بربادئ اعمال کے اسباب قرآن و سنت کی روشنی میں
مصنف : ڈاکٹر محمد سلیم بن عبید الہلالی
صفحات: 63
انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے … ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں…؟۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں ۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’بربادئ اعمال کے اسباب قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ شیخ سلیم بن عید الہلالی کی عربی کتاب’’مبطلات الأعمال في ضوء القرآن والكريم والسنة الصحيحة المطهرة ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں شیخ موصوف نےان اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے کہ انسان جنہیں بہتر سمجھ کر اپنا لیتا ہے اور نتیجتاً لاشعوری میں اس کےثواب برباد اوراعمال ضائع ہوجاتے ہیں ۔اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر محترم جنا ب عبدالعلیم نور العین السلفی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ، مصنف ومترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ ازمترجم | 5 |
مقدمہ مولف | 9 |
سلف صالحین کو بر بادی اعمال کاخوف | 11 |
اعمال کو برباد کرنے والے کام او رسلف صالحین کانقطہ نظر | 17 |
اعمال کو برباد کرنے والے کام | 18 |
1۔کفر 2۔شرک3۔ارتداد 4۔انفاق5۔اعتقادی | 18 |
5۔ریاکاری | 24 |
6۔احسان جتلانا او ردل آزادی | 29 |
7۔تقدیر کو جھٹلانا | 32 |
8۔نماز عصر کاچھوڑنا | 35 |
9۔کسی کے بارے میں قسم کھانا کہ اللہ ا سکو نہیں بخشے گا | 37 |
گفتار او رکردار سے رسول اللہ ﷺ کی مخالفت | 38 |
دین کے اندر ایجاد | 40 |
چھپ چھپ کر بدکاریاں کرنا | 41 |
مومن کو قتل کرکے شاداں فرحاں ہونا | 42 |
مشرکین کے ساتھ (دار لحراب میں اسکونت اختیار کرنا | 43 |
کاہن او رنجومی کے پاس جانا | 44 |
دالدین کی نافرمانی | 49 |
مستقل شراب نوشی کرنا | 52 |
جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا | 52 |
بلاضرورت کتا پان | 55 |
بلاوجہ بھاگاہواغلام یہاں تک کہ آقا کے پا س لوٹ آئے | 55 |
نافرمان عورت یہاں تک کہ شوہیر کی اطاعت قتول کرنا | 55 |
وہ امام جس کو لوگ ناپسند کرتے ہوں | 57 |
بلاعذر شرعی کسی مسلمان بھائی سے قطع تعلق کرنا | 58 |
خاتمہ | 59 |