دعوت الی اللہ اور انبیاء کرام کا طریق کار
مصنف : محمد سرور بن نایف زین العابدین
صفحات: 290
ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہوتی اور عمل سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ اور انبیا کا اسوہ اور دیگر شرعی اصول مبلغ کے لیے پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء کرام کی زندگیاں ہی اپنے اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل صرف سید الاولین وسید الآخرین ،رحمۃ للعالمین کی حیات طیبہ ہے ۔ لہذا معیشت ہویا معاشرت ،حکومت ہو یا سیاست ،زندگی سےمتعلق ہر ہر شعبہ میں ہمیں انبیاء کرام کے نقشِ قدم پر چلنا ہے ۔زیر نظر کتاب ’’دعوت الی اللہ اور انبیاء کاطریق ِکار ‘‘ شیخ محمد سرور بن نایف زین العابدین کی منہج دعوت انبیاء کے حوالے سے موصوف کی ایک عربی تصنیف’’ منہج الانبیاء فی الدعوۃ الی اللہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ عصرِ حاضر میں دعوت دین کا کام کرنے والے افراد ،جماعتوں اور تحریکوں کےلیے بھی یہ بات ازبس ضروری ہے کہ دعوت کےمیدان میں حضرات انبیاء کی مقدس سیرتوں کے مینارہ نور سے کسبِ فیض کریں تاکہ دعوت کے میدان میں ہماری یہ کوششیں مفید،مؤثر اور موجبِ خیر وبرکت ثابت ہو سکیں۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 7 | |
مقدمہ | 11 | |
انبیاء کرام ؑ کا طریق کار کیوں | 17 | |
انبیاء کرام ؑ کی اطاعت فرض ہے | 25 | |
عصمت انبیاء کرام | 30 | |
انبیاء کرام اور دین اسلام | 34 | |
انبیاء کرام ؑ حزب اللہ کے داعی ہیں | 37 | |
استدراک | 46 | |
حضرت نوح ؑ کی بعثت | 55 | |
شرک کا آغاز کیسے ہوا | 58 | |
دعوت نوح علیہ السلام | 74 | |
سرداران قوم کا موقف | 80 | |
خاندان نوح علیہ السلام | 86 | |
طوفان | 93 | |
پندو نصائح | 100 | |
حضرت نوح ؑ سے حضرت ابراہیم ؑ تک | 109 | |
حضرت صالح علیہ السلام | 115 | |
تقلید | 140 | |
قوم کو دعوت | 144 | |
نمرود کے ساتھ مناظرہ | 151 | |
ہجرت ابراہیم علیہ السلام | 174 | |
اسباق و نصائح | 181 | |
ہمارے دور کے سرکش | 182 | |
مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں | 193 | |
قوم لوط کی بد اخلاقی | 208 | |
قوم لوط کی تباہی | 219 | |
عورت سے بے رغبتی | 229 | |
لواطت سے تسکین نہیں ہوتی | 231 | |
لواطت اور عمومی صحت | 232 | |
اعضاء تناسل پر اثر | 232 | |
حضرت اسماعیل علیہ السلام | 233 | |
تعمیر بیت اللہ شریف | 244 | |
حضرت ذبیح کا قصہ | 250 | |
محمد بن کعب قرظی کا قول | 250 | |
ملت ابراہیم | 272 | |
بلاد شام کی اہمیت | 284 |