چمنستان توحید اور خارستان شرک

چمنستان توحید اور خارستان شرک

 

مصنف : محمد اشرف سلیم

 

صفحات: 347

 

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے۔ زیرِ تبصرہ کتاب   توحید وشرک کے موضوع پر نہایت مدلل ومفصل کتاب ہے اس میں مسئلہ توحید کی اہمیت کو قرآن وحدیث کے سنہری ارشادات واحکامات کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔  اس کتاب میں توحید سے متعلقہ کئی ایک اہم عناوین کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ چمنستان توحید اور خارستان شرک ‘‘ مولانا محمد اشرف سلیم کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
توحید خالص 1
توحید الوہیت 1
لفظ الہ اور60آیات قرآنیہ 31
صفات الہٰ اورخلاصہ آیات کثیرہ 68
صفات معبودیت 90
تمام  انبیاء کی وراثت مسئلہ توحید 95
توحید ربوبیت 100
مشرکوں کےپہلے پانچ داتا 123
اصلی داتا کےاوصاف جلیلہ 124
تمام انبیاء کااصلی داتا 126
شیخ عبدالقادر جیلانی کاداتا 130
مواحد شعراء اورتوحید خالص 136
توحید کی طہارت اورشرک کی غلاظت 157
دورہ حاضرکے کلمہ گومشرک 163
شرک اورمشرک 200آیات قرآنیہ کی روشنی میں 165
شرک اورمشرک 64احادیث نبویہ ﷺ کی روشنی میں 203
توحید کی تعلیمات اورشرک کی کفیات 230
شرک اورمشرکین مکہ 247
مشرکین مکہ اورمشرکین پاکستان کاموازنہ 254
توحید نعمت اورشرک لعنت ہے 260
مشرکین مکہ کےمشہور معبودان باطلہ 267
اسباب شرک اورافعال شرک 277
شرک کی اقسام کثیرہ 291
شرک فی الحقوق 310
بدعت حسنہ ہی اصلی بدعت ہے 314
علماء مشائخ کی عبادت بھی حرام 318
سجدہ لغیرہ اللہ صریحا حرام ہے 327
خاتم الانبیاء کی آخری وقت کی آخری دعا 331

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاللہانبیاءانسانبدعتپاکستانتبصرہتعلیماتتوحیددعادلائلسنتشرکشعراءطہارتعبدالقادر جیلانیعلمقرآنمسئلہمشائخوراثت
Comments (0)
Add Comment