بدکاروں کی زندگی کا عبرتناک انجام

بدکاروں کی زندگی کا عبرتناک انجام

 

مصنف : ابو مریم مجدی فتحی السید

 

صفحات: 193

 

حقیقی کامیاب وہ شخص  ہے جو دنیا میں کامیاب ہو گیا، جو دنیا کی زندگی میں اللہ کی رضا کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے کامیاب نہ ہو سکا وہ آخرت میں بھی ناکام و نامراد رہے گا۔ جو لوگ دنیا میں رہتے ہوئے اللہ کی ذات کے سامنے جوابدہی اور احتساب کے تصو کو بھلا دیتے ہیں وہ اپنی موت کو بھی بھلا بیٹھتے ہیں۔ اچانک ایک دن موت کے کوڑے کی ضربیں جب لگنے لگتی ہیں تو ان کو اس وقت یاد آتا ہے کہ ہم نے تو مرنا بھی ہے لیکن اب وقت بیت چکا ہوتا ہے۔ دنیا دیکھتی ہے کہ ان کا موت کے وقت اس قدر عبرتناک اور خوفناک انجام ہوتا ہے کہ لوگ توبہ توبہ کرتے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے استغفار کرتے ہیں۔ اس کتاب میں بھی دنیا کے مختلف ممالک کے بدکاروں کی زندگی کا عبرتناک انجام دکھایا گیا ہے، مرتے وقت ان کے جان نکلنے کے عبرتناک مناظر دکھائے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ آپ اس سے کس طرح بچ سکتے ہیں۔ جان نکلتے وقت اللہ  و سولﷺ کے باغیوں کا یہ رسوا کن ذلت ناک عبرتناک انجام کیوں ہوتا ہے؟ کیسے کیسے اعمال کرنے کے نتیجے میں ذلت ناک و اذیت ناک موت مرنے کے بعد جہنم کے فرشتوں کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جہنم کا ایندھن بننا پڑتا ہے؟ اگر آپ ایسے انجام سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے کامل رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس کتاب کو مجدّی فتحی السیّد نے تالیف کیا ہے اور اردو قالب میں منتقل کرنے کے فرائض ابوحمزہ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے ادا کیے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا 9
ایسا کیوں ہے؟ 10
اگر ہم جان جائیں کہ 12
جہنم کا مسافر 28
ایک بدقسمت اور بدنصیب 31
ایک بھی نماز نہ پڑھنے کے باوجود خاتمہ بالایمان 45
اپنے آپ  کو قتل کرنے کا برا انجام 54
سوء خاتمہ کی چند عبرت ناک تصویریں 59
جھوٹی توبہ نے بیڑا غرق کردیا 65
ایک نشئی کا انجام 75
ایک شاعر کا انجام 77
مرتے وقت دین کو برا بھلا کہنے لگا 88
بری خواہشات کا ہلاکت خیز جال 93
ایک لڑکے کی محبت لے ڈوبی 98
بدکاری جو ہلاکت کا سبب بنی 122
دنیا میں رسوائی 134
ظلم کا انجام 148
فکر آخرت 186
آجاؤ اپنے پروردگار کی طرف در توبہ کھلا ہے 188

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment