بیان المختارات حصہ اول
مصنف : حافظ بلال اشرف
صفحات: 242
ہر زبان میں ادب میں وہی حیثیت ہوتی ہے جو انسانی جسم میں دل کی ہے۔کیونکہ کسی بھی زبان کی برائی یا اچھائی اس کے ادب سے پہچانی جاتی ہے۔عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” بیان المختارات ” محترم سید ابو الحسن علی ندوی کی عربی ادب پر لکھی گئی عربی تصنیف “مختارات من ادب العربی”کا ارود ترجمہ ہے،اردو ترجمہ محترم حافظ بلال اشرف صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کتاب کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 5 |
مقدمہ ازمترجم | 6 |
مقدمۃ العلم | 8 |
رحمان کےبندے | 10 |
سیدنا موسیٰ | 12 |
جامع معنی کلمات | 18 |
عاجز کردینے والاخطاب | 21 |
بنوسعد میں | 25 |
نبی ﷺ نےکیسے ہجرت فرمائی تھی | 32 |
کعب بن مالک کی آزمائش | 41 |
عمربن خطاب کی شہادت | 50 |
مومن کےاخلاق | 55 |
خالص دوت | 59 |
زاہد کی خوبیاں | 65 |
سیدہ زبیدہ اورمامون کےدرمیان | 69 |
وقاروالے قاضی اوردلیر مکھی کےدرمیان | 73 |
سرخ قمیص | 78 |
معاویہ اپنادن کیسے پوراکرتےتھے؟ | 85 |
امام احمد بن حنبل کی ثابت قدمی اوران کی فیاضی | 89 |
اشعب اوربخیل | 94 |
ملامت کاخط | 98 |
لوگوں کی باتیں | 104 |
سعادت اوریقین کےراستے میں | 113 |
سلطان صلاح الدین ایوبی کی وفات | 120 |
ہمت کی بلندی | 128 |
تابعین کےسردار سعید بن مسیب | 134 |
محمد ی نبوت اوراس کی نشانیاں | 141 |
ظلم آبادی کی ویرانی کی خبردینےوالاہے | 151 |
رسول اللہ ﷺ کی بعثت کےوقت عجمی تمدن | 157 |
امت سےبلند طبقہ والے لوگ | 163 |
محمد ﷺ کی رسالت | 172 |
جھونپڑی کی رسالت | 186 |
میرے سردار احمد شریف سنوسی | 194 |
بناوٹی دین | 205 |
سالم موسی ابوحذیفہ | 213 |
براعظم ایشیا میں اسلامی باغ | 229 |