دفاع اسلام اسلام پر کفار کے اعتراضات اور ان کے جوابات

دفاع اسلام اسلام پر کفار کے اعتراضات اور ان کے جوابات

 

مصنف : امداد اللہ انور

 

صفحات: 979

 

خاتم الانبیاءﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا بھر میں دین حق کو تمام دینوں پر غالب کرنا  تھا اور کتاب ہدیٰ یا دین حق سے مراد دینِ اسلام ہے اور یہی اسلام عند اللہ محبوب اور مقصود ہے۔ اور دین اسلام صرف قرآن وحدیث میں بند ہے اور کتاب وسنت کے سوا کسی بھی دوسری چیز کو ماننے یا عمل کرنے سے خالق کائنات نے منع فرمایا ہے اور یہی دو اصول ہیں جن کی پیروی ہر مسلمان اور ذی شعور انسان کے لیے لازمی ہے اور نبیﷺ کے بعد علماء ہی اس دین حق کے وارث ہیں کہ وہ دین کو لوگوں تک پہنچائیں اور پہنچانے کے بعد اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا احسن طریقے سے جواب دے کر اسلام کا دفاع کریں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسلام پر کفار کے ہونے والے اعتراضات کو بیان کر کے ان کے جواب دیے گئے ہیں اس کتاب میں چار ابواب یا اس کی تقسیم چار حصوں میں کی جا سکتی ہے پہلے باب میں ذات باری تعالیٰ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات اوردیگر تفصیل کو ‘ دوسرے میں ملائکہ وشیاطین سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ تیسرے میں انبیاء کرامؑ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ چوتھے میں نبیﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ پانچویں میں معجزات رسولﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ چھٹے میں صحابہؓ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ ساتویں میں قرآن مجید سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ آٹھویں میں حدیث رسولﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ نویں میں مذہب اسلام سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ دسویں میں عبادات اسلامیہ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ گیارہویں میں ذبائح اور قربانی سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ بارہویں میں جہاد اسلام سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ تیرہویں میں تعدد ازواج سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘چودہویں میں خواتین کے حقوق سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ پندرہویں میں اسلامی سزاؤں سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ سولہویں میں توبہ واستغفار سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ سترہویں اور آٹھارویں میں عالم برزخ اور قیامت سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ انیسویں میں جنت‘ جہنم سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو اور آخر میں متفرق مسائل سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو بیان کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ دفاع اسلام‘ اسلام پر کفار کے اعتراضات اور ان کے جوابات ‘‘ مولانا امداد اللہ انوار کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ذات باری تعالیٰ کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
