دلیل اور استدلال قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلی جائزہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

دلیل اور استدلال قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلی جائزہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

 

مصنف : عبد اللہ کیلانی

 

صفحات: 309

 

اصطلاحاً دلیل اس کو کہتے ہیں  جو کسی بات یا موقف کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کا یقین دلاتی ہے۔دلیل کے لیے ضروری ہے کہ یہ معلوم ومشہور،مسلم ومتفقہ ہو۔اور دلیل کی ضرورت تب پیش آتی ہے جب مخاطب یا متکلم اپنے مقابل سے مطالبہ کرےکے اپنے موقف کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی دلیل پیش کرو۔اور استدلال سے مراد وہ طریق ومنہج کہ جس طریقہ سے دلیل  کو پیش کیاجاتا ہے ۔ زیر نظرمقالہ بعنوان’’ دلیل اور استدلال قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلی جائزہ‘‘  مفسر قرآن  مولانا  عبد الرحمٰن کیلانی رحمہ  اللہ کے پوتے جناب عبد اللہ شفیق کیلانی صاحب کا   وہ علمی وتحقیقی مقالہ  ہے جسے انہوں نے جامعہ پنجاب میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔مقالہ نگار نے اس  مقالے کو حسب ذیل چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے  ۔باب اول :دلیل اور استدلال  چند اہم مفاہیم اور مناہج ۔ باب دوم:قرآن  کریم کے دلائل۔باب سوم :قرآن کریم کے مناہج استدلال،باب رابع قرآن کریم کے اہداف ِ واستدال،باب خامس  :عصری مناہج استدلال کا تنقید ی جائزہ ،باب سادس : قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلہ جائزہ ۔اللہ تعالیٰ مقالہ نگار کے علم وعمل میں  برکت فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب
باب اول دلیل و استدلال کے چند اہم مفاہیم و مناہج 1
مقدمہ 1
فصل اول دلیل و استدلال کا معنی ومفہوم 4
فصل ثانی قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلی جائزہ 9
فصل ثالث مخاطبین کے اعتراضات شبہات اور ناقص استدلال کا پس منظر 17
باب ثانی قرآن کریم کے دلائل 29
فصل اول مشاہداتی دلائل 29
فصل ثانی علمی دلائل 51
فصل ثالت معاشرتی دلائل 66
باب ثالث قرآن کریم کے مناہج استدلال 76
فصل اول بہتر دلیل سے استدلال 76
فصل ثانی تقابل اور تضاد کی نشاندہی سے استدلال 82
فصل ثالث مطالباتی استدلال 93
باب رابع قرآن کریم کے اہداف استدلال 105
فصل اول ایمان باللہ اور توحید پر دلائل 105
فصل ثانی رسالت پر دلائل 119
فصل ثالث آخرت اور جزا و سزا 134
باب خامس عصری مناہج استدلال کا تنقیدی جائزہ 146
فصل اول مشاہداتی استدلال 146
فصل ثانی علمی استدلال 171
فصل ثالث معاشرتی استدلال 191
باب سادس قرآن کریم اور عصری مناہج کا تقابلی جائزہ 206
فصل اول مشاہداتی استدلال کا تقابلی جائزہ 206
فصل ثانی مذہبی انتہا پسندی اور علمی استدلال کا تقابلی جائزہ 216
فصل ثالث معاشرتی استدلال کا تقابلی جائزہ 221
نتائج تحقیق 225
سفارشات 228
اشاریہ کتابیات و حوالہ جات 228

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاللہپنجابتوحیدعبد اللہعلمعلمیقرآن
Comments (0)
Add Comment