درس مقامات مقالات حریری کے دس مقاموں کی جدید شرح

درس مقامات مقالات حریری کے دس مقاموں کی جدید شرح

 

مصنف : ابن الحسن عباسی

 

صفحات: 457

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” درس مقامات، مقامات حریری کے دس مقاموں کی جدید شرح “محترم ابن الحسن عباسی، رفیق شعبہ تصنیف واستاذ جامعہ فاروقیہ کراچی کی کاوش ہے، جو عربی ادب کی معروف  کتاب مقامات حریری کے پہلے دس مقامات کی نئی شرح ہے۔یہ کتاب عربی زبان وادب  سیکھنے کے حوالے سے یہ ایک مقبول ترین کتاب ہے ،جو متعدد دینی مدارس اور سکولوں وکالجوں کے نصاب میں داخل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
انتساب ت
پیش لفظ ث
مقدمہ العلم ش
ادب لغت میں ص
ادب اصطلاح میں ص
علم ادب کاموضوع ط
ادب کیوجہ تسمیہ ط
علوم ادبیہ ط
فن مقامہ کاکچھ تعارف ط
مقامات حریری لکھنے کاسبب غ
مقامات حریری پر ایک سرسری نظر ق
عربی ادب میں مقامات حریری کارتبہ ن
علامہ حریری صاحب مقامات و
مصادر کی قسمیں ء
اوزان مصدر اصلی ء
مقدمہ الکتاب
لفظ اللہ کی تحقیق 2
لفظ اللہم کی تحقیق 6
لفظ آل کی تحقیق 26
علامہ بدیع الزمان 30
ہمذان شہر 32
قدامہ  بن  جعفر 45
المقامۃ الاولی 57
شہرصنعاء 59
لماکی قسمیں 60
احمدبن مدبر کاواقعہ 77
المقامۃ الثانیہ 91
شہرحلوان 93
شہرعراق 105
شاعرابوعبیدہ سجتری 110
المقامۃ الثالثۃ 131
عربی زبان کےبےمثال مرثیہ گوشاعر 140
فعل تعجب کی بحث 146
حضرت علی ؓکےحق میں ضرار بن ضمرہ کاخطبہ 160
المقامۃ الرابعۃ 167
شہرومیاط 169
ای کی مختلف اعرابی صورتیں 188
ملحات زندگی کےمتعلق سبق آموز عبارات 191
اسم فعل کی بحث 199
حدیث خرافہ 204
المقامۃ الخامسۃ 205
کچھ شہر کوفہ کےبارےمیں 207
درید بن صمہ 208
سجان وائل 210
ایک دلچسپ واقعہ 218
شہرماوان 240
ہلم جواکی تحقیق 241
کچھی اصمعی کےبارےمیں 252
مکیت شاعر کاتعارف 254
المقامۃ السادسۃ 257
بحث استعارہ 266
ایک دلچسپ واقعہ 268
کچھ قطری بن الفجار کےمتعلق 274
حاتم الطائی کاوقعہ 284
زمانہ کی بر ائی کرنےکاحکم 295
المقامۃ السابعۃ 303
شہربرقعید 303
لفظ ویحک کی تحقیق 314
حضرت ابن عباس ؓ کی ذکاوت 320
قاضی ایاس کی  فراست 322
المقامۃ التاسعۃ 359
شہرفرغانہ اورغانہ 361
کچھ اسکندریہ کےبارے میں 365
فرزدق ارواس کی بیوی  نوار 385
کچھ کسعی کےمتعلق 389
المقامۃ العاشرہ 391
شہررحبہ مال ک 393
سلیک بن       سلکہ 398
احمد بن سریح 411
صحیفہ  متلمس 416

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ادباللہتبصرہتعلیمدعازبانعربیقرآنلغتمدارسمرثیہمقالات
Comments (0)
Add Comment