پیش لفظ 26
فرقوں کی ابتداء 27
لامذہب لوگ 27
ماڈریٹ طبقہ 27
اکابرکی تالیفات 28
کتب رداعتراضات یہودونصاری 28
کتب رداعتراضات ہنود 28
کتاب دفاع اسلامی کی اہمیت 30
انتساب 31
سبب تالیف 32
خالق کائنات کاثبوت 34
کیاخداہمہ دان نہیں 35
اللہ کی بعض صفات جلالیہ پر اعتراض کاجواب 36
کیااللہ کوحضورﷺنےمتعارف کروایا؟ 40
قرآن سےخداکامجسم ہونالازم آتاہے 41
اللہ تعالیٰ بغیرزبان کیسےکلام فرماتاہے 42
خداقادرہےتواپنےآپ کومارسکتاہے؟چوری کرسکتاہے؟ 43
قدرت مطلقہ پر اعتراض کاجواب 43
چوری کاجواب 44
خداقادرہےتواورخداکوپیداکرسکتاہے 44
خداکےمجسم ہونےکااعتراض 47
خدانےامیروفقیرنیک بدکیوں بنائے 47
خدامہربان ہےتوعورت دردسےبچہ کیوں جنتی ہے؟ 48
جب خداآزماکرتاہےتوعلیم وخبیرکہاں؟ 49
خداکوآزمائش وامتحان کی کیاضرورت ہے 49
کیاخدابادلوں کاعلم نہیں جانتا 50
خداکوپیغمبرکی کیاضرورت ہے 51
اگرخداقادرمطلق ہےتوپیغمبروں کےدشمنوں کوکیوں پیداکیا 51
کیاخدافرشتوں سےگفتگوکرنےسےقابل اعتراض ٹھہرتاہے 52
چھ دن میں دنیا بناناعرش پرآرام کرنااورمحیط کل ہونےاورخداکی قدرت کےخلاف نہیں 53
کن سےپیداکرنےوالے دنیاچھ دن میں کیوں بنائی 55
خدااورفرشتےلوگوں سےاب کیوں کلام نہیں کرتے 56
کیاخداصرف مسلمانوں کاہے 57
کیااللہ گنہگاروں کوراہ نہیں دکھلاتا؟ 58
خداکوقرض لینےکی کیاضرورت ہے 59
خداکاخوداپنی تعریف کرنا 61
کیاقرآن گمراہوں کوراہ نہیں دکھاتا 62
قرآن کوعربی میں اتاکرخداطرف دارٹھہرا 63
خداکی طرف مکرکی نسبت 64
کیاخداتخلیق کائنات سےپہلے نکماتھا؟ 66
کن فیکون پر اعتراض 68
اگرکفراورگناہ مقدرمیں لکھےگئےتوکیاسزادیناظلم نہیں ہے؟ 73
کیازناکاموجدخداہے 75
کیاشراوربرائی خداکی مرضی سےواقع ہوتےہیں؟ 76
جبراوراختیار کی حقیقت 81
کیاخداکودیکھناممکن ہے؟ 83
کیاخدااس پر قادر نہیں کہ کافرمغفرت کرے 87
جبرائیل ؑکافرعون کےڈوبنےکےوقت اس کےمنہ میں مٹی ٹھونس کرکلمہ ایمان سےبازرکھنےپرشبد 89
کیاخدابندوں میں حلول کرگیاہے 91
عیسائیوں میں خداکےمرجانےکاپروپیگنڈہ 92
تخلیق کائنات کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
کچھ نہ ہونےکےبعددنیاکیسےوجودمیں آئی؟ 95
آسمان کاوجودکہاں ہے 96
کیاآسمان کاجسم آنکھوں سےنظرآتاہے 97
سات زمینیں کہاں کہاں کس صورت میں ہیں 98
تخلیق زمین آسمان اورسیارات سے پہلے دن رات کیسےپہچانےگئے 99
آسمان زمین کی تخلیق میں چھ روز کی مدت کیوں ہوئی 100
زمین آسمان اوران میں موجود تمام چیزوں کےتسبیح کرنےکامطلب 101
لوح محفوظ کی وسعت 104
آفتاب عرش کےنیچے کیسےسجدہ کرتاہے؟ 105
کیاکرو ارضی میں شب قدرایک ہےیاکئی معراج کےوقت آسمانوں میں رات تھی یادن؟ 113
تناسخ کیوں درست نہیں ہے 115
تناسخ کارد 119
مسئلہ ارواح پراعتراض 120
روحیں حادث میں قدیم نہیں 123
عہدازل کےمتعلق چندسوال وجواب 123
عہدالست کےیادنہ رہنےپرسوال 125
کیاانسان پہلےبندرتھا؟ 131
کیاہرانسان کےخمیرمیں نطفہ کےساتھ اس جگہ کی مٹی بھی شامل ہوتی ہےجہاں وہ دفن ہوگا 132
بغیرمردکےتنہاعورت سےبچہ پیداہوجاناخلاف عقل نہیں 133
ملائکہ وشیاطین کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
ملائکہ اورشیاطین کےوجود اوران کی طاقت کاثبوت 135
سرسیدکےانکارملائکہ کارد 137
منشی چراغ علی اورسرسید کےانکارجنات کارد 140
سرسیدکےانکارشیطان کارد 143
کیافرشتوں کےنام دراصل صفات خداوندی ہیں؟ 147
جبرائیل انبیاءکرام سےافضل کیوں نہیں 148
کیاجبرائیل انسان خواہشات سےبری نہیں 149
ہندوؤں کی کتابوں سےدیوتاؤں کےگندے واقعات کی حکایات 150
جبرائیل مریم کےپاس نوجوان کی شکل میں کیوں آئے 156
فرشتوں کےآدمؑ کوسجدہ کرنےپراعتراض 159
کیافرشتوں نےداؤدؑکےسامنےجھوٹ اورفریب سےکام لیا 160
عزرائیل کاکسی جگہ روح قبض کرنا 161
شیطان کوکیوں پیداکیا؟ 163
ابلیس کوکیوں پیداکیااورقیامت تک کیوں مہلت دی 165
شیطان لوگوں کےبہکاتاہےتوشیطان کوکس نےبہکایا 166
شیطان نےبارگا ہ عزت وجلال میں بیباکانہ گفتگوکیسےکی 167
انبیاءکرام﷩ کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
کیاانبیاءؑفرشتوں سےافضل نہیں 169
کیاانبیاءکرامؑ سےگناہ سرزد ہوتےہیں 169
آدمؑ کاداؤدکوساٹھ سال عمردینےکےبعدانکار 170
حضرت ابراہیمؑ پرآگ کاٹھنڈاہونا 171
ابراہیمؑ باپ کےسچےوارث ہوتےتودین آباؤسےبیزار نہ ہوتے 173
قرآن پاک کےنزدیک اسماعیلؑ نبی اوررسول تھے 174
حضرت یوسف پر بہتان 175
حضرت سلیمان ؑ کےلیے ہواکی تسخیر 177
سلیمان کےہدہدپر اعتراض 179
سلیمانؑ کی اتنی بڑی حکومت تھی توبلقیس کی حکومت کاعلم کیون نہ ہوا 179
کیاایک لمحہ میں تخت کامنگاناناممکن ہے 179
تمام انبیاءسےایمان کےمطالبے کافائدہ 181
نوح ؑ کی ہزار سال عمر پر اعتراض 182
حضرت ابراہیم کااسماعیل سےبوقت ذبح رائے پوچھنےپر شبہ 182
کیایہودی عزیرکوخداکابیٹا نہیں کہتے 184
بعض پیغمبروں کی بیویاں کیوں کافرتھیں 187
حضرت محمدرسول اللہﷺ کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
نجات کےلیے صرف خداپر ایمان لاناکافی ہےتصدیق رسالت کی کیاضرورت ہے 189
حضرت محمدﷺ کےنبی اوررسول ہونےکی کیادلیل ہے 190
حضرت محمدﷺ کےبعد نبی کیوں نہیں آسکتے 200
کیاحضورﷺ خداتعالیٰ کےمعشوق ہیں 201
کالکی اوتارحضرت محمدﷺ کاہندوؤں کےدیدوں سےثبوت 202
اشاعت اسلام سےحضورﷺ کامقصدکیاتھا 205
کیاحضورﷺ سب کےنبی ہیں 207
مسلمان رسول اللہﷺ کو خداکےبرابرکاسمجھتےہین 207
کیاحضورﷺ کامزاح خلاف وقار تھا؟ 208
آپ کےگناہ 211
ووجدک ضالاپر اعتراض 222
حضورﷺکےجنت مانگنےپرشبہ کاجواب 225
حضورﷺ کےرحمت کی بناپر جنت جانےپر شبہ 228
انبیاءکرام پرموت کی شدت کیوں؟ 229
کیاعیسیٰ ؑ حضورﷺ سےافضل تھے 230
جب انبیاءغیب دان نہیں توامت کو کیادے سکتےہیں 233
کیاحضورنےچودھویں صدی ہجری مین قیامت آنےکی پیش گوئی کی ہے 234
معجزات رسول اللہﷺ کےمتعلق اعتراضات کےجوابات
معجزہ کی تعریف 237
کیاآنحضرت ﷺکےپاس معجزے نہ تھے 239
قرآنی آیات سےمعجزات کاثبوت 246
سرسید کےانکارمعجزات کارد 249
معجزہ نمبر۔1معراج 250

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment