بنیادی عقائد

بنیادی عقائد

 

مصنف : عبد المحسن العباد

 

صفحات: 339

 

امام عبداللہ ابو محمد بن ابی زید القیروانی کا شمار چوتھی صدی ہجری کے محدثین و فقہا میں ہوتا ہے، آپ نے ’الرسالہ‘ کے نام سےایک مبسوط کتاب تالیف فرمائی۔ اور اس کتاب پر ایک جامع مقدمہ تحریر فرمایا۔ جو اگرچہ بہت مختصر ہے لیکن اس میں علوم و معارف اورمعانی و مطالب کا ایک بحر زخار موجزن ہے۔ بہ بات مبنی برحقیقت ہے کہ امام صاحب نے اصول و فروع کے حوالے سے ان چند سطور کے کوزے میں دریا بند کردیا ہے۔ اس مختصر مقدمہ کو وقت کے عظیم محدث، سابق وائس چانسلر مدینہ یونیورسٹی فضیلۃالشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد نےایک نہایت نفیس اور لطیف شرح کے ساتھ مزین فرمایا ہے۔ آپ عصر حاضر میں منہج سلف صالحین کےامین و محافظ تصور کیے جاتے ہیں۔ تحریر و تقریر میں بہت نمایاں اور منفرد مقام کے حامل ہیں۔ اس کتاب میں  شیخ موصوف نے ہر مسئلہ پر قرآن و حدیث کا انبار لگا دیاہے، نیز جا بجا ائمہ سلف کے ذکر سے کتاب کی اہمیت و افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ کتاب اصول وفروع کا ایک حسین امتزاج ہونے کے ساتھ ساتھ، تمام مسائل عقیدہ کو کتاب وسنت، اقوال سلف صالحین کی روشنی میں پیش کرنے کا گرانقدر مجموعہ ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 10
تعارف ابن ابی زید القیروانی 21
شرح سے قبل چند اہم فوائد کا ذکر 23
اہل السنۃ والجماعت کا عقیدہ فطرت کے مطابق ہے 45
سلف صالحین اسماء وصفات میں نہ تو تاویل کے قائل تھے اور نہ ان کے معنی میں تفویض کے قائل تھے 49
ائمہ اربعہ اور ان کے مذاہب کے فقہاء کا عقیدہ 64
مقدمہ کا اردو ترجمہ 79
آغاز شرخ 85
توحید کی تین اقسام اور ان کی تعریفات 88
توحید کی اقسام میں باہم نسبت 92
اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ’’الاول‘‘ اور الآخر‘‘ بھی ہیں۔ 104
اللہ تعالیٰ کے بذاتہ اپنے عرش پر ہونے کا اثبات 124
اللہ تعالیٰ کے نام حسنیٰ ہیں 140
اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کا بیان 145
ایمان بالقدر اور اس کے کتاب وسنت سے دلائل کا بیان 162
حدیث احتجاج  آدم علی موسی کا معنی 176
ہدایت ارشاد اور ہدایت توفیق میں فرق 184
نبی اور رسول میں فرق 191
وسائل بخشش 213
نافرمان مسلمانوں کا انجام 221
جنت اور جہنم کا بیان 225
میدان محشر کے حالات 237
حوض کوثر کا بیان 247
اسلام اور ایمان میں فرق 262
برزخی حیات 265
صحابہ کرام کا بیان 278
حکام کے ساتھ خیر خواہی 308
بدعات کو کلی طورپر ترک کرنے کا بیان 331

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاردواصولاقوالحدیثحمددلائلسلفعبداللہقرآنمذاہبمسئلہمسائل
Comments (0)
Add Comment