کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ( جدیدایڈیشن )

کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ( جدیدایڈیشن )

 

مصنف : عبد الوارث گل ( سابقہ وارث مسیح)

 

صفحات: 50

 

کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں  اور ماس  کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے  یعنی مسیح کے لیے  اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد سیدنا عیسیٰ ؑ  کا یومِ ولادت منانا ہے  دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا  ہے اور عالمِ عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ۔ یہ تہوار سیدنا﷤  کے سوا تین صد سال بعد  کی اسی  طرح کی اختراع ہے جیسے اہل  تشیع  نے سانحہ کربلا کے تین صدیاں بعد بغداد میں تعزیے کاپہلا جلوس نکالا  یا  اربل  میں ساتویں صدی ہجری میں شاہ مظفر الدین کوکبوری نے میلاد النبی کا جشن منانے کا آغاز کیا۔ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’کرسمس کی حقیقت  تاریخ  کے آئینے میں ‘‘ محترم عبدالوارث گل  ( جو کہ مسیحیت کے  خارزار سے گلشن اسلام  میں آئے  ہیں ) کی  اہم تحریر ہے  جس میں انہوں نے  تاریخ کےآئینے میں  کرسمس کی حقیقت اور   اس کی شرعی  حیثیت  کو دلائل  سے واضح کیاہے  جس سے  صدق  دل  سے اسلام  کے جشمہ صافی سے اپنی  پیاس  بجھانے  کی جستجو کرنے  والوں کو  بے جا  مشرکانہ  رسوم اوربدعات سے کنارہ کشی کرنے کی رہنمائی ملتی ہے  ۔مرتب کی یہ کاوش انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ۔یہ کتابچہ پہلے  بیس صفحات  میں شائع ہوا تھا  بعد  اس میں مزید کچھ اضافہ جات او رپروفیسر محمد یحییٰ جلال پوری،محسن فارانی  اور مولانا خاور رشید بٹ  صاحب  کی اس کتابچہ پر نظر ثانی سے اس کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ محترم عبد الوارث کے علم وعمل  میں اضافہ فرمائے  اور اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے  نفع بخش بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 4
لفظ کرسمس کی تحقیق 6
مسیح﷤ کی تاریخ پیدائش پر مسیحی اختلاف 7
قدیم مذاہب میں تصور تثلیث 9
25دسمبر کو پیدا ہونے والی شخصیات 10
بعل دیوتا کا مسیح﷤ سے موازنہ 12
Happy New Year 14
مسیحی دلائل کا تجزیہ 17
رواداد مناظر  کرسمس (یوحنا آبا) 20
کرسمس ٹری 29
مسلمان اور کرسمس 38
مجالس کرسمس میں شرکت پر شرعی حکم 41
تعارف حقوق الناس ویلفیئر فائنڈیشن 45

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

تاریخحقوقدلائلعلمعیسائیتکربلامذاہبمسیحیتنظر
Comments (0)
Add Comment