چھوٹے اعمال بڑا ثواب
مصنف : ناصر الدین البانی
صفحات: 44
انسان کی فوز فلاح کےلیے ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ کا ہونا بھی لازمی امر ہے۔ اگر ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ نہیں ہونگے تو ایمان بھی فائدہ نہ دے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید جہاں بھی کامیاب ایمان والوں کاذکر کیا ہے ساتھ ہی بطور شرط اعمال صالحہ کا بھی ذکرکیا ہے ۔اور انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امور۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ اعلیٰ مقام دینے کے لیے کتنے ہی چھوٹے چھوٹے اعمال کا اجر قیام ، صیام، حج وعمرہ اور جہاد فی سبیل اللہ جیذسی بڑی بڑی عبادات کے اجر کے برابر قراردیا ہے ۔تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جوبہت بڑے ثواب کا با عث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجر و ثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ چھوٹے اعمال بڑا ثواب ‘‘ فضیلۃ الشیخ محترم یحییٰ عارفی﷾ کا مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس مختصر کتابچہ میں ان اعمال صالحہ کوجودکھنے میں معمولی نوعیت کےنظرآتے ہیں ، لیکن اجراوثواب کےلحاظ سے عظیم عبادات کے برابر ہیں یکجا کر کے ان اعمال کو بجا لانے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے جو اجر میں قیام ، صیام، حج وعمرہ اور جہاد فی سبیل اللہ کےبرابر ہیں ۔ مولانا یحییٰ عارفی صاحب کی یہ کاوش یقیناً لائق تحسین وقابل تعریف ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور ان کےمیزان ِحسنات میں اضافے کا باعث بنائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 4 |
مقدمہ | 9 |
قیام اور روزوں کے برابر ثواب والے اعمال | |
نماز عشاء اور فجر باجماعت ادا کرنے پر پوری رات قیام کا ثواب | 12 |
نماز ظہر سے پہلے چار رکعت نماز ادا کرنے پر تہجد کا ثواب | 12 |
با جماعت نماز تراویح ادا کرنے پر پوری رات قیام کا ثواب | 13 |
رات میں 100آیات کی تلاوت کرنے پر پوری رات کا قیام کا ثواب | 15 |
رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھنے پر پوری رات کا قیام ثواب | 16 |
اچھا اخلاق اپنانے پر تہجد اور روزوں کا ثواب | 17 |
بیواؤں اور یتیموں کی خبر گیری کرنے پر تہجد جہاد اور روزوں کا ثواب | 18 |
جمعہ کے ذریعہ ہر قدم پر سال بھر کے روزوں اور قیام اللیل کا ثواب | 20 |
قیام اللیل کی نیت کر کے سونے پر قیام کا ثواب | 22 |
رباط میں حصہ لینا ایک ماہ کے قیام پر روزوں کا ثواب | 25 |
کھانے کے بعد شکر ادا کرنے پر روزوں کا ثواب | 25 |
روزہ افطار کرانے پر روزے کا ثواب | 25 |
جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعہ قیام وصیام کا اجر | 26 |
حج وعمرہ کے برابر ثواب والے اعمال | |
نماز اشراق کے ذریعہ حج وعمرہ کا ثواب | 27 |
با جماعت نماز کے لیے چل کر مسجد جانے پر حج وعمرہ کا ثواب | 28 |
مسجد قبا میں نماز پڑھنے پر عمرہ کا ثواب | 28 |
مساجد میں درس، علمی مجالس یا خطبہ جمعہ کے ذریعہ حج کا ثواب | 28 |
نماز کے بعدذکر واذکار کے ذریعہ حج وعمرہ، اور جہاد وصدقہ کا ثواب | 29 |
رمضان میں عمرہ کرنے پر حج کاثواب | 30 |
حج وعمرہ کے اجر کے متعلق چند غیر ثابت احادیث کی وضاحت | 31 |
جہاد کے برابر ثواب والے اعمال | |
یتیموں اور مسکینوں کے لیے دوڑدھوپ کرنے پر جہاد کا ثواب | 32 |
نماز وقت پر ادا کرنے پر جہاد سےزیادہ اجر وثواب | 32 |
عشرہ ذی الحجہ میں نیک اعمال پر جہاد سے زیادہ اجر | 34 |
صدقہ کا مال اکٹھا کرنے پر جہاد کا اجر | 35 |
والدین اور اولاد کے لیے دوڑ دھوپ کرنے پر جہاد کااجر | 35 |
حج اور عمرہ کے ذریعہ سے جہاد کا اجر | 36 |
نفسانی خواہشات پر قابو پا کر جہاد کا اجر | 36 |
فتنہ کے زمانے میں سنت سے تمسک پر شہادت کا اجر | 38 |
ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے پر جہاد کا اجر | 38 |
مسجد نبوی میں خیر کی بات سیکھنے یا سکھانے پر جہاد کا اجر | 40 |
نماز کے بعد اذکار کے ذریعہ حج وعمرہ اور جہاد وصدقہ کا ثواب | 40 |
ایک نماز کے بعد دوسری نماز کےانتظار پر جہاد کا اجر | 41 |
غازی کو سامان جہاد یا شہید کے گھر کی کفالت کرنے پر جہاد کا اجر | 42 |