع کے بارے میں علماء کی مختلف آراء اور فتاویٰ پیش کیے ہیں۔ نیز ٹی وی پر دینی پروگرام پیش کرنا اور سی ڈی کی تصویر سےمتعلق فقہاء کے فتاویٰ جات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مولف | 15 |
تصاویر کی ابتداء کیسے ہوئی | 18 |
تصویربت پرستی کاآلہ ہے | 19 |
بڑاظالم کون ہے؟ | 21 |
تصویر دارپردہ لٹکانے کی ممانعت | 22 |
رحمت کےفرشتے داخل نہیں ہوتے | 23 |
تصویر سازی کوروزگار بنانےکی ممانعت | 24 |
حضور ﷺکاتصویر والےمقام سےپرہیزکرنا | 25 |
تصویر کشی کی حرمت | 25 |
تصویر کی لعنت عام ہوگئی ہے | 28 |
محاسبہ کریں | 29 |
تصویر سےاجتناب کےبرکات وسعت رزق کاواقعہ | 30 |
یادگار تصویریں کو آگ لگادی | 31 |
ایران کی سیرقربان | 32 |
اشکال وجواب | 33 |
زندگی بھر نفلی حج کےلیےنہیں گئے | 35 |
مولانا عبدالکریم بیرشریف کاایک اورواقعہ | 36 |
ولیمہ کی دعوت ٹھکرادی | 36 |
ناشتہ کی دعوت اورتصویر سےاجتناب | 38 |
تصویر والی چیزوں کااستعمال | 39 |
شادی کی محفل مجلس وعظ میں بدل گئی | 41 |
تصویر سےنفرت کاواقعہ | 42 |
حضرت اقدس مفتی رشید احمد لدھیانوی کاواقعہ | 44 |
فوٹو گرافی کی اجرت کاحکم | 46 |
تصویر دارسائیکل پر سوار ہونا | 47 |
تصویر کی حرمت کامنکر فاسق ہے | 47 |
فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرناغلط ہے | 48 |
نبی اکر م ﷺ کی تصویر گستاخی ہے | 48 |
گستاخان رسو ل کاانجام بد | 49 |
ہاتھ پر تصویر گدوانا | 60 |
تصویر پر سجدہ کرنےکاحکم | 61 |
تصویروالی جگہ میں نماز پڑھنے کاحکم | 61 |
تصویر والالباس | 61 |
تصویر والی بنیان | 62 |
مکان میں براق کی تصویر رکھنا | 62 |
یادگارتصویریں | 65 |
پاسپورٹ کی ضرورت سے تصویر کھنچوانا | 66 |
بچوں کو فوٹوکےذریعہ تعلیم دینا | 67 |
جاندار کی تصویر بطور مارکہ استعمال کرنےکاحکم | 67 |
بزرگوں کی تصویر رکھنا | 68 |
شیرکی کھال میں گھاس بھر کر شیربنانا | 69 |
باتصویر اخبار کاحکم | 70 |
باتصویر رسائل کی خریدار | 70 |
کرنسی نوٹ پر تصویر چھاپنا | 70 |
مسجدمیں تصویر اتارنا | 71 |
خانہ کعبہ اورااطواف کرتے لوگوں کی تصویر فریم کرنا | 71 |
محترم شخصیتوں کی تصاویر آوایزاں کرنا | 72 |
آرٹ ورائنگ کی شرعی حیثیت | 72 |
جاندار کی شکلوں ولے کھلونے | 73 |
مجسمہ فروشی کاحکم | 74 |
شناختی کارڈ میں عورتوں کی تصویر کاحکم | 75 |
صرف دانت اورآنکھ کی تصویر اتارنا | 76 |
اڈنٹی کارڈ بنوانا جائز نہیں | 76 |
کاسمیٹکس کی دکان کاحکم | 78 |
حج کی فلم دیکھنا حرام ہے | 79 |
چڑیا والی گھڑی کاحکم | 80 |
میت کی تصویر اتارنے کاحکم | 80 |
خواتین کی تصویر دیکھنا اورآویزاں کرناحرام ہے | 81 |
مخطوبہ عورت کی تصویر کاحکم | 82 |
منگیتر کی تصویر رکھنے کاحکم | 82 |
سنیما بینی کےنقصانات | 83 |
دیوی دیوتاؤں کی تصویر کو فریم کرناکیسا ہے | 84 |
گھر میں ٹیلی ویثرن اورویڈیورکھنا اوراس کو دیکھنا | 85 |
گناہ سے بچنے کےلیے ٹی وی فروخت کرنا | 84 |
ویڈیو فلم اورکیسٹ کی بیع | 85 |
فوٹو گرافی کےآلات توڑنے کاحکم | 97 |
ویڈیو گیم کاشرعی حکم | 98 |
سی ڈی کی تصویر کاحکم | 99 |
تصویر کےلغوی معنی واصطلاحی معنی | 101 |
سائنس کےماہرین کی تحقیق | 103 |
جناب تفسیر احمد کی تحقیق | 106 |
اکابر علماء کےفتاوی | 108 |
تصویر اورفوٹو میں فرق کرنےوالوں کےدلائل کےجوابات | 111 |
فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرنا درست نہیں | 113 |
دارالافتاءدارلعلوم کراچی کافتوی | 123 |
دل خوش کرنےکی غرض سےتصویر دیکھنا حرام ہے | 127 |
تصویر کھنچوانے والے کی اقتداء کاحکم | 128 |
تاش اروشطر نج کھیلنے کاحکم | 129 |
کتا پالنا عظیم گناہ ہے | 130 |
کیرم بورڈ کھیلنے کاحکم | 132 |
سی ڈی میں کسی عالم کی تقریر سننا ممنوع ہے | 133 |
جامعۃ الرشید کافتوی | 134 |
تصاویر والے عید کارڈ | 136 |
مولنا کمال الدین المستر شدصاحب کی رائے | 137 |
میڈیا کی تضلیل سےبچنے کاعذر وحیلہ | 139 |
سی ڈی ٹی وی کمپیوٹر اورانٹر نیٹ کےمتعلق | 144 |
ٹی وی پر علماء کرام کاآنا مثبت ومنفی پہلو | 148 |
جامعہ دارلعلوم کراچی کاموقف | 161 |
کارٹون کاحکم | 163 |
عورتوں کی ویڈیو کیسٹ کاحکم | 163 |
بغیر سرکےتصویر کاحکم | 164 |
موبائل کی تصویر کاحکم | 164 |
خواتین کادرس | 15 |
انٹر نیٹ کلب کاحکم | 166 |
نظموں میں لفظ اللہ اس طرح پڑھنا کہ ڈھول اورجھنکار کی آواز محسوس ہو | 167 |
موبائل ٹون میں موسیقی جائز نہیں | 169 |
جدید دور کےنوجوان | 170 |
موبائل فون میں ٹون کی جگہ تلاوت ،نعت ،اذان یاکوئی ذکر استعمال کرنےکی ممانعت | 174 |
خاتمہ بالخیر | 175 |
گانا بجانا قرآن وحدیث کی روشنی میں | 178 |
کلمات تبرک | 179 |
عرض مولف | 180 |
گانے بجانے کی حرمت پر آیات قرآنیہ | 183 |
شان نزول | 184 |
گانا سننا اورسنانا شیطانی آواز ہے | 186 |
گانا بجانا بہیود ہ کام ہے | 186 |
گانے بجانے کی حرمت پر احادیث مبارکہ | 187 |
گانے سےلذت حاصل کرنا حرام ہے | 187 |
گانے کاآلات توڑنا | 188 |
ڈھول طبلہ بجانےکی ممانعت | 188 |
گانا دل میں نفاق پیداکرتاہے | 188 |
گانا بجانےاورسننے پرسخت وعیدیں | 189 |
گانے سننے والوں کےچہرے مسخ ہوجائیں گے | 189 |
گانے کافروغ قیامت کی نشانی ہے | 190 |
گانا بجانے والے کی نماز قبول نہیں ہوگی | 191 |
گانا سننے والوں کےکانوں میں سیسہ ڈالا جائےگا | 192 |
حضور ﷺ کاگانے کی آواز سن کر کانوں میں انگلی ڈال لینا | 192 |
گانا گانے کی اجرت حرام ہے | 193 |
گانے کےسامان کی تجارت کی ممانعت | 193 |
حضور ﷺ کاگانا گانے کو پیشہ بنانے کی اجازت سےانکار | 194 |
گانا موسیقی کو مٹانا بعثت نبوی کےمقاصد میں شامل ہے | 195 |
دوملعون آوازیں | 195 |
گانے سے پرہیز کرنےوالوں کےلیے بشارت | 195 |
موسیقی کےبارے میں اشکال وجواب | 196 |
اجماع ائمہ اربعہ رحمہم اللہ | 198 |
گانے بجانے سےمتعلق مسائل سینما دیکھنا سخت گناہ ہے | 202 |
سینما مالک کی دعوت کاحکم | 203 |
ویڈیو کیسٹ کی تجارت | 203 |
ویڈیو فلم بنانے کاپیشہ | 204 |
گاڑی میں گانابجانا | 205 |
وعظ ونصیحت فائدہ سےخالی نہیں | 206 |
عبرت آموز واقعہ | 208 |
گانے سننے سےاجتناب کااہم واقعہ | 210 |
گانابجانے کےذریعہ ایذاءرسانی کاواقعہ | 212 |
ٹی وی ،وی سی آر | 213 |
ٹی وی میں پروگرام دیکھنا بڑا گناہ ہے | 213 |
ٹی وی میں اسلامی نشریات سننا بھی حرام ہے | 215 |
ٹی وی میں حج کے پروگرام اسی طرح رمضان میں حرم شریف کی تروایح دیکھنا | 216 |
ٹی وی والے گھر میں داخل ہونے کاحکم | 217 |
ٹی وی والے ہوٹل میں کھانا کھانے کاحکم | 219 |
دکان میں ٹی وی رکھنے کاعذر لنگ | 219 |
توکل کی ہدایت | 220 |
بےحساب رزق کاانتظام | 221 |
ٹی وی ،وی سی آر وغیرہ کی مرمت کاپیشہ | 222 |
فائدہ مندمشورہ | 222 |
ناجائز ملازمت چھوڑنے کاآسان نسخہ | 223 |
بچوں کےبہانے سے ٹی وی خریدنا | 225 |
اپنے ماتحتوں کو جہنم کی آگ سےبچائیے | 226 |
بچوں کی تربیت کےسلسلہ میں ایک مشورہ | 230 |
خبروں کےلیے ٹی وی خریدنا | 231 |
ریڈیو میں خبروں سے پہلے ساز سننا ممنوع ہے | 231 |
شادی بیاہ کی تقریب میں گانا بجانا | 232 |
خوش آوازی کےساتھ بغیر مزامیر کےمفید اشعار کاپڑھنا ممنوع نہیں | 233 |
اشعار نعتیہ کاحکم | 233 |
گانوں کی طرز میں نظم پڑھنا گناہ ہے | 234 |
گانے سننے کوجائز قراردینے کی ناپاک جسارت | 237 |
فحش لٹریچر ناول یافحش اشعا اوراہل باطل | 245 |
مسجد میں گھنٹہ والی گھڑی رکھنا | 245 |
قوالی سننے کاحکم | 246 |
عروس منانے کاحکم | 247 |
الحاق | 249 |
غلبہ شہوت سے اپنی ماں پر جھپٹ پڑا | 249 |
آنکھوں دیکھا عبرتناک عذاب | 250 |
ٹی وی کےفضائی اثرات | 251 |
دنیا میں عذاب عظیم | 251 |
عذاب قبر | 252 |
ٹی وی کو تباہ کردہ اس سےقبل کہ | 253 |
ٹیلی ویثرن بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتاہے | 253 |
ٹی وی سےعذاب قبر | 253 |
بیٹیوں سے بدکاری | 254 |
ٹی وی دیکھتے ہوئے موت آگئی | 254 |
اللہ تعالی کی طرف سے تنبیہ | 255 |