بینات ترجمہ مشکلات
مصنف : علامہ عبد اللہ القصیمی
صفحات: 407
صحاح ستہ اور دیگر کتب حدیث کی بعض احادیث مبارکہ کو ہمارے بعض بڑے بڑے علماء مشکل یعنی ناقابل فہم اور ناقابل حل سمجھ بیٹھے تھے۔بعض کو طبی نقطہ نظر سے، بعض کو سیاسی نقطہ نظر سے، بعض کو علمی نقطہ نظر سے، بعض کو حسی نقطہ نظر سے اور بعض کو دینی نقطہ نظر سےناقابل فہم اور ناقابل حل سمجھ لیا گیا تھا۔چنانچہ بعض نے انہیں جھوٹ اور غلط قرار دیا اور ان کے راویوں پر بے جا حملے کئے۔جس سے عامۃ الناس شکوک وشبہات کا شکار ہو گئے،اور دین سے دور ہونے لگے۔اس پوری صورتحال کو دیکھ کر سعودی عرب کے معروف عالم دین علامہ عبد اللہ القصیمی میدان میں آئے اور “مشکلات الاحادیث النبویۃ وبیانھا” نامی کتاب لکھ کر ان تمام مشکل احادیث کا معنی ومفہوم واضح کر کے امت کی اس مشکل کو حل کر دیا۔اصل کتاب عربی میں ہے ،جس کے اردو ترجمہ کی سعادت مولانا محمد نصرت اللہ مالیر کوٹلوی نے حاصل کی ہے۔اردو ترجمے کا نام “بینات ترجمہ مشکلات”رکھا گیا ہے۔کتاب انتہائی تحقیقی، مدلل اور اپنے موضوع پر بڑی شاندار ہے،جس کا ہر اہل علم اور طالب علم کوضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول ومنظور فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عذاب قبر کا ذکر قرآن میں | 1 |
عذاب قبر کے ثبوت میں عقلی دلائل | 5 |
روح کے وجود پر دلائل و براہین | 6 |
اگر بنی اسرائیل نہ ہوتے تو گوشت نہ سڑتا | 17 |
شیطان کا انسان کے جسم میں | 23 |
چاند کے پھٹنے کی حدیثیں | 29 |
انشقاق قمر کا واقعہ | 30 |
انشقاق قمر کے متعلق مخالفین کے اعتراضات اور ان کے جواب | 56 |
انشقاق قمر کا حادث دستور الٰہی کے خلاف ہے؟ | 65 |
انشقاق قمر کا واقعہ علم الفلک کے خلاف ہے؟ | 71 |
جادو کے متعلق حدیث | 85 |
مخالفین کے جواب | 98 |
مکھی کے متعلق نبی ﷺ کی حدیث | 103 |
حدیث کے متعلق اشکالات اور ان کا جواب | 124 |
حدیث میں دجال کا واقعہ | 137 |
حدیث دجال پر مختلف شبہات اور ان کا ازالہ | 141 |
قیامت کے نشانات حدیث میں | 165 |
موسیٰ اور آدم کا جھگڑا | 167 |
مخالفین کے اعتراضات | 168 |
نیل اور فرات دونوں جنت سے ہیں | 189 |
حدیث کی مختلف تاویلیں | 189 |
گرمی جہنم کی بھاپ سے ہے | 196 |
علماء کے جوابات | 197 |
بخار دوزخ کی بھاپ سے ہے | 201 |
کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے | 205 |
حدیث میں بظاہر اشکال کی وجہ | 209 |
نظر کے اثر ثابت کرنے والی احادیث | 213 |
حضرت ابراہیم سے منقول کذبات حدیث پر مخالفین کے اعتراضات | 222 |
جس شخص نے اپنے آپ کو جلا دیا اور پھر اس کی بخشش ہو گئی | 243 |
حدیث میں اشکال | 244 |
علماء کے جوابات | 244 |
گھر والوں کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب پہنچتا ہے | 255 |
مومن ایک بل سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا | 269 |
گنہگار کا جنت میں داخل ہونے کا مسئلہ | 269 |
علماء کے جوابات | 270 |
پہلا جواب | 270 |
دوسری رائے | 670 |
جس نے لاالہ اللہ کہا وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا | 285 |
سورج کا عرش کے لیے نیچے سجدہ کرنا | 303 |
قرآن سے بعض آیات کی تلاوت کا منسوخ ہونا | 316 |
فوٹو کے متعلق احادیث | 325 |
افراط و تفریط | 326 |
مجسم اور غیر مجسم تصویر کے درمیان تفریق اور اس کا غلط ہونا | 331 |
معراج کی احادیث | 334 |
مردوں سے خطاب | 372 |
چھوت چھات نہیں ہے | 384 |
ڈاکٹری تجربہ | 385 |
مشرق کی طرف سے فتنوں کا اٹھنا | 393 |