بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد دوم
مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی
صفحات: 462
اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰاورسیدہ مریم علیھا السلام تینوں خدا ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ” بائیبل سے قرآن تک”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے مولانا رحمت اللہ کیرانوی کی عربی کتاب “اظہار الحق ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف نے عیسائیت کے رد میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
دوسرا باب | 11 | |
بائبل میں تحریف کے دلائل | 13 | |
تحریف کی قسمیں | 13 | |
پہلا مقصد | 14 | |
الفاظ کی تبدیلی | 14 | |
حضرت آدم کی طوفان سے نوح تک کی مدت ، شاہد نمبر 1 | 15 | |
طوفان نوح سے حضرت ابراہیم تک ، شاہد2 | 16 | |
کوہ جریزم یا کوہ عیبال ؟ شاہد3 | 20 | |
ریوڑ یا چرواہے ؟ شاہد4 | 21 | |
سات سال یا تین سال ؟ شاہد 5 | 22 | |
بہن یا بیوی ؟ شاہد6 | 23 | |
بیٹا باپ سے دو سال بڑا تھا ، شاہد 7 | 23 | |
اسرائیل یا یہوداہ ؟شاہد8 | 24 | |
پولس کے خط میں تحریف ، شاہد9 | 24 | |
زبورمیں تحریف ، شاہد10 | 25 | |
مردم شماری میں اختلاف اور آدم کلارک کا اعتراف تحریف، شاہد 11 | 26 | |
ہارسلے کا کھلا اعتراف ، شاہد12 | 26 | |
ارام یا ادوم ؟ شاہد 13 | 27 | |
چار یا چالیس ؟ شاہد 14 | 27 | |
کنی کاٹ کا اعتراف ، شاہد 15 | 27 | |
شاہد16 اورآدم کلارک کااعتراف | 28 | |
اس اعتراف کےعظیم نتائج ، شاہد17 | 29 | |
ابیاہ اور یربعام کے لشکر ، شاہد 18 | 33 | |
یہو یاکین کی عمر ، شاہد 19 | 34 | |
دوسرا مقصد | 40 | |
الفاظ کی زیادتی | 40 | |
یائیر کی بستیاں ، شاہد 4 | 47 | |
خداوند کا پہاڑ ، شاہد 5 | 47 | |
خداوند کا جنگ نامہ ، شاہد 10 | 49 | |
حہرون اور دان ، شاہد11 | 50 | |
استثنا کی پہلی پانچ آیتیں الحاقی ہیں ، شاہد 13 | 52 | |
استثنا کا باب 34الحاقی ہی ، شاہد 14 | 52 | |
کیا حضرت داؤد خداوند کی جماعت میں سے ہیں ؟ شاہد 16 | 54 | |
ہیرو دیاس کا شوہر ، شاہد27 | 61 | |
کتاب یرمیاہ کاغلطی حوالہ ، شاہد 29 | 62 | |
(ناکس کا اعتراف تحریف ) | ||
یوحنا کے خط میں کھلی تحریف جس سے عقیدہ تثلیث پر زد پڑتی ہے، شاہد 31 | 67 | |
لوتھر کے ترجمہ میں تحریف | 71 | |
تیسرا مقصد | 79 | |
حذف الفاظ | 79 | |
مصر میں قیام کی مدت ، شاہد 1 | 80 | |
…. بالائے عمہائے دگر | 84 | |
ہابیل قابیل کا واقعہ ، شاہد 2 | 84 | |
زبور سے کھلی تحریف ، شاہد 13 | 89 | |
انجیل متی ، متی کی نہیں ہے ، شاہد 18 | 92 | |
مغالطے اور ان کا جواب | 101 | |
پہلا مغالطہ ، غیر مسلموں کی شہادتیں | 101 | |
پہلی ہدایت ، سلسوس کی رائے | 102 | |
ان کتابون کی فہرست جو حضرت مسیح یا حواریوں کی طرف منسوب ہیں ، | 103 | |
دوسری ہدایت ، مختلف عیسائی فرقوں کی شہادت | 106 | |
تیسری ہدایت ، عیسائی علماء مؤرخین کی شہادتیں | 109 | |
پولس کاقول | 109 | |
انجیل مسیح | 110 | |
یوحنا کا قول | 111 | |
موشیم مؤرخ کا اعتراف | 113 | |
یوسی بیس اور واٹسن | 113 | |
ایک نومسلم یہودی عالم کی شہادت | 121 | |
ہورن کی نظر میں تحریف کے اسباب | 126 | |
دوسرا مغالطہ ، حضرت مسیح نے ان کتب کی سچی گواہی دی ہے ، | 131 | |
گم شدہ کتابوں کی تفصییل | 134 | |
کتاب ایوب کی اصلیت | 134 | |
تیسرا مغالطہ ، اہل کتاب دیانتدار تھے | 145 | |
چوتھا مغالطہ یہ کتابیں شہرت پا چکی تھیں | 146 | |
ایک عجیب واقعہ | 147 | |
بائبل میں امکان تحریف کے تاریخی دلائل | 148 | |
تورات یوسیاہ کے دور حکومت تک | 148 | |
یوسیاہ کے دور میں توریت کی دریافت | 151 | |
یوسیاہ سے بخت نصر تک | 152 | |
بخت نصر کا دوسرا حملہ | 153 | |
انتیوکس کا حادثہ ( مکابیونکی کتاب کی شہادت 9 | 153 | |
طیطوس کا حملہ | 155 | |
عبرانی نسخے کی حیثیت | 155 | |
خود یہودیوں نے نسخے ناپید کئے | 155 | |
عیسائیوں پر ٹوٹنے والے مصائب | 156 | |
ڈیوکلیشین کا حادثہ | 159 | |
پانچواں مغالطہ ، عہد نبوی سے قبل کے نسخے | 162 | |
تیسرا باب | ||
نسخ کا ثبوت | 169 | |
نسخ کے معنیٰ | 171 | |
بائبل کے جھوٹے واقعات | 173 | |
نسخ کی پہلی قسم | 176 | |
بہن بھائی کی شادی ، مثال نمبر | 176 | |
حیوانات کی حلت ، مثال نمبر 2 | 177 | |
ایک اور تحریف | 178 | |
دو بہنوں سے شادی ،مثال نمبر 3 | 178 | |
پھوپھی سے نکاح ، مثال نمبر 4 | 179 | |
طلاق کی حلت ، مثال نمبر 6 | 180 | |
عید اور سبت کے احکام ، مثال نمبر 8 | 182 | |
(یہودیوں کےتہوار ) | ||
ختنہ کا حکم ، مثال نمبر 10 | 186 | |
ذبیحہ کااحکام ،مثال نمبر 11 | 187 | |
سردار کاہن کے احکام مثال نمبر 12 | 187 | |
توریت کے سب احکام منسوخ ، مثال نمبر 13 | 187 | |
توریت سے نجات مثال نمبر 14 | 188 | |
توریت پر عمل کرنیوالا لعنتی ،مثال نمبر 15 | 189 | |
توریت ایمان کے آنے تک تھی ، مثال نمبر 16 | 190 | |
شریعت کا بدلنا ضروری ہے ، مثال نمبر 18 | 190 | |
تورات ناقص اور فرسودہ تھی ، مثال نمبر 20 | 191 | |
نتائج | 192 | |
نسخ کی دوسری قسم | 194 | |
کہانت کا وعدہ منسوخ ، مثال نمبر 2 | 195 | |
بائبل کی رو سے خدا پچھتاتا ہے | 196 | |
انسان کی نجاست سے روٹی پکانے کاحکم ، مثال نمبر 3 | 198 | |
مذبح کے خاص مقام کی تعیین ، مثال نمبر 4 | 198 | |
خیمہ اجتماع کے خدام کی تعداد ، مثال نمبر 5 | 200 | |
اجتماعی خطا کا کفارہ ، مثال نمبر 6 | 200 | |
حزقیاہ کی بیماری کا واقعہ ، مثال نمبر 8 | 201 | |
حواریوں کی تبلیغ کا حکم ، مثال نمبر 9 | 201 | |
توریت پر عمل کاحکم ، مثال نمبر 10 | 202 | |
حضرت مسیح کے قول سے استدلال غلط ہے | 203 |