دعوت اسلام دعوتی اور تعارفی مضامین

دعوت اسلام دعوتی اور تعارفی مضامین

 

مصنف : وحید الدین خاں

صفحات: 199

 

اللہ تعالیٰ  نے انسان  کی فطرت  کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی  کو اختیار کرنے  اور بدی  سے  بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو  لوگوں  تک پہنچایا اوران کو شیطان  سے  بچنے اور رحمنٰ  کے راستے   پر چلنے کی دعوت  دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے۔  اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ حق ہر فرد تک پہنچانے  کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج  دعوت  اور اصول  دعوت  کے حوالے  سے   اہل  علم  نے عربی اور اردو  زبان  میں کئی کتب تصنیف کی  ہیں  ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی  کتب قابل ذکر ہیں  جوکہ آسان فہم  او ردعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیرتبصرہ  کتاب   ’’دعوت ِ ااسلام ‘‘ از مولانا وحید الدین خاں بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے۔ مصنف موصوف نے  دعوت کے مختلف پہلوؤں کو اس کتاب میں حسب ذیل  عنوانات وابواب(پیغام دعوت ،  عمل دعوت ،  واقعاتِ دعوت،امکاناتِ دعوت  ،آداب ِ دعوت )کے تحت واضح کیاہے ۔ اللہ  تعالی ٰاس  کتاب کو  مسلمانوں  میں جذبۂ  دعوت پیدا  کرنے کا ذریعہ  بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
آغاز کلام 8
باب اول:
پیغام دعوت 9
امت مسلمہ کا مقصد 10
امت وسط 11
محلسب اقوامیا خیر خواہ اقوام 12
شہادت غیر حق 13
معجزہ کیا ہے 15
سیاست نہیں آخرت 16
تاریخ کا ایک صفحہ 17
قانون فطرت 19
دعوت الی اللہ 20
ایک تشریح 22
احیا ملت 23
مدافعت نہ کہ جار حیت 24
باب دوم:
عمل دعوت 25
دعوتی عمل 26
تعمیری لاوا 27
اسلام کی پکار 29
دو ا ٓیتیں 32
دعوت الی اللہ 33
داعی کا معاملہ 35
پیغمبر کی پیشن گوئی 36
دعوت کامیدان 37
عبادت گاہ 38
نئےخون کی ضرورت 39
سیاست ، دعوت 42
مسجد 45
عمل ، رد عمل 48
تعلیم ، تحریک 49
قرآن کا ترجمہ 50
داعیا نہ عمل ، داعیانہ رویہ 51
دلیل کی سطح پر 52
چالیس سال بعد 53
دعوتی قوت 55
ایک حدیث 56
باب سوم:
واقعات دعوت 57
تعارف اسلام 58
پیغمبر کا طریقہ 59
اسلامی طریقہ 60
جوہری  فرق 62
دوقسم کے انسان 63
بدگمانی 64
جھوٹا یقین 65
[ھر بھی انہیں الفاظ مل گئے 66
جھوٹی مخالفت 67
رسولﷺ کو ماننا 68
دین فطرت 69
دعوتی تسخیر 73
حوصلہ مندی 75
سابق شا ہ روس 76
فرانس میں اسلام 79
جاپان میں اسلام 81
فطر ت انسانی 87
فتح اسلام 88
باب چہارم:
امکانات دعوت 91
ابدی امکان 92
عجیب فرق 93
عظیم امکان 94
منصوبہ خداوندی 96
امتیازی صفت 99
دعوہ ہاٹ لائن 100
اشاعت اسلام 101
حقیقت کی تلاش 103
دعوتی امکان 104
فکری طاقت 105
شاہ کلید 112
حق کی طاقت 115
تاریخ کا ارشادہ 118
فطر ت کی ا ٓواز 119
ایک امکان 120
حق کی تلاش میں 123
ایک لطیفہ 124
نظریاتی خلا 125
وسط ایشیا 128
دروازہ کھلتا ہے 131
اسلام کی طاقت 141
نئے امکانات 142
جاپان میں دعوت 146
ایک امکان 148
دنیا منتظر ہے 149
صفحہ عبرت 150
نیا دور 151
ایک تقابل 152
باب پنجم :
آداب دعوت 153
مقصدی کردار 154
دعوت الی اللہ 156
داعی اور مدعو 157
قانون فطرت 158
بددعانہیں 159
داعی کا طریقہ 160
ایک سنت 161
غصہ نہ کرو 162
بد دعانہیں 163
بصیرت کی اہمیت 165
یہ فرق کیوں 166
دومنٹ کی بات 167
ناقابل معافی 168
رد عمل 170
کمی یہاں ہے 172
نفرت ، محبت 173
تشخص کا مسئلہ 174
اسلوب دعوت کا مسئلہ 177
جنگ بے فائدہ 179
بے ترتیب نماز 181
داعی کا مقام 184
منافق کے ساتھ بر تاو 187
صبر اوردعوت 189
داعی اور مد عو 190
دعوتی مشن 191
دعوت یا نفرت 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواسلاماصلاحاصولاللہانبیاءانسانتبلیغتعلیمحقدینشریعتعربیعلممسلمان
Comments (0)
Add Comment