بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد سوم
مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی
صفحات: 670
اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰاورسیدہ مریم علیھا السلام تینوں خدا ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ” بائیبل سے قرآن تک”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے مولانا رحمت اللہ کیرانوی کی عربی کتاب “اظہار الحق ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف نے عیسائیت کے رد میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
چوتھی فصل | ||
احادیث پر پادریوں کے پانچ اعتراضات | 1 | |
پہلا اعتراض ، راوی حضور کے رشتہ دار تھے | 1 | |
اس کا جواب | 1 | |
صحابہ کرام کی نسبت شیعوں کے اقوال | 5 | |
الزامی جواب | 6 | |
دوسرا جواب ، قرآن کی حقانیت پر شیعہ علماء کے اقوال | 9 | |
محمد بن علی بابویہ کی شہادت | 10 | |
سید مرتضی کی شہادت | 10 | |
سید مرتضیٰ کی دوسری شہادت | 11 | |
قاضی نور اللہ شوستری کی شہات | 12 | |
ملا صادق کی شہادت | 13 | |
عاملی کی شہادت | 13 | |
صحابہ کرام کے مومن ہونے کی شہادت قرآن سے | 14 | |
بارہ شہادتیں | 15تا24 | |
اہل بیت کی شہادتیں خلفائے ثلاثہ کے حق میں | 26 | |
پانچ شہادتیں | 21تا29 | |
احادیث پر دوسرا اعتراض | 30 | |
جواب | 30 | |
تیسرا اعتراض ، بعض احادیث خلاف واقعہ مین | 32 | |
جواب | 32 | |
عیسائی تعلیمات پر دہریوں اور علحدوں کا استہزاء | 35 | |
پانچ شہادتیں | 36تا39 | |
چوتھا اعتراض ، احادیث قرآن کی مخالف ہیں اور اس کا جواب | 40 | |
دوجدک ضالا فہدی کی تفسیر | 41 | |
مضاف محذوف ہونے کی شہادت کتب مقدسہ سے | 46 | |
پانچواں اعتراض ، حدیثوں میں تعارض و اختلاف اس کا جواب | 48 | |
مقدس کتابوں کے اختلافات جو ملحدین نے بیان کئے ہیں | 50 | |
اختلاف نمبر 1تا 9 | 51تا55 | |
باپ دادوں کا گناہ بیٹوں پر | 55 | |
زکریابن برکیاہ کا قتل | 58 | |
انجیل متی کی ایک اور تحریف | 58 | |
اختلاف نمبر 10تا21 | 60تا66 | |
عیسو کے ساتھ کھلی ناانصافی | 66 | |
اختلاف نمبر 23تا 25 | 68تا71 | |
اختلاف نمبر 26، خدا پچھتاتا ہے | 72 | |
اختلاف نمبر 27 | 72 | |
اختلاف نمبر 28،خدا عورتوں کو برہنہ کرتا ہے | 74 | |
اختلاف نمبر 29خدا صادقوں پر بھی تلوار چلاتا ہے | 76 | |
اختلاف نمبر 30و 31 | 78 | |
اختلاف نمبر 32 ، کفارہ کون ہے ؟ | 79 | |
اختلاف نمبر 33تا 40 | 80تا 84 | |
کیا خدا کو دیکھنا ممکن ہے ؟ اختلاف نمبر 41 | 85 | |
اختلاف نمبر 46تا 50 | 86تا 91 | |
تعدد ازواج ، غلامی اور ا ختصار بائبل کی نظر میں | 92 | |
با ب ششم ، محمد رسول اللہ ﷺ | 97 | |
پہلی فصل ، آنحضرت ﷺ کی نبوت اس میں فصل میں چھ مسلک ہیں | 97 | |
پہلا مسلک معجزات | 97 | |
پہلی قسم ماضی یا مستقبل کی صحیح خبریں | 98 | |
آنحضرت ﷺ کی پیشنگوئیاں | 98 | |
مقدس کتابوں کی پیشینگوئیاں جو غلط نکلیں | 114 | |
دوسری قسم ، عملی معجزات | 115 | |
پہلا معجزہ ، معراج | 115 | |
معراج جسمانی کےبارے میں ولیم اسمتھ کی رائے | 117 | |
عروج آسمانی بائبل کی نظر میں | 118 | |
معجزہ شق القمر | 121 |