دستور حیات
مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی
صفحات: 243
’دستور حیات‘ مولانا ابو الحسن علی ندوی کی وہ تصنیف ہے جس میں انھوں نے نفع عام کے لیے ضروری دینی تعلیمات، روزہ مرہ کے فرائض و اعمال، اسلامی اخلاق اور انفرادی و اجتماعی زندگی کی ہدایات کو رقم کیا ہے تاکہ ایک اوسط درجے کا مسلمان اس کو زندگی کا دستور العمل بنا سکے۔ اس سے قبل اس موضوع پر امام غزالی کی شہرہ آفاق کتاب ’احیاء العلوم‘ منظر عام پر آ چکی ہے۔ سیدنا عبدالقادر جیلانی نے بھی ’غنیۃ الطالبین‘ لکھ کر اس موضوع کو بہت سہل انداز میں بیان کیا۔ اسی طرح حافظ ابن قیم نے ’زاد المعاد‘ لکھ کر عوام کی اصلاح و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا ابو الحسن علی ندوی نے بھی اپنے دور کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس موضوع کو آگے بڑھایا اور اس کا مکمل حق ادا کر دیا۔ انھوں نے سب سے پہلے عقیدے کے مسائل کو جگہ دی ہے اور دقیق بحثوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آسان انداز میں عقیدے کے بعض اساسی مسائل کو قلمبند کیا ہےجنھیں معمولی سمجھ بوجھ والا انسان بھی آسانی کےساتھ سمجھ سکتا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اذکار مسنونہ اور جہاد کے موضوع پر مستقل ابواب قائم کیے ہیں۔ تہذیب اخلاق اور نفس ربانی کی تربیت کے عناوین سے ایسی گزارشات کی ہیں کہ جن کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے نظام زندگی کو شرعی تقاضوں کے مطابق آسانی سے ڈھال سکتا ہے۔ مولانا نے شرعی احکام و مسائل کو رقم کرتے ہوئے غیر جانبداری دکھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن بعض جگہوں پر ان کے منہج سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ لاریب یہ کتاب تاثیر و افادیت کے اعتبار سے انتہائی مفید ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ مصنف | 5 | |
دین اسلام کا مزاج اور اس کی نمایاں خصوصیات | 20 | |
اہل سنت والجماعت کے عقائد | 59 | |
صحیح عقائد کا حقیقی سرچشمہ اور قابل اعتماد ماخذ | 59 | |
بنیادی اسلامی عقائد | 69 | |
توحید،دین خالص اور شرک کی حقیقت | 75 | |
عالمگیر مشرکانہ جاہلیت کا استیصال | 80 | |
شرک جلی کی اہمیت کم کرنا اور اس سے صرف نظر کرنا جائز نہیں | 83 | |
عبادات | 89 | |
اسلام میں عبادات کا مقام | 89 | |
نماز میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ | 95 | |
جج و عمرہ کے بارے میں طریقہ واسوہ نبوی | 114 | |
خاص موقعوں اور خاص وقتوں کے اذکار اور مسنون دعائیں | 125 | |
عام اذکار واوراد | 139 | |
رسول اللہ ﷺ کی چند جامع دعائیں | 145 | |
راہ خدا میں جہاد | 151 | |
تہذیب اخلاق وتزکیہ نفس | 161 | |
آپ کے اخلاق حالیہ پر ایک نظر | 173 | |
شمائل نبوی ﷺ | 177 | |
تہذیب اخلاق اور تزکیہ نفس کی ربانی تربیت گاہ | 187 | |
اخلاص | 188 | |
استقامت | 190 | |
ایثار وقربانی | 194 | |
مسلمان کے مسلمان پر حقوق | 195 | |
مسلمان معاشرہ جو نبوی تعلیمات اور ارشادات پر قائم ہے | 201 | |
فضائل ومکارم اخلاق اور تقویٰ وعقلمندی کے تقاضے | 205 | |
مغربی تمدن سے اس کا تضاد | 208 | |
کچھ تجربے،کچھ مشورے | 212 |