دین مبین
مصنف : رشید احمد ایم اے
صفحات: 66
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔لیکن افسوس کہ عیسائیوں سمیت تمام دشمنان اسلام، اسلام پر طرح طرح کے اعتراضات اور شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں۔اور اللہ کی قدرت دیکھئے کہ جہاں کچھ عیسائی یا غیر مسلم اسلام کے خلاف لکھتے ہیں وہیں کچھ دیگر لوگ اسلام کی عظمت اور شان کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “دین مبین”انگریز مصنف گاڈ فرے کی انگریزی کتاب “ایپالوجی” کی تلخیص ہے، جسے عوامی اسلامک مشن سول لائن لاہور نے شائع کیا ہے۔اس کتاب کے مولف نے غیر مسلم ہونے کے باوجود اسلام کی حقانیت اور عظمت کا اعتراف کیا ہے اور غیر عیسائی مستشرقین کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات کو بیہودہ قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو اسلام کی عظمت کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 5 |
ایپالوجی ازقلم مصنف | 11 |
ابتدائیہ | 12 |
حضور نبی کریم ﷺ کے خلاف تعصب | 13 |
تعصب کےباوجو د عیسائی پادریو ں کاحضور کی صداقت کااقرار | 14 |
ڈاکٹر ویٹ کااعتراق حقیقت | 15 |
(2) | 16 |
(3) | 16 |
(4) | 16 |
(5) | 17 |
ہجرت اور اس کے اسباب | 17 |
ہجرت کےنتائج وعواقب | 19 |
غزوہ بدر | 21 |
محمدﷺ پر عیسائی پادریوں کے اتہامات اور ان کےجوابات | 22 |
آپ کاخلق اور اسلام کی تعلیم | 24 |
تجرووارسبانیت او راسلام | 24 |
کثرت ازواج کامسئلہ | 26 |
اسلام میں سے خواری او رقمار بازی کی ممانعت | 27 |
انصاف کی بات | 28 |
بہشت میں عورتوں کاداخلہ | 28 |
پادریوں کی شعبدبازی | 29 |
اسلام اور عیسا ئیت میں مابہ الامتیاذ | 30 |
محمد ﷺ پر عیسائیوں کالگا ہوا ایک اور بڑا الزام اور اس کا جواب | 31 |
اسلام مذہب عمل ہ | 33 |
محمد ﷺ اسلام بھی قائل ہیں | 35 |
دین محمدی )میں تعصب نہیں ہے | 36 |
دین کے معاملے میں قرآن جبراکراہ کی اجازت نہیں دیتاہ | 38 |
اسلامی عقیدہ بہشت اور عیسائی عقیدہ | 43 |
مسلمانوں فیضان عام | 44 |
مسلمانوں پر عیسائیوں کاالزام | 44 |
اور اس کاجواب | 44 |
پیردان عیسی اور | 49 |
محمد ؐصحیح عیسائیت کے پکے معتقد تھے | 49 |
اصل نیکی | 50 |
نیپولین کااسلا م کی ترقی پر اظہار تعجب | 53 |
مسیح (کے بارے میں قرآن کابیان | 54 |
انجیلوں میں نبی آخر الزامان ؐ کی بشارت | 56 |
قرآن کی فصاحت وبلاغت ک پادری بھی معترف ہیں | 60 |
محمد ؐ کے مذہب کی سادگی | 60 |
پادریوں کی خرافات | 61 |
پکھارٹ کاقبول اسلام | 61 |
مسلمانوں کااپنے مذہب کی درستی پر پورا یقین ہے | 63 |