الدین یسر ( دین تو آسان ہے )
مصنف : عبد السلام بن محمد
صفحات: 219
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’دین آسان ہے، لیکن جو اس میں سختی برتے گا، دین اسے پچھاڑ دے گا۔ اس لیے تمھیں چاہیے کہ سیدھی راہ پر چلو، میانہ روی اختیار کرو۔ لوگوں کو انعام کی نوید بھی دو اور صبح وشام اور رات کے خوش گوار وقتوں میں اللہ کی بندگی بجا لایا کرو ‘‘اور فرمان نبوی :’’ان الدین یسرٌ: دین آسان ہے۔‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ یہ دین اپنے سب تقاضوں کے ساتھ مشکل نہیں ہے، کیونکہ اس کے تمام تقاضے ہماری فطرت کے مطابق ہیں۔ اور اس لیے بھی کہ یہ دین انسان کی طاقت سے بڑھ کر کوئی حکم نہیں دیتا۔ لیکن مذہبی پیشواؤں کی مجرمانہ حرکتوں ،لوگوں کی بے علمی اوردین میں عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ آسان ترین دین مشکل ترین صورت اختیار کرتا چلاگیا ہےجس طرح دین میں غلو اور مبالغہ بڑا گناہ ہے اسی طرح اس میں آسانی کے نام پر کمی کرنا بھی جرم عظیم ہے ۔ مولانامیاں محمد جمیل ایم اے حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ،بانی ابو ھریرہ اکیڈمی ،لاہور)نے زیرنظر کتاب ’’ دین تو آسان ہے ‘‘ میں انتہائی ایمانداری کےساتھ فرقہ واریت اور مذہبی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالصتاً رب کریم کی رضا کی خاطر اسی آسانی کا ذکرکیا ہے کہ جس کو حقیقتاً دین نےآسان قرار دیا ہے ۔تاکہ دین کو مشکل سمجھنے والے حضرات کی غلط فہمیاں دور ہوں اور وہ دین کو آسان سمجھ کر والہانہ انداز سے دین پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت کی کامیابیوں سے سرافراز ہوسکیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تحریر کامقصد | 11 |
باب 1 | |
دین کےمعانی | 13 |
اسلام کاتقاضامکمل تابعداری | 17 |
نیم دروں ونیم بروں کی حالت میں دنیاوآخرت میں رسوائی | 18 |
اسلام ہی عزت کامعیار ہےحضرت عمررضی اللہ عنہ کاخطاب | 19 |
دین فطرت | 20 |
فطرت کاباغی کون؟ | 21 |
حجاب اٹھتےہیں توفطرت اپناآپ دکھاتی ہے | 22 |
اساسِ دین | 23 |
دین کافضل وکمال | 25 |
عالمگیردین،عالمگیر نبوّت کےذریعے | 27 |
دین توآسان ہے | 32 |
ناجائز پابندیاں اوربوجھ اتارپھینکیں | 35 |
دین میں آسانی کاکیامعنیٰ | 35 |
پورادین آسان ہے | 37 |
دین میں جبرنہ ہونےکامفہوم | 38 |
دین پرعمل کس طرح آسان ہے | 41 |
باب 2 | |
دینِ رحمت | 45 |
گھریلوزندگی میں شفقت ومہربانی کاحکم ماں،بہن،بیٹی،بیوی اورغلاموں پرمہربانیاں | 46 |
ازدواجی بندھن توڑتےہوئے بھی نرمی کیجئے | 51 |
دوبارہ نکاح اورحلالہ | 51 |
اس بےغیرتی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ | 52 |
اس بچےکاکون وارث ہوگا | 53 |
لین دین میں نرمی اورخیرخواہی | 53 |
کاروباری نرمی کاموت کےوقت فائدہ | 55 |
حلال وحرام میں نرمی | 57 |
کن حالتوں میں حرام جائز ہے | 59 |
حدودوقصاص کافلسفہ اورقانون کےنفاذمیں نرمی | 60 |
تلوارکی دھارکےنیچے مہربانی | 62 |
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےغیرمسلم رعایا(ذمیوں)کےبےپناہ حقوق عطافرمائے | 63 |
جانوروں کےساتھ پیاراورشفقت | 66 |
باب 3 | |
حفاظتِ دین اوراس تک پہنچنےکےروشن راستے | 68 |
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر کی گارنٹی | 69 |
سنت ہرحال میں ناگزیر اورمحفوظ | 69 |
سونےکی زنجیر | 70 |
حدیث کی صحیح ترین چھ کتابیں | 71 |
باب 4 | |
دین کومشکل بنانےوالےلوگ | 72 |
بدعات وتکلفات کےدینی اوراخلاقی نقصانات | 74 |
آخرت میں ناقابل تلافی نقصانات | 76 |
مختصر دین اورفرائض کی اہمیت | 77 |
دین کےبدلے قیامت کےدن بےحدوحساب بخشش ورحمت | 84 |
اللہ تعالی کی بےپناہ رحمت پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ | 87 |
آخری جنتی کارب کریم سے عجیب مکالمہ اوراللہ تعالی کی بےپناہ رحمت وشفقت | 87 |
باب 5 | |
ارکان اسلام | |
توحید ورسالت کےتقاضے | 90 |
عقیدہ توحید کےاثرات | 93 |
جب خالق ومالک مان لیاتوسرتابی کاکیامعنی؟ | 94 |
رسالت کےتقاضے | 98 |
کامل اوراکمل نمونہ | 98 |
قومی زبان میں خطبہ وخطاب | 100 |
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کامل اتھارٹی | 102 |
آپ کی اطاعت کےفوائد | 104 |
باب 6 | |
فرضیت نماز اورحکومت کی ذمہ داری | 105 |
فضائل وفوائد | 106 |
ترک نماز کاگناہ اورسزا | 107 |
نماز میں آسانیاں | 108 |
حلفیہ معروضات | 109 |
اذان اوراقامت میں بدعات وتکلفات لیکن پھربھی اطمینان نہیں! | 110 |
مسجد میں داخلے اورنکلنےکی دعاؤں میں اضافہ | 112 |
پاکیزگی کی ابتداءاوردعا | 112 |
بیت الخلاءمیں عجب صورتحال | 112 |
غسل کاطریقہ | 113 |
غسل میں عورتوں کوآسانی | 113 |
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاوضو | 114 |
وضومیں فرائض اورسنتوں کی تقسیم کاتکلف چھوڑئیے | 115 |
جرابوں پرمسح کرنےمیں عجیب تکلفات | 115 |
تیمم میں بدعات وتکلفات | 116 |
وضومیں آسانیاں | 117 |
مرداورعورت کی نماز میں شرعاً کوئی فرق نہیں لیکن ہمارےتکلفات | 118 |
نماز کی نیت میں مبالغہ | 119 |
فاتحہ میں زیادتی کی انتہاء | 119 |
آپ کی نماز | 120 |
سجدہ میں خودساختہ تکلفات | 12 |
نماز سےفارغ ہوتےوقت بدترین حرکت کی اجازت | 124 |
فرض نماز میں مضحکہ خیز زیادتی | 124 |
نماز جمعہ میں اضافہ | 124 |
نوافل کادرجہ فرض کےبرابرنہ بنائیں | 125 |
نفل نماز کافلسفہ اوررکعات | 125 |
سنتوں اورنوافل کی تعداد | 126 |
باب 7 | |
دعاسب سے آسان ترین عبادت لیکن اسےبھی مشکل بنادیاگیا | 128 |
دعاکامعنی ومفہوم | 129 |
دعاکےآداب | 130 |
غلط فہمی دورکیجئے | 132 |
کیاہاتھ اٹھائےبغیر دعاقبول نہیں ہوتی | 134 |
خالق ومخلوق کےدرمیان واسطےختم کیجئے | 136 |
قدیمی اورقربتیں | 137 |
رفعتیں اورقربتیں | 137 |
قدیمی اوربین الاقوامی شرک | 138 |
ان سوالات کاجواب کون دےسکتاہے؟ | 140 |
وسیلے کےاخلاقی اورمعاشی نقصانات | 141 |
عظیم ترین وسیلہ اختیارکیجئے | 142 |
محبوب ترین وسیلہ اپنائیں | 144 |
دعامیں آسانیاں | 145 |
باب 8 | |
زکوۃ کی فرضیت اورآپ کامعاشی پروگرام | 146 |
اموال زکوۃ | 148 |
مصارف زکوۃ کی فہرست | 153 |
زکوۃ اورٹیکس میں آٹھ امتیازات | 154 |
زکوۃ کےفوائد اوراجتماعی ثمرات | 155 |
جہنم میں اذیت ناک سزائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےخوددیکھیں | 160 |
زکوۃ میں رخصت اورآسانیاں | 161 |
باب 9 | |
رمضان کی عظمت | 163 |
فرضیت روزہ | 163 |
روزہ کی نیت میں من ساختہ اضافہ | 164 |
ثواب کی حد ہی نہیں | 165 |
روزہ سپیشل کورس اوراس کی مراعات | 166 |
روزہ کےتحفظات | 168 |
خدائی سہولیات اورخودساختہ مشکلات | 170 |
تارک روزہ پرہرطرح سےپھٹکار | 171 |
روزہ کےمقاصد | 172 |
روزہ میں آسانیاں | 174 |
تراویح کی رکعات اوراس کااجروثواب | 174 |
حضرت مولاناانورشاہ کاآٹھ تراویح کافتوی | 177 |
حضرت مولاناسید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی رائے گرامی | 177 |
اعتکاف | 178 |
شب قدرکی عظمت | 180 |
شب قدراورصحابہ کی بےتابیاں | 180 |
کون سی رات شب قدر؟ | 181 |
شب قدرکےبارے میں بعض علماءکی زیادتیاں | 182 |
شب قدرکےبارےمیں من گھڑت لطائف | 183 |
شب قدرکی خصوصیات | 184 |
باب 10 | |
مکہ مکرمہ کی فضیلت | 186 |
فلسفہ حج | 187 |
فرضیت اورفضیلت حج | 188 |
حج کامقصد اوراس کی روح | 189 |
حج کن پرفرض ہے | 190 |
اقسام حج | 191 |
میقات اورحرام | 192 |
احرام میں آسانیاں کےباوجودبدعات وتکلفات | 193 |
احرام کی حکمت وفلسفہ | 194 |
بیت اللہ میں داخلے کی دعامیں اضافہ | 195 |
طواف کی دعاؤں میں اضافہ اورجہالت کی انتہا | 196 |
حجراسودکی عظمت اوراصلیت | 197 |
سعی صفاومروہ میں بےپناہ تکلف | 199 |
حج کی ابتداء | 200 |
سمع واطاعت کانقطہ عروج | 201 |
عرفہ اورمزدلفہ کےدن زیادتی اوربدعات | 202 |
منی کی خودساختہ دعا | 203 |
قربانی اورحجامت کافلسفہ | 204 |
حجامت میں تکلفات | 205 |
حج اورعمرہ کامختصر بیان | 206 |
حج میں دعاکی قبولیت کےاوقات | 210 |
احترام مدینہ اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم | 211 |
روضۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم | 212 |
آپ کےمنع کرنےکےباوجودشرک وبدعت کی انتہا | 213 |
زیارات کافلسفہ | 214 |
حق وباطل کی رزم گاہیں | 215 |