بدعات اور ان کا شرعی پوسٹ مارٹم
مصنف : احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر
صفحات: 567
بعض غفلت شعار لوگوں کی نیک نیتی کی بناء پر یا اپنے تئیں دین میں بگاڑ پیدا کرنے کے لیے بعض مفسدہ پرداز لوگوں کے سبب ایام قدیم سےمسلمانوں میں بدعات کی ایجاد اور ان پر عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں ایسے علماء سوء کی کمی نہیں ہے جو ان بدعات کی نشر و اشاعت کے ذریعےدادِ عیش حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب بدعات کے موضوع پر شیخ احمد بن حجر کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں حقیقی طور پر موضوع سے متعلقہ تمام مواد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں عقائد و عبادات سے متعلق بہت سی بدعات کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے قواعد کا تذکرہ موجود ہے جو اس موضوع پر بنیادی اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔جہاں اہل بدعات کے شبہات کا ذکر اوران کا مدلل رد موجود ہے وہیں بدعت کی تمام اقسام کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی تشریعی حیثیت کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا خاتمہ مختلف ابواب میں وارد شدہ موضوع احادیث کے مجموعہ پر کیا گیا ہے جس نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اگر اس کتاب کو بدعات کا قلع قمع کرنے والی تلوار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمۃ المؤلف |
|
11 |
قسم اوّل بدعتی عقائد |
|
19 |
اللہ تعالی نے اپنے رسول کی زبانی جو احکام مشروع کئے ہیں وہی دین ہیں ان کی معرفت بھی اصول دین میں سے ہے |
|
26 |
حدیث عائشہ ؓ سے مستنبط ہونے والے احکام |
|
29 |
بدعتوں سے صحابہ کرام ؓ کا بغض |
|
32 |
اسلام میں بدعتوں کا ظہور اوّلین |
|
35 |
بدعتوں کی ترویج و اشاعت کے اسباب |
|
36 |
بغیۃالمسترشدین نامی کتاب کی خرافات |
|
50 |
فرقہ باطنیہ |
|
59 |
حجیت حدیث کے منکرین اور قرآن کو کافی سمجھتے والوں کے شبہات |
|
66 |
منکرین اخبار آحاد کے دونوں فرقوں کےشبہات اور ان کے جوابات |
|
73 |
خبر واحد کے مقبول و قابل عمل و لائق اعتقاد ہونے پر کچھ دلیلیں |
|
79 |
ہر معاملہ میں اتباع نبوی کی ترغیب دلانے والی بعض احادیث کا بیان |
|
83 |
مذکورہ آیات و احادیث کن باتوں پر دلالت کرتی ہیں |
|
85 |
مذہبی تعصب کی بعض بدعتیں |
|
91 |
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ سے کیا ہوا ایک سوال اور اس کا جواب |
|
93 |
حسنہ اور سیئہ بدعتوں کی تقسیم |
|
96 |
بعض بدعات کو حسنہ قرار دینے پر بعض اہل بدعت کے دلائل کا جائزہ |
|
98 |
بدعات کی تحسین کرنے والوں کے شبہات او ران کے جوابات |
|
99 |
ہر بدعت کے ضلالت ہونے پر دلائل واضحہ |
|
107 |
عقلی دلائل |
|
110 |
بدعات اور مصالح مرسلہ میں فرق |
|
115 |
عمل اور ترک عمل کے سلسلے میں سنت کی تقسیم |
|
123 |
فصل : |
|
125 |
بدعات کی دو قسمیں :حقیقی اور بدعتی |
|
126 |
بدعات کی دو قسمیں: اعتقادی اور عملی |
|
133 |
عبادت کی تفسیر |
|
133 |
عبادت مندرجہ ذیل اقسام پر مشتمل ہے |
|
135 |
شرک کی ابتداء |
|
136 |
شرک کاسبب صالح لوگوں کے معاملہ میں غلو ہے |
|
136 |
اقسام عبادت اور ان کے دلائل |
|
138 |
غیر اللہ کے لئے رکوع و سجود اور نذر و نیاز |
|
140 |
بعض شرکیہ امور کے سلسلے میں ایک اہم تنبیہ |
|
140 |
استغاثہ و توسل کی حقیقت اور دونوں میں فرق |
|
142 |
توسل کی دو قسمیں ہیں- مشروع توسل اور ممنوع توسل |
|
143 |
تاویل و تعطیل کی بدعات |
|
149 |
صفت علو و استواء کے بارے میں اقوال صحابہ ؓ |
|
153 |
ائمہ اربعہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوالحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ کے اقوال |
|
154 |
اعتقادی بدعات |
|
159 |
تعویذ، کوڑی، گھونگے اور تانت وغیرہ گلے میں لٹکانا |
|
159 |
چھلہ اور دھاگہ اور اس کی قسم کی دوسری چیزیں پہننا بھی اعتقادی بدعات میں سے ہیں |
|
162 |
بدفالی اور شگون بد لینا بھی اعتقادی بدعات میں سے ہے |
|
164 |
روحوں کے حاضر کرنے کا عقیدہ قبیح ترین بدعات میں سے ہے |
|
170 |
اہم تنبیہ |
|
177 |
فصل: شرک کی رذیل ترین ذرائع |
|
179 |
صوفیاء کے بہت سے اصول بدعات ضالہ ہیں |
|
181 |
عقیدہ حلول |
|
185 |
عقیدہ تجلی |
|
187 |
عقیدہ وحدۃالوجود |
|
188 |
شیخ احمد تجانی کے اختراعی گمراہ طریق تصوف کی اتباع کرنے والے تجانی صوفیاء کے بعض عقائدشیخ عبدالرحمن بن یوسف کی زبانی |
|
191 |
صوفیاء کا مشہور ترین طریقہ سلسلہ قادریہ |
|
195 |
بدعتی میلے اور تہوار |
|
203 |
تمہید اوّل: بعثت نبوی سے پہلے دنیا کی حالت |
|
204 |
تمہید دوم: اھدنا الصراط المستقیم کا معنی |
|
|
کفارکی مشابہت سے ممانعت کفار کی مخالفت کا حکم |
|
205 |
تمہید سوم: امت مسلمہ یہود و نصاری و مجوس کا طریقہ اپنائے گی |
|
210 |
کفار کی مشابہت کی ممانعت اور ان کی مخالفت کی بابت قرآن و حدیث سے بعض دلائل |
|
213 |
کفار کی مشابہت کی ممانعت اور ان کے مخالفت کے سلسلے میں واردشدہ بعض احادیث |
|
216 |
عید میلاد |
|
223 |
عید نور روز |
|
224 |
عید غدیر خم |
|
225 |
عیدشم النسیم |
|
230 |
فصل: اسلام میں کفار کی موافقت کی ممانعت اور ان کی مخالفت کا حکم |
|
233 |
اعتقادی بدعات کی بابت بعض سوالات اور ان کے جوابات |
|
238 |
قبروں پر عمارت سازی کا شرعی حکم |
|
261 |
قبروں کو مسجد یں بنانے کا مسئلہ |
|
265 |
قبروں پر تعمیر کے بارے میں مختلف فقہی مذاہب فتوی |
|
268 |
بدعت یوم ولادت |
|
275 |
ملک فارس سے وارد ہونے والے چند سوالات |
|
285 |
مذکورہ بالا سوالات کے جوابات |
|
286 |
فصل : بدعات وضو |
|
291 |
وضو اور مسواک کے وقت وارد شدہ بعض دعاؤں اور تسمیہ کے سلسلے میں احادیث باطلہ |
|
293 |
اذان کے سلسلہ میں ایجاد شدہ بدعات کا تذکرہ |
|
294 |
نماز کی بدعات |
|
298 |
سلام کے بعد کی بدعات |
|
301 |
فصل:فرض نمازکے بعدکی وہ بدعات جنکو ہم نے کتاب ”السنن والمبتدعات“ سے نقل کیا ہے |
|
304 |
ایک جگہ بیک وقت دو تین جماعتوں کی نماز بدعت ہے |
|
314 |
کسی شرعی سبب کے بغیر نماز کے بعد دو سجدے کرنے کی بدعت |
|
328 |
اپنے تقلیدی مذہب کے مخالف امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنے والوں کا وتر کے لئے الگ ہوجانا |
|
330 |
مسجدوں کو آراستہ کرنے کی بدعات |
|
334 |
مسجد میں قاری کے لئے کرسی قراء ت کے سبب خلل اندازی اور قرآن سے دنیا طلبی کی بدعت |
|
335 |
مسجد میں گیت شعر و شاعری اور محفل سماع کی بدعت |
|
337 |
اللہ تعالی کے لئے مستعمل شدہ لفظ جلالت کو بدل کر ذکر الہی کرنے والوں کی بدعت |
|
338 |
اقامت نماز کے الفاظ میں لفظ ”سیدنا“ کے اضافہ کی بدعت |
|
343 |
ورد معلوم اورگیتوں کو موذنوں کا زور سے پڑھنا بدعت ہے |
|
345 |
مشروع اذان میں اضافہ اور اذان میں نغمہ سرائی کی بدعت |
|
345 |
ماہ صفر کے آخری بدھ کی رات کو آیات سلا م لکھنے کی بدعت |
|
346 |
مساجد میں بلند آواز سے ذکر و اذکار وغیرہ کرنے کی بدعت |
|
349 |
سال کی پہلی اور آخری رات میں مخصوص دعا کی بدعت |
|
352 |
<span lang=”ER” style |