بابری مسجد شہادت سے قبل حصہ اول

بابری مسجد شہادت سے قبل حصہ اول

 

مصنف : محمد عارف اقبال

 

صفحات: 378

 

فرقہ پرستوں نے اللہ کے گھر مسلمانوں کی ایک عبادت کو شہید نہیں کیا بلکہ ہندوستان کے سیکولر کردار، مذہبی رواداری کی روایت کو پامال کیا۔ مسلمانوں کا جو بھرم تھا اس کو ختم کردیا۔ ان فرقہ پرستوں میں جہاں مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل تھے وہیں مفاد پرست سیاستدان بھی۔ مسلمان اللہ کے گھر کی شہادت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی صدیوں قدیم مذہبی آہنگی کے ملیامیٹ ہونے کا غم مناتے ہیں۔ عدلیہ پر اپنے اٹوٹ ایقان کے متزلزل ہونے کا ماتم کرتے ہیں۔ ہم اور ہماری پیشرو نسل کے لوگ بابری مسجد کی تاریخی حقیقت، اہمیت سے بھی واقف ہیں‘ اور اُن لرزہ خیز واقعات کے بھی ٹیلیویژن چیانلس کے ذریعہ چشم دید گواہ بھی ہیں جب تاریخی بابری مسجد کو تاریخ کا ایک حصہ بنانے کے لئے ہندوستان بھر سے کرسیوک جمع ہوئے جنہیں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ ساری دنیا سے اکٹھا ہونے والے میڈیا نمائندوں کے سامنے کرسیوکوں نے سنگھ پریوار کے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اُن کے نعرۂ ہائے تحسین کی بازگشت میں بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر کدالوں سے اسے دیکھتے ہی دیکھتے شہید کردیا۔ 6؍دسمبر 1992ء کو ہندوستان کا ہر مسلمان اپنی نظر سے خود گردیا۔ زیر نظر تبصرہ کتاب ’’بابری مسجد شہادت سے قبل‘‘ محمد عارف اقبال کی ہے جس میں مسجد بابری کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر ( 1483ء – 1531ء) کے حکم سے دربار بابری سے منسلک ایک نامور شخص میر باقی کے ذریعہ سن 1527ء میں اتر پردیش کے مقام ایودھیا میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد اسلامی مغل فن تعمیر کے اعتبار سے ایک شاہکار تھی۔مزید اس کتاب میں بابری مسجد کی دینی و شرعی و تاریخی حیثیت ، بابری مسجدارباب فقہ و فتاویٰ کی نظراور دیگر تنازعات کو اجاگر کیا ہے روزِ روشن کی طرح اور یہاں تک کہ ساری دنیا سے اکٹھا ہونے والے میڈیا نمائندوں کے سامنے کرسیوکوں نے سنگھ پریوار کے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اُن کے نعرۂ ہائے تحسین کی بازگشت میں بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر کدالوں سے اسے دیکھتے ہی دیکھتے شہید کردیا۔ بابری مسجد کا تنازع اس وقت بھی مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان شدید نزاع کا باعث ہے اور اس کا مقدمہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک مساجد کی حفاظت فرمائے اور جو کام محمد اقبال عارف نے کیا ہے اس قبول فرمائے۔ آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 4
عرض مترب 9
دیباچہ 11
پیش لفظ 19
بابری مسجد:شہادت سےقبل حصہ اول
باب 1:بابری مسجدکی دینی اورشرعی حیثیت
دین میں مسجدکی اہمیت 27
مسجداللہ کی ملکیت ہوتی ہے 29
ایک اہم نکتہ 30
سب مسجدیں یکساں قابل احترام ہیں 30
ہماراجرم 32
ظالموں سےبات کرناسفیدنہیں 32
مسلمانوں کوہدایت 32
دعوت اورمحاذآرائی 34
شعائراسلامی کی تعظیم 37
مسلمانوں کی بےغیرتی 39
شعائراللہ علماءاورمفسرین کی نظرمیں 47
قضیہ بابری مسجداورشریعت اسلامی 57
قضیہ کیاہے؟ 57
مسئلہ وقف کی وضاحت 59
مسجدکےوقف کی مخصوص نوعیت 64
وقف میں تبدیلی یاتبادلہ کےضوابط 67
قضیہ کےفریق اوران کاموقف 69
بابری مسجدمیں تبدیلی یامطالبہ 71
شریعت میں ملی یاانسانی مصالح کالحاظ 72
مسلم اہل قلم میں مرعویت اورخوداعتمادی کی کمی 75
چندبنیادی امور 78
بابری مسجدارباب فقہ وفتاوی کی نظریہ 80
استفتاء 80
فتوی دارالعلوم ندوۃ العلماء 81
فتوی دارلعلوم دیوبند 81
فتوی دارلعلوم اشرفیہ 82
شعائراسلام کےبارےمیں 84
فتوی دارالعلوم دیوبند 84
فتوی جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ 85
امارت شرعیہ بہارکافتوی 86
مقبوضہ مساجدکاحکم 86
عالم عرب کافتوی 87
مسجدکی شرعی حیثیت کےبارےمیں تمام مکاتب فکرکےعلماءکامتفقہ فیصلہ 88
باب 2:ہندتوحقیقت تاریخ عزائم
ہندتوکی تاریخی حقیقت 93
ہندتوکی حقیقت 94
فکری قدامت 95
ہندتوکی تاریخ 96
عہداستعلاب 99
عہداحیاء 99
ترکیب وعمل 100
اتساع وانقباض کی کیفیت 100
ہندتوکےاقدامامت کی میکانکیت 103
نشاءۃ جدید 115
چت کامفہوم 118
ہندومذہب کیاہے؟ 124
ہندومذہب کےاصول 124
تاریخی حقیقت 126
گنیش جی کامجسمہ 127
عورت کی حیثیت 128
ڈاکٹر مبیڈکرکاالمیہ 131
ہندوتاریخ میں نہیں تواپنےگربیان میں جھانکے 133
ہندتوکی علمبردارتحریک 133
آرایس ایس تعارف وتجزیہ 136
بابری مسجدکی شہادت میں آراءایس ایس کاکردار 136
طریقہ اورتنظیمی ڈھانچہ 137
آرایس ایس کی اہم ذیلی تنظیمیں ایک نظرمیں 141
رام مندرتحریک اورآرایس ایس 144
ایشوزکی تلاش وتیاری 144
بابری مسجد/رجم جنم بھوی 145
1980ءکےدہےمیں نئی شروعات 147
مہمت 148
رام شلاپوجن 152
فسادات 152
شلانیاس 153
منڈل اورتحدیاترا 154
فسادات کایک طوفان 155
1991ءکاپارلیمانی الکشن 156
بابری مسجدکی شہادت 157
فسادات کاپھرایک لامتناہی سلسلہ 159
باب 3:بابری مسجدکی تاریخی حیثیت
بابری مسجدپس منظرپیش منظر 173
بابری مسجدکےکتبات 173
غاصبانہ قبضہ کی زمین پرمسجدکی تعمیرناجائز 175
غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کےساتھ رسول اللہ ﷺ کی رواداری 177
مورخین کی  شہادت 178
بابراورمندروں کاحترام 178
آئین اکبری میں اجودھیاکاذکر 179

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment