دعوت دین کے بنیادی اصول
مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی
صفحات: 632
دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم عربی اور زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم اور دعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دعوت دین کے بنیادی اصول‘‘ قاری صھیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی تصنیف ہے ۔ جس میں دعوت و تبلیغ کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے دعوت کے لغوی، اصطلاحی مفاہیم، دعوت کے منہج کو چھوڑنے کے نقصانات، داعی کے اوصاف، محاسن اخلاق اور دعوت دین کے اوصولوں و ضوابط کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیے گے ہیں۔مصنف اس کتاب کے علاوہ بھی کئی دینی ،تبلیغی اور اصلاحی وعلمی کتب کے مصنف ہیں او رایک معیاری درسگاہ کے انتظام وانصرام کو سنبھالنے کےعلاوہ اچھے مدرس ،واعظ ومبلغ اور ولی کامل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی کے صحیح جانشین اور ان کی تبلیغی واصلاحی جماعت کے روح رواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ محترم قاری صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 43 |
دعوت وتبلیغ(اہمیت ،فضائل، اسالیب اورمیادین | 67 |
دعوت کےلغوی معانی | 68 |
دعوت کےاصطلاحی مفاہیم | 75 |
دعوت دین کےفضائل وثمرات | 77 |
دعوت دین انبیاءکرام کامشن ہے | 77 |
دعوت دین صحابہ کرام کامشن ہے | 78 |
دعوت دین سب سےپیارامشن ہے | 79 |
دعوت دین صدقہ کی ایک صورت ہے | 79 |
دعوت دین کےلیے نکلنادنیامافہیاسےافضل ہے | 80 |
دعوت دین رشتوں کی دعاؤں کےحصول کاذریعہ ہے | 81 |
دعوت دین بہترین لوگوں کی نشانی ہے | 81 |
دعوت دین بہترین نصرت الہیٰ کاسببہے | 82 |
دعوت دین اللہ تعالیٰ کامجبت کاذرعہ ہے | 82 |
دعوت دین حصول رحمت کاذریعہ ہے | 82 |
دعوت دین پرثابت قدمی کاذریعہ ہے | 83 |
دعوت دین نیکی کی توفیق ملنےکاباعث ہے | 83 |
دعوت دین نیکیوں میں اضافےکاذریعہ ہے | 83 |
دعوت دین ہرقسم کےخسارےسےنجات کاذریعہ ہے | 84 |
داعی کےلیے مرنےکےبعدبھی اجرکاجاری رہتاہے | 84 |
دعوت دین جہنم سےآزادی کاسبب ہے | 85 |
دعوت دین جنت میں داخلےکاباعث ہے | 86 |
دعوت دین جنت کی کستوری کاسبب ہے | 87 |
دعوت دین طوبی کےحصول کاذریعہ ہے | 87 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑنےکےنقصانات | 89 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑنااللہ تعالیٰ کےعذاب کاموجب ہے | 89 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑناپورےمعاشرےکی تباہی کاموجب ہے | 90 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑنااللہ تعالیٰ کی لعنت کاموجب ہے | 91 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑموت سےقبل عذاب کاباعث ہے | 91 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑناعبرت کانشان بننےکاباعث ہے | 92 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑہرقسم کی خیرسےمحرومی کاباعث ہے | 92 |
دعوت کےمنہج کوچھوڑنادل کومحبت الہیٰ اورغیرت سےخالی کردیتاہے | 93 |
داعی کےاوصاف | 94 |
اخلاص | 94 |
علم اوردرع | 98 |
عمل | 102 |
نری بردباری اوردرگزر | 104 |
مصائب وتکالیف پرصبر | 107 |
حسن اخلاق | 110 |
غصےاورجھگڑےسےاجتناب | 111 |
غصےکاعلاج | 113 |
معاف کردینا | 113 |
شیطانی وسوسوں سےاللہ کی پناہ میں آنا | 114 |
خاموشی اختیارکرنا | 114 |
بیٹھ جانایالیٹ جانا | 115 |
ایثارقربانی کاجذبہ | 115 |
جاسوسی اورپوشیدہ امورکی ٹوہ لگانےسےاجتناب | 117 |
معاملےکواچھی طرح سمجھنااورجلدبازی سےبچنا | 119 |
کفراورمعاف نہ کیےجانےکافتوی لگانےسےاجتناب | 120 |
ذکرالہٰی کااہتمام | 122 |
دعاکاالتزام | 137 |
عورت کےلیےدعوت کادائرہ کااوراس کی شروط | 142 |
عورت کےفتنےسےمحفوظ ہواورلوگ اس کےفتنےسےمحفوظ ہوں | 142 |
دعوت کےلیے عورت بغیرمحرم کےنہ نکلے | 144 |
دعوت کےلیے عورت بغیرپردےکےنہ نکلے | 149 |
دعوت کےلیے عورت خوشبولگائےبغیرنکلے | 149 |
عورت اورمرد کاکلاس روم میں دروازہ الگ ہو | 150 |
میدان دعوت میں مردوزن کااختلاط نہ ہوں | 151 |
عورتوں کی نشتیں مردوں کےبعدہوں | 152 |
معلم کوتنبیہ کرنےکےلیے عورت تحریری طورپرمطلع کرے | 152 |
دعوتی پروگرامزمیں عورت اورمردکےدرمیان پردہ حائل ہو | 155 |
مردسوال کرسکتاہےجبکہ عورت لکھ کرسوال کرے | 159 |
دعوت دین کےسلیقے | 161 |
جس کی دعوت دینی ہےپہلےخودکواسکاعلم ہو | 161 |
اچھی اچھی اورمیٹھی وعظ | 162 |
بارباردعوت دیں | 162 |
دعوت دین کےاسالیب | 165 |
تعلیم کےذریعے | 165 |
عملی تربیت اورعملی تطبیق کےذریعے | 166 |
درس کےذریعے | 166 |
خطاب اورخطبہ جمعہ کےذریعے | 167 |
تقریرکےذریعے | 168 |
تحریرکےذریعے | 169 |
سوشل میڈیا | 172 |
پروجیکٹر کےذریعے | 173 |
سیٹلائٹ کےذریعے | 174 |
دعاۃ اورکاروان دعوت روانہ کرنا | 176 |
تربیت اوردعوت کےمیادین | 182 |
ذاتی تربیت ودعوت کامیدان | 182 |
گھریلوافرادکی تربیت ودعوت کامیدان | 183 |
عورتوں کی تربیت ودعوت کامیدان | 183 |
جوانوں کی تربیت ودعوت کامیدان | 186 |
بچوں کی تربیت ودعوت کامیدان | 187 |