دفاع قراءات
مصنف : ابو عبد القادر محمد طاہر رحیمی مدنی
صفحات: 910
اللہ تعالی کا امت محمدیہ پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے امت پر آسانی کرتے ہوئے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اور ان کا انکار کرنا باعث کفر اور قرآن کا انکار ہے۔دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف وتصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک وشبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب “دفاع قراءات”پاکستان کے معروف قاری المقری ابو عبد القادر محمد طاہر رحیمی مدنی کی دفاع قراءات پر ایک منفر داور عظیم الشان تصنیف ہے۔آپ نے اس کتاب میں قراءات قرآنیہ پر اٹھائے گئے متعدد اعتراضات اور شبہات کا مدلل ،مستند اوردندان شکن جواب دیا ہے۔انہوں نے اپنی اس کتاب میں قراءات قرآنیہ کی صحت کے ثبوت کے لئے،قراء کرام کے تعامل اور امت کے اجماع کو بطور دلیل پیش کیا ہے۔ان کے مطابق اگر قراءات قرآنیہ من گھڑت اورغیر ثابت شدہ ہوتیں تو دنیا میں کسی بھی جگہ پڑھی پڑھائی نہ جاتیں۔حالانکہ عہد نبوی سے لیکر آج تک انہیں پڑھا اور پڑھایا جا رہا ہے، اور صورتحال یہ ہے کہ عصر حاضر میں بھی روایت حفص کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں تین دیگر روایات متداول اور رائج ہیں۔اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ روایات بھی قرآن ہی ہیں ۔اگر یہ قرآن نہ ہوتیں تو ضرور ختم ہو جاتیں،کیونکہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے اٹھایا ہوا ہے۔اللہ تعالی حفاظت قرآن کے سلسلے میں کی جانے والی ان کی ان شاندار خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
باب اول: نقاط اعراب قرآن | 115 |
باب دوم: قراآن سبعہ متواترہ | 189 |
باب سوم: حدیث سبعہ احرف کا متواتر و قطعی الثبوت ہونا | 239 |
باب چہارم: قرء سبعہ پر جرح و قدح اور اس کا دفاع و رد | 335 |
نافع مدنی | 335 |
ابن کثیر مکی | 481 |
ابو عمر و بصری | 571 |
ابن عام شامی | 617 |
عاصم کوفی | 709 |
حمزہ کوفی | 771 |
کسائی کوفی | 803 |