بیویوں کے درمیان عدل
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 82
اسلام دین فطرت ہے ،اس میں انسان کی روح اور جسم دونوں کے تقاضےپورے کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نےکافی وشافی احکامات دئیے ہیں۔ تعدّدِ ازواج کاقانون اس کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ عدل کی شرط کے ساتھ مرد کویہ اجازت دی گئی ہ کہ وہ بیک وقت چار بیویاں اپنے عقد میں رکھ سکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے مردکو دو تین چار عورتوں سے نکاح کی اجازت دے کر اسے کوئی اضافی سہولت ،عیش وعشرت کا موقع یا کوئی اعزاز وانعام عطا نہیں کیا جیسا کہ غیر مسلموں یا اسلام کےاحکامات سے نابلد مسلمانوں کی اکثریت کاخیال ہے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جو مرد ایک سے زائد شادیاں کرتا ہے وہ خود کو ذمے داریوں کے شکنجے میں دو بیویوں کی صورت دوگنا ،تین بیویوں کی صورت میں تین گناہ اور چار بیویوں کی صورت میں چار گنا جکڑ لیتاہے ۔اگر وہ اپنی بیویوں میں عدل وانصاف اور مساوات کا خیال نہیں رکھتا تو وہ گناہگار ٹھرتاہے ۔ جو شخص اپنی بیویوں کے حقوق ادا کرنے میں غفلت برتتا ہے یا جان بوجھ کر ان کے حقوق غصب کرتاہے ۔احادیث میں اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے شدید پکڑ کی وعید سنائی گئی ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جس شخص کی دوبیویاں ہوں اوران کے درمیان عدل نہ کرے توقیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک حصہ گرا ہوا (فالج زدہ) ہوگا۔‘‘(سنن ابی داؤد) زیر نظر کتاب ’’ بیویوں کےدرمیان عدل ‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے بیویوں کے درمیان تمام امور میں عدل کرنے کے حکم کو قرآن وحدیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اسے اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
تعداد ازدواج مرد کے لیے ایک آزمائش | 6 | |
بیویوں کے درمیان عدل کا حکم | 7 | |
علماء کی رائے | 11 | |
عدل سے کیا مراد ہے | 16 | |
عدل کن امور میں | 17 | |
نفقہ | 17 | |
ضروریات زندگی مہیا کرنا | 20 | |
بیماری اور علاج | 22 | |
اگر پورا نفقہ نہ دے تو | 23 | |
حقوق زوجیت | 29 | |
باری مقرر کرنا | 32 | |
بیوی کو اس کے اعزہ اقربا سے ملوانا | 34 | |
بیرون ملک رہنے والے مرد | 36 | |
اہل خانہ کی تربیت | 37 | |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر | 39 | |
حسن معاشرت | 44 | |
بیویوں کی دل جوئی کرنا | 48 | |
بیوی کے متعلقین | 52 | |
بچوں میں عدل | 53 | |
مرد حضرات کی ذمہ داری | 62 | |
دوسرے نکاح سے قبل | 64 | |
دوسری شادی کی اجازت یا حکم | 69 | |
کیا دوسرا نکاح کرنا سنت ہے | 71 | |
بیویوں میں نا انصافی کرنے کا انجام | 73 | |
اسلامی معاشرت کے اہم انفرادی پہلو | 79 |