چاند پر اختلاف کیوں ؟ ( مسئلہ رویت ہلال ، تحقیقی و تنقیدی جائزہ )

چاند پر اختلاف کیوں ؟ ( مسئلہ رویت ہلال ، تحقیقی و تنقیدی جائزہ )

 

مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

 

صفحات: 191

 

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی  کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے  کے مسئلے میں شریعت  مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا  ہے وہ  یہ  ہے  کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ  سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل  کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ  قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی  ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ  کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان  کے مقلدین کی دینی  خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے  ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے  لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان میں سال کےبارہ مہینوں میں  زیادہ اختلاف شوال یا عید الفطرکےچاند پر ہوتا ہے۔باقی دس ماہ کے چاند ہمارے ملک میں تقریبا متفقہ ہوتے ہیں ۔اس مسئلے کے متعلق پاک وہند میں  مختلف سیمینار بھی منعقد ہوئے ہیں اور مختلف اہل علم نے اس موضوع پر کتب بھی تصنیف کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ا یک اہم کاوش ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ چاند پر اختلاف کیوں؟ مسئلہ رؤیت ہلال تحقیقی وتنقیدی جائزہ ‘‘وطن عزیز کی معروف شخصیت کہنہ مشق صحافی رانا محمد شفیق خاں پسروی﷾(مرکزی رہنمامرکزی جمعیت اہلحدث ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل،پاکستان) کی  کاوش ہے ۔موصوف نے کتاب کے آغاز میں خلاصۃً  بات کو خوب واضح کردینے کے بعد  روزنامہ پاکستان فورم میں اس موضوع پر منعقد  ہونے والے ایک علمی سیمینار  میں علماء کرام اور ماہرین کے بیانات  کے خلاصہ کو درج کیا ہے ۔مفسرقرآن  حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کاایک عمدہ مضمون اور  چند مفتیان  کرام کے فتاویٰ جات بھی اس  کتاب کا حصہ ہیں ۔رانا صاحب نےاس موضوع سے متعلقہ مضامین کاتجزیہ کر کے بات کو خوب سمجھانے کی کوشش کرتے  ہوئے  پشاور سے اس موضوع پر  اختلاف کرنےوالے احباب کے  نقطۂ نظر پر نقد بھی کیا ہے ۔دوران تحریر اس ارشاد نبوی ﷺ  ’’چاند دیکھ کرروزےرکھو اور چانددیکھ ہی روزے چھوڑو۔‘‘کی روشنی میں اس موقف کاجواب بھی  آگیا ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی رؤیت ممکن نہیں ہے اور چاند پر موقوف معاملات اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اللہ تعالیٰ راناصاحب کی جماعتی ، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
1۔انتساب 4
2۔ابتدائیہ ( رویت ہلال پر اختلاف کیوں؟) 9
سائنسی ایجادات سے فائدہ ؟ 14
غامدی صاحب سائنس کی نفی کرتے ہیں 17
3۔’’پاکستان فورم‘‘ میں مختلف علماء کرام کی آراء 21
چاند کی حالتیں اور وقت رویت ! 23
گیارہ مہینے کمیٹی پر اتفاق ،ایک مہینہ انکار 27
مولانا عبد المالک 29
ڈاکٹر سرفراز نعیمی (مرحوم) 33
مولانا محمد اکرم کاشمیری 35
4۔ایک اور فورم 39
پروفیسر مقبول احمد قاضی ( مرحوم) 40
پروفیسر عبد الرحمٰن لدھیانوی 41
ڈاکٹر راغب نعیمی 42
5۔پورے عالم اسلام میں ایک دن روزہ ، ایک دن عید؟ 45
حج اور عید و روزہ میں فرق؟ 52
رویت میں فرق کی حدود ؟ 55
شہر رمضان کیا ہے ؟ 67
6۔لطیفہ یا المیہ ؟ 71
7۔پیدائش قمر کیا ہے ؟ 73
8۔رویت ایک ماننے والوں سے سوال ! 79
9۔رابطہ عالم اسلامی کی قرار داد 82
10۔رویت ہلال کے حوالے سے سید ابو الاعلیٰ مودودی مرحوم کی رائے 92
11۔ مسئلہ روایت ہلال ….( مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ ٓ) 95
نوعیت مسئلہ 96
عہد صحابہ کی ایک نظیر 97
جلیل القدر علماء احناف کی رائے 101
اختلاف مطالع کی بحث 103
تحقیقات شرعیہ ندوۃ العلماء(لکھنؤ) کا فیصلہ 109
علم فلکیات سے مدد لینا اور اہمیت دینا ؟ 111
خیبر پختونخواہ والوں کا معاملہ 112
پس چہ باید کرد؟ 114
اثبات ہلال کے لیے کیلنڈر پر اعتماد ؟ 115
قریبی ممالک کے مطالع پر عمل ؟ 118
عادل کون ؟ 122
رویت ہلال کمیٹی کے لیے مشورے و آراء 123
کمیٹی کی بہتری کے لیے اقدامات 125
خلاصہ مباحث 128
12۔سائنس اور رویت ہلال( لیفٹیننٹ کرنل فرحان شاہد کا مضمون) 131
گرہن کی احتمال کےساتھ پیش گوئی 135
سائنس پر انحصار کا تنازع 136
آئن سٹائن اور چاند 137
13۔ نئے چاند کی پیدائش اور نظر آنے کی مدت ( بعض سائنسی تحقیقات) 140
جامعہ فاروقیہ کے پروفیسر محمد حمزہ نعیم 142
نیو مون کیا ہے ؟ 143
ہلال کیا ہے ؟ 143
سورج گرہن اورنیو مون 144
ہلال نظر آنے کا امکان 145
ہلال کی جسامت 145
اختلاف مطالع کیا ہے ؟ 146
پروفیسر حسام الدین کی تحقیق 149
چاند کی شکلیں 151
چاند و سورج گرہن 151
رویت ہلاک کب ممکن ؟ 153
14۔رویت ہلال ، ایک تحقیقی جائزہ (حافظ کلیم اللہ عمری کا وقیع مضمون) 158
شیخ صالح فوان حفظہ اللہ کی رائے 159
احادیث نبوی سے استدلال 162
صحابہ کرام ؓ و تابعین عظام کا تعامل 164
محدثین عظام کا نقطہ نظر 166
فقہاء کرام کی آراء 170
15۔ہر ملک کی اپنی ہی رویت ہے ( حدیث کریب کا ایک مطالعہ ) 175
تخریج حدیث اور ابواب کتب 177
حدیث کامفہوم 180
حدیث پر چند اعتراضت اور جوابات 182
حدیث کریب کےاہم مستفادات 185
ہر بلد کی اپنی روایت پر اجماع 187
شیخ ابن باز اورعلامہ البانی  کا فرمان 188

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحنافاسلاماسلامیاصولاللہپاکستانچاندحدیثخدماتدلائلدینرمضانروزہرویت ہلالسائنسسورجصحابہعربیعلمعلماءعلمیعیدفتاویٰفلکیاتقرآنکیلنڈرمسئلہمسلمانمضامینمقبول احمدنظرہلال
Comments (0)
Add Comment