چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں
مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی
صفحات: 345
عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بهيمةالانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہﷺاور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔قربانی کرنے کے دنوں کی تعداد کے حوالے سے فقہاءکے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔ یوم النحر(دس ذو الحجہ) اور ایام تشریق (یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔اور یہی مسلک راحج ہے ۔ زیر نظر کتاب’’چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ ہندوستان کے معروف محقق عالم دین مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ )کی تالیف ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں چار دن قربانی کرنے کی مشروعیت کو قرآنی آیات،احادیث صحیحہ،آثارسلف، اور قیاس ولغت کے مستند دلائل سے ثابت کیا ہے۔نیز اس موقف پر پیش کیے جانے والے اعتراضات کا بھی تفصیلی جواب دیا ہے اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ تین دن قربانی کا موقف دلائل کے اعتبار سے نہایت کمزور ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 19 |
باب اول | 23 |
چار دن تک قربانی کی مشروعیت | 23 |
چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات | 23 |
چار دن قربانی کی مشروعیت پر احادیث صحیحہ | 29 |
خلاصہ بحث | 48 |
چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ | 126 |
چار دن قربانی پر قیاص صحیح | 137 |
چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت | 138 |
باب دوم | 141 |
چار دن قربانی سے متعلق اقوال سلف صالحین | 141 |
چار دن قربانی سے متعلق اقوال تابعین | 141 |
چار دن قربانی اور ائمہ اربعہ | 147 |
چار دن قربانی سے متعلق اقوال محدثین و محققین | 149 |
باب سوم | 155 |
صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت | 155 |
صرف تین دن قربانی کے موقف پر سرے سے کوئی دلیل ہی نہیں | 155 |
تین دن قربانی سے متعلق اقوال صحابہ پر بحث | 158 |
خلاصہ کلام | 203 |
اجماع کا غلط دعویٰ اور جمہور کی طرف سے غلط انتساب | 259 |
خلاصہ بحث | 261 |
ضمیمہ دعائے قربانی والی حدیث کی تحقیق | 281 |