بائبل اور قرآن کی مشترکہ باتیں

بائبل اور قرآن کی مشترکہ باتیں

 

مصنف : فضل الہٰی اصغر

 

صفحات: 177

 

قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ِ ہدایت ہے   جسے اللہ تعالیٰ نے   23 سال کے  طویل عرصہ میں نبی کریم  ﷺ پر جبریل آمین﷤ کے ذریعے    نازل فرمایا ۔ اس  میں امت محمدیہ کے لیے احکام  ونواہی کے  علاو ہ بہت سارا حصہ سابقہ امم  واقوام ااو ر سابقہ آسمانی کتب وصحائف  کے حالات واقعات پر مشتمل  ہے۔ لیکن  جب ہم  قرآن  مجید کی  کو پڑھتے ہیں تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے  کچھ حصوں یا اندراجات کا  حوالہ یا ذکر کس اور آسمانی کتاب (بائبل،تورات،انجیل) میں  دیا گیاہے ۔قرآن مجید میں کئی ایک واقعات اور مضامین کو  باربار دہرایا گیا ہے  جیسے  حضرت نو ح ، حضرت ابراہیم ،حضرت لوط﷩ اور بنی اسرائیل  کےواقعات۔زیرنظر کتاب ’’بائبل اور قرآن مجید کی  مشترکہ باتیں‘‘  محترم  فضل الٰہی  اصغر  کی تصنیف ہے ۔ جس میں  انہوں  نے  ایک ہی مضمون یا واقعہ کے بارے میں  کتابوں کے الگ الگ بیانات کو یکجا کرکے  بائبل ،انجیل،اور قرآن مجید کے بیانات کا موازنہ کردیا ہے  اور ہر مضمون  کے بارے  میں  بائبل ، انجیل  یا  قرآن  مجید  کے بیانوں  کو  یکجا  کر  کے  لکھ  دیا گیا  ہے جس کو  پڑھ  کر مکمل کہانی  سمجھ میں آسکتی ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
تمہید 10
بائبل کی ابتدا 11
پیدائش 12
قائن اور ہابیل 18
بائبل کے پہلے 4 باب کا خلاصہ 20
قرآن میں تخلیق 21
آدم کے پہلے دو بیٹوں کا قصہ قرآن مجید میں 27
نوح ؑ اور ان کی کشتی کی کہان 28
بیانات قرآن مجید بابت نوح ؑ و کشتی 30
قصہ حضرت ابراہیم و لوط ؑ کا 40
حاجرہ اور اسماعیل ؑ 46
قصہ لوط ؑ کا 49
یوسف ؑ کا قصہ 51
خواب فرعون 73
موسیٰ ؑ فرعون اور نبی اسرائیل کی کہانی 90
گائے کو ذبح کرنے کا قصہ 97
حضرت داؤد علیہ السلام 99
داؤد کے بیٹے امنون و بیٹی تمر کا قصہ 104
بنی اسرائیل کی فضیلت 106
بیانات قرآن مجید بابت موسیٰ علیہ السلام 108
حضرت سلیمان علیہ السلام 153
حضرت ایوب علیہ السلام 161
حضرت یونس علیہ السلام 163
حضرت الیاس علیہ السلام 165
حضرت زکریا علیہ السلام 166
یوحنا حضرت یحیٰی علیہ السلام 173
نظریہ آخرت و قیامت 174
اختتام 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment