دینی مدارس میں تعلیم

دینی مدارس میں تعلیم

 

مصنف : سلیم منصور خالد

 

صفحات: 473

 

دینی مدارس کے حوالے سے اس وقت دو رویے کارفرما ہیں۔ ایک رویہ تو مسلم معاشرے کا ہے کہ معاشرے کا ایک بڑا طبقہ اپنی نسل کا بہترین حصہ دینی مدارس میں بھیجنے سے گریزاں ہے اور دینی تعلیم کے مراکز پر سنگ زنی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ دوسرا رویہ اہلیان دینی مدارس کا ہے جو معاشرے کے معروضی حالات میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اس سلسلہ میں پہلے 23 نومبر 1986ء کو اور پھر 3 اگست 2000ء کو سیمینار منعقد کیے۔ جس میں بہت سے جید علمائے کرام، اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور مدینی مدارس کے سلسلہ میں مقالات و خطبات پیش کیے۔ موجودہ حالات میں ضرورت تھی کہ ان مباحث کے ساتھ دیگر ماخذ پر بھی نظر ڈال کر ایسی دستاویز تیار کی جائے جس میں مسئلے کو کما حقہ دیکھنے اور حل کی جانب رہنمائی مل سکے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے ہمارے رفیق سلیم منصور خالد نے یہ دستاویز مرتب کی ہے جو دینی مدارس کے نظام تعلیم پر نہ منفی تنقید ہے اور نہ آنکھیں بند کر کے محض تحسین۔ بلکہ مرتب نے کوشش کی ہے کہ دینی مدارس کے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے منصوبے اور تجاویز پیش کی جائیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 17
گزارشات 19
خطبات 25
رپورٹ1۔پس منظر 87
اسلامی تعلیمی روایت 89
جنوبی ایشیا میں اسلامی تعلیمی روایت 92
قرآن وسنت کی عدم مرکزیت 110
مسلم دنیا میں دینی مدارس 118
رپورٹ2۔پاکستان،دینی مدارس کا شماریاتی جائزہ 144
دینی مدارس کے طلبہ کا سماجی پس منظر 189
رپورٹ3۔
خدمات،اصلاحات کا جواز ،عدم جواز 205
طالبات کی دینی تعلیم 216
مسلکی تعلیم اور مذہبی خلیج 225
دینی مدارس پر الزامی مہم 234
مدرسہ تعلیم اور غربت 257
اصل مسئلہ 261
مدارس کا تدریسی نظام 264
قرآن کی تدریس 269
حدیث کی تدریس 272
عربی ادب کی تدریس 275
تدریس کا سائنسی طریقہ 277
رپورٹ4
دینی مدارس کے مسائل 281
مفت تعلیم ،رہائش اور طعام 297
ایم اے کے مساوی ڈگری اور مسائل 298
مدت تعلیم کا مسئلہ 302
ثانوی مدارس کا نصاب اور وزارت مذہبی امور 302
ماڈل دینی مدارس کا نصاب پر ایک نظر 304
حکومت اور دینی مدارس 317
معاشی وسائل کی فراہمی کا مسئلہ 320
معاشی تحفظ کا مسئلہ 326
اختصاص اور روزگار 328
مشاورت اور معاش 329
جدید ترین ذرائع ابلاغ اور مدارس 333
مرکزی مقتدرہ دینی تعلیم 334
دینی امتحانی بورڈ 336
رپورٹ5
نصاب کا مسئلہ 344
اصلاحات،نصاب اور درس نظامی 345
رپورٹ6
ضمیمہ جات 359
اشاریہ 451
کتابیات 470

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment