ہم اپنے مال وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟

ہم اپنے مال وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟

 

مصنف : ڈاکٹر امین عبد اللہ الشقاوی

 

صفحات: 170

 

ہر مسلمان کو برکت کی معرفت اور اس کے اسباب وموانع کی پہچان حاصل کرنی چاہئے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں ایسی عظیم خیر کو حاصل کر سکےاور ایسے تمام اقوال وافعال سے اجتناب کر سکے جو مسلمان کے وقت، عمر، تجارت اور مال وعیال میں برکت کےحصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ہر قسم کی خیر وبرکات کا حصول قرآن وسنت کی تعلیمات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے، کیونکہ جس ذات بابرکات نے انسانوں کو پیدا کیا ہے، اسی نے وحی کے ذریعے سے انہیں آگاہ کیا ہے کہ کون سے راستے پر چلنے والے لوگ برکت ورحمت کے مستحق ہوتے ہیں اور کس راستے کے راہی نقمت ونحوست کے سزاوار ٹھہرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” ھم اپنے مال، وقت اور زندگی میں برکت کیسے حاصل کریں؟”محترم ڈاکٹر امین عبد اللہ الشقاوی کی عربی تصنیف ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم حافظ محمد عمر صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں برکت کے اسباب وموانع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور قرآن وسنت کی روشنی میں  بیان کیا  گیاہے کہ آج ہم اپنے وقت، زندگی، مال اور معاملات میں کس طرح برکت حاصل کر سکتے ہیں؟اور وہ کون سے اسباب ہیں جن کو بروئے کار لا کر ہم اپنی زندگی میں برکات وخیرات سمیٹ سکتے ہیں؟ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
عرض مولف 11
برکت کی تعریف 13
خلاصہ کلام 15
برکت کی اہمیت اورطلب کرنےکی ترغیب 16
برکت کاسوال 17
اعتراض 20
جواب 21
بابرکت اشیاء کی تمنا 27
برکت کاسوال 34
نبی مکرمﷺ کےجسمانی اعضاءسےبرکت کاحصول 36
برکت اورکثرت کاباہمی تعلق 47
فوائد 52
برکت حاصل کرنےکےاسلوب 53
پہلاسبب تقوی 53
دوسرا سبب ،دعا 55
تیسراسبب حلال کمائی 68
چوتھاسبب:سخاوت واستغناکےساتھ مال حاصل کرنا 68
پانچواں سبب:کاروبار میں سچ بولنا 74
چھٹا سبب:صبح کےوقت معاملہ کرنا 74
ساتواں سبب:کھانے کےآداب میں سنت کااہتمام 76
آٹھواں سبب:استخارہ کرنا 82
نواں سبب :قناعت 83
دسواں سبب:عدل وانصاف کرنا 85
برکت روکنے والے اسباب 87
پہلا سبب:نافرمانی اورگناہ 87
دوسراسبب:بسم اللہ نہ پڑھنا 90
تیسراسبب:جھوٹی قسم 92
چوتھاسبب: جھوٹ اورخیانت 92
پانچواں سبب،نکمی اورردی چیز کاصدقہ کرنا 93
چھٹا سبب:غیرمنقولہ جائیداد (پلاٹ وغیرہ )کوفروخت کردینا 94
ساتواں سبب،مختلف حیلوں اوربہانوں سےحرام مال کھانا 94
آٹھواں سبب،دنیا کی حرص اروطمع رکھنا 97
نواں سبب،زکوۃ ادانہ کرنا 97
دسواں سبب،ناپ تول میں کمی کرنا 98
گیارہواں سبب،اللہ کےدیے ہوئے رزق پر اضی نہ ہونا 98
بابرکت اشخاص ومقامات اورزمانوں کابیان 99
حضرت نوح﷤ بابرکت پیغمبر ہیں 99
حضرت ابراہیم ﷤اوران کےبیٹے اسحاق ﷤ 100
حضرت موسی کلیم اللہ ﷤ 100
حضرت عیسیٰ ﷤ 101
نبی مکرمﷺ کےصحابہ کرام،مرداورعورتیں سب بابرکت تھے 102
بعض صحابہ کرام﷢ کوخصوصی برکت حاصل ہوئی 102
ام المومنین جویریہ بنت الحارث ؓ 105
عمومی طورپر تمام مسلمان بھی بابرکت ہیں 107
قرآن مجید بابرکت کتاب ہے 107
سورۃ البقرۃ باعث برکت ہے 109
سلام باعث برکت ہے 109
سینگی لگوانا بھی باعث برکت ہے 110
بارش بھی باعث برکت ہے 111
اسلاف اوراکابر بھی باعث برکت ہوتےہیں 113
ماءزمزم باعث برکت ہے 113
کھجور کادرخت بھی برکت ہے 116
زیتون کادرخت بھی بھی باعث برکت ہے 118
دودھ بھی برکت والی غذا ہے 119
سحری کھانا باعث برکت ہے 120
گھوڑابھی بابرکت ہے 123
بکریاں بھی بابرکت ہیں 123
رمضان المبارک کامہینہ بابرکت ہے 124
عیدالفطر بھی باعث برکت ہے 125
لیلۃ القدر بھی باعث برکت ہے 126
مکہ اورمدینہ کاشمار بابرکت جگہوں میں ہوتاہے 127
ارض شام بھی بابرکت ہے 128
یمن کی سرزمین بھی بابرکت ہے 130
مدینہ کی وادی عقیق بھی بابرکت ہے 131
وادی طوی جہاں اللہ تعالیٰ نےموسی﷤ سےکلام کی تھی وہ بھی بابرکت جگہ ہے 131
نہرفرات بھی بابرکت ہے 132
مسجد حرام بھی بابرکت ہے 132
مسجد نبوی بھی بابرکت جگہ ہے 133
نبی اکرم ﷺ اورصحابہ کرام ﷢ کی زندگی سےبرکت کی مثالیں 135
برکت کےلیے استعمال کیےجانے والے جائز اورناجائز الفاظ کابیان 150
کیابچے کانام برکت رکھنا جائز ہے 156
بعض لوگوں میں برکت کی مثالیں 159
کیابابرکت مقامات کی زیارت کرنامشروع ہے ؟ 163
بابرکت مقامات کی زیارت کرنامشروع ہےجی مشروع ہے 164

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاقوالاللہپیغمبرتبصرہتجارتترجمہتعلیماتدعارزقسنتصحابہعبد اللہعربیقرآنمحمد عمرمسلمانوحی
Comments (0)
Add Comment