بہو اور داماد پر سسرال کے حقوق
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 80
اسلام کے معاشرتی نظام میں خاندان کواساسی حیثیت حاصل ہے ۔خاندان کااستحکام ہی تمدن کے کےاستحکام کی علامت ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اسلام کے نصابِ حیات قرآن وحدیث میں خاندان کی تشکیل وتعمیر کے لیے واضح احکام وہدایات ملتی ہیں۔ قرآنِ پاک میں سورۃ النساء اسی موضوع کی نمائندگی کرتی ہے ۔ نکاح وہ تقریب ِ باوقار ہے جس سےخاندان کےاساسی ارکان مرد وعورت کےسسرال کارشتہ ظہور میں آتاہے۔اسلام انسانی رشتوں میں باہمی محبت،احترام،وفا،خلوص،ہمدردی، ایثار ،عدل،احسان، اور باہمی تعاون کادرس دیتا ہے میکے ہوں یا سسرال دونوں اپنی جگہ محترم ہیں دونوں اانسان کی بنیادی ضرورت نکاح کےاظہار کا نام ہیں ۔دونوں ہر گھر کی تنظیمی عمارت کابنیادی ستون ہیں۔مرد وعورت پر سسرال کے حقوق کی ادائیگی اسی طرح یکساں فرض ہے جس طرح ان دونوں کی اپنی ذات کے حقوق ایک دوسرے پر یکساں فرض ہیں اگر دونوں میں سے کوئی ایک چاہتا ہے کہ اس کاشریکِ زندگی اس کے اقربا سے اچھا سلوک کرے تو اپنے زوج کے اقرباء سےاچھا سلوک کرنا اس کا اپنا بھی فرض ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’بہو اور دماد پر سسرال کے حقوق‘‘محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تحریر ہے۔اس میں انہوں نے قرآن وحدیث سےسسرال کے حقوق وفرائض کے بارے میں جو تفصیلات یا اشارات ملتے ہیں ان کو یک جا کرنے کی کوشش ہے۔ تاکہ وہ مربو شکل میں سامننے آجائیں ۔قرآن وحدیث وہ پیمانہ ہےجس پر ہم اپنی زندگی کی عمارت استوار کرنے کے پاپند ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی کاوش کو قبول فرمائے اور عوام الناس کے لیے فائدہ مند بنائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ایک وضاحت | 5 |
خطبہ نکاح کا پیغام | 6 |
حرف آغاز | 11 |
مرد پر سسرال کے حقوق | 14 |
رسول اللہﷺ کا اسوہ بحیثیت داماد | 20 |
خوشگوار تعلقات | 21 |
سسرال کے مزید قرابت پیدا کرنا | 22 |
سسرال کی تکریم | 23 |
سسرال کے ہاں عطیات بھیجنا | 25 |
بے سہارا سسرالی افراد کی کفالت | 28 |
سسرال کے ساتھ احسان | 29 |
سسرالی افراد کی آمد پر اظہار محبت | 31 |
سسرال سے اظہار محبت | 31 |
معذور اور عمر رسیدہ افراد کو خود جا کر ملنا | 31 |
مرد پر سسرال کے حقوق ایک نظر میں | 33 |
داماد کے حقوق سسرال پر | 35 |
ساس اور سسر کا منتخب بیٹا | 35 |
دماد کی خوبیوں کا اعتراف | 36 |
بیٹی کی حمایت یا داماد کی خیر خواہی | 37 |
داماد کے حقوق ایک نظر میں | 40 |
بہو پر سسرال کے حقوق | 42 |
حقوق کا مروجہ مفہوم | 43 |
حقوق کی نوعیت | 44 |
عورت پر مرد کے اہل خانہ کے حقوق | 48 |
کم سن بچوں کی نگہداشت | 50 |
ساس،سسر دیگر عمر رسیدہ افراد کی نگرانی | 52 |
بچوں کو خاوند کے اقرباء سے مانوس رکھنا | 54 |
دیگر سسرالی اقرباء کے حقوق | 56 |
بہو کے حقو سسرال پر | 59 |
بہو سسرالی نسل کی ماں | 59 |
بہو بمنزلہ بیٹی | 60 |
بہو کے لیے اپنا گھر | 61 |
سسرالی مردوں سے پردہ | 62 |
مشترکہ رہائش کی صورت میں | 64 |
بیٹے کی مردانہ صحت اور والدین کی ذمہ داری | 66 |
بہو کو طلاق دلوانے کا حق | 70 |
حرف آخر | 77 |
علاج | 77 |
احتیاط | 78 |
دعا | 79 |