بعثت نبوی ﷺ پر مذاہب عالم کی گواہی

بعثت نبوی ﷺ پر مذاہب عالم کی گواہی

 

مصنف : شیریں زادہ خدوخیل

 

صفحات: 139

 

مذاہب عالم کی تاریخ کو اگردیکھاجائے  تو اس میں آپ ﷺ کے سوا او رکوئی پیغمبر ایسا نہیں ملے گا جس کی بعثت کی اس تواتر سے زبان وحی والہام نےخبریں دی ہوں یہ شرف صرف اور صرف نبی اکرم ﷺ کو حاصل ہے حضور ﷺ کی عظمت کا یہی ایک پہلو آپ ﷺ کی صداقت ثابت کرنے کےلیے کافی ہے بشرطیکہ طلب صادق سے آپ ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا مطالعہ کیا جائے اور تعصب کی عینک اتارکر صحائف سماوی کو دیکھاجائے اور جانچا جائے ۔’’بعثت نبوی ﷺ  پر مذاہب عالم کی گواہی‘‘پر لکھتے وقت مذاہب عالم میں سے  پانچ بڑ ے مذاہب کومنتخب کیا گیا ہے جوآنے والے نبی کی راہ تک رہے ہیں ان میں سے دوالہامی مذاہب یہودیت اور عیسائیت ہیں جبکہ تین غیر الہامی مذاہب ہندومت،بدھ مت اور مجوسیت ہیں دوران تحقیق ممکن حدتک کوشش کی گئی ہے کہ تعصب  اور غیر علمی رویئے سے اجتناب کے ساتھ ساتھ دل آزاری سے بچاجائے بلکہ حتی الوسع ہمدردانہ نقطہ نظر اپنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
چندباتیں 9
ہندومت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی ﷺ پر اس کی گواہی 13
بدھ مت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی ﷺ پر اس کی گواہی 41
مجوسیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی ﷺ پر اس کی گواہی 61
یہودیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی ﷺ پر اس کی گواہی 79
عیسائیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی ﷺ پر اس کی گواہی 109

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment