بچپن لڑکپن اور بھولپن (ٹین ایچ گائیڈ )
مصنف : ڈاکٹر آصف محمود جاہ
صفحات: 242
صحت بڑی نعمت ہے۔ نو بالغ بچوں کے لیے اچھی صحت اور بھی ضروری ہے۔ ہمارے بچے اور بچیاں جب بچپن سے بلوغت میں قدم رکھتی ہیں تو جسم میں بے شمار انقلابی تبدیلیاں برپا ہوتی ہیں‘ جس کے لامحالہ اثرات ذہن پر ہوتے ہیں۔ 13 سے 19 سال کی عمر میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے عمر کا یہ حصہ بہت نازک ہوتا ہے۔ 13 سال کے لڑکے کو جب پہلی دفعہ گیلے خوابوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا 13 سال کی لڑکی کو پہلی دفعہ Menstruation Cycle سے گزرنا پڑتا ہے تو بے شمار جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس وقت ذہن کی کیفیت بالکل بدلی ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو اس دوران ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس وقت ذہن کی کیفیت کے بارے میں ضروری معلومات حاصل ہوں تاکہ وہ ان کی وجہ سے ہونے والے مسائل سے اچھی طرح واقف اور عہدہ برآ ہو سکے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں مصنف خود میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے نو بالغ لڑکے اور لڑکیوں کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کے حوالے سے تفصیل پیش کی ہے اور تعلیم وتربیت میں بہت اہم کتاب ہے اور مصنف نے یہ کتاب حدود وقیود میں رہ کر لکھی ہے اور یہ کتاب خاص کر جوانی کے مسائل کے احاطے پر مشتمل ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ بچپن‘ لڑکپن اوربھولپن ‘‘ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 9 |
تعارف | 11 |
دیباچہ | 15 |
حصہ اول(لڑکی کاعورت کی طرف سفر) | |
ٹین ایج لڑکیوں کےخطوط | 25 |
انقلابی تبدیلی | 25 |
تکلیف دہ ایام | 29 |
تکلیف دہ ایام سےکیسےنپٹاجائے | 34 |
ایام کےدوران خدائی چھوٹ | 40 |
لڑکیوں کوکیسےسنبھالاجائے | 44 |
جنسی بدسلوکی کےبرےاثرات اوراس سےبچاؤ | 50 |
ہمسری کادباؤاوراس سےنجات | 59 |
موبائل فون اورسوشل میڈیاکےاچھےاوربرےاثرات | 66 |
سلیفی وبال جان | 73 |
حصہ دوم(نوبالغ لڑکےکامردبننا) | |
ٹین ایج لڑکوں کےخطوط | 85 |
انقلابی تبدیلی | 93 |
گیلےخواب | 97 |
احتلام کےمتعلق فرضی کہانیاں | 99 |
بری عادتیں | 104 |
بری عادتوں سےچھٹکارا | 111 |
ذہنی تصادم کادباؤاوراس سےنجات | 120 |
جنس مخالف کی طرف قدرتی کشش | 126 |
حصہ سوم:کامیابی کاراستہ | |
آرٹ آف لیونگ | 133 |
کامیابی کاراستہ | 139 |
اظہاربیان کےفن کوکیسےترقی دی جائے؟ | 148 |
انٹرویومیں بہترکارکردگی کیسےدکھائی جائے؟ | 153 |
نوعمری میں نشہ کی عادت | 156 |
حصہ چہارم:اورایڈیذاورجنسی بیماریاں | |
ایڈزبیماری علاج اوربچاؤ | 173 |
ہپاٹائٹس یرقان کی بیماری | 179 |
حصہ پنجم(ٹین ایج ہیلتھ گائیڈ | |
اچھی صحت | 189 |
موٹاپےسےکیسےچھٹکاراحاصل کیاجائے | 194 |
نوبالغ بچوں کےجلدی مسائل | 204 |
دبلےہونےکاخبط اورڈائیٹنگ کےنتائج | 211 |
نوجوانوں کےخاص گروپ کےلیے | 218 |
نوجوان بحیثیت کمیونٹی ہیلتھ ورکرز | 222 |