بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

 

مصنف : محمد زکریا زاہد

 

صفحات: 154

 

اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ”اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔”زیر نظر کتاب ” بابل سےبطحاء تک” در اصل جد الانبیا سید ابراہیم ﷤ کی حیات طیبہ پر مشتمل ہے جوکہ دنیا کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ تھے فاضل مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ساتھ ساتھ تمام ثقہ مصادر سےروایات کوجمع کرکے ان کو ترتیب سے ایک کہانی کی صورت میں پیش کیاہے تاکہ قاری اکتاہٹ بھی محسوس نہ کرے اور پند ونصائح بھی اخذ کرتا چلا جائے۔اس سے ایک باکردار گھریلو ماحول اور صالح معاشرہ بنانے میں اچھی خاصی مدد مل سکتی ہے اور اس کتاب کوترتیب دینے میں طلبہ او رعامۃ الناس کے علمی معیار کو سامنے رکھا گیا ہے ۔ فاضل مصنف ” مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ”لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس درجہ کی دیگر کتب کے ترجمہ وفوائد کی تکمیل کے علاوہ کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں اشاعت اسلام کے سلسلے میں اللہ تعالی ان کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عن الکتاب 5
باب اول ہٹ دھرمی کا انجام 31
انوکھی واردات 31
انوکھا جرم 36
حیرت انگیز واقعہ 38
اپنے وطن عراق و باہل سے ہجرت 47
باب دوم بابل سے ہجرت اور اسفار و قیام 55
فلسطین ومصر کا سفر 55
مستقل قیام 60
دنیا جہان کی امامت 62
اہل سدوم پر چڑھائی 63
ذبیح اللہ کی ولادت 64
اسماعیل وھاجرہ وادی بطحاء میں 67
بنو جرھم کی مکہ میں آمد 74
ایک عظیم قربانی 76
قوم لوط 86
دوسرے بیٹے کی بشارت اور معزز مہمان 90
انوکھی تباہی 95
باب سوم ایک تاریخ ساز عہد کا آغاز 111
اسحاق بن ابراہیم کی ولادت 111
امامت اور صحائف 118
بیت اللہ الحرام تاریخ کے آئینے میں 121
سیدہ سارہ ؓ کی وفات 130
اسحاق ؑ کی شادی 134
مزید شادیاں اور اولاد 138
وفات 139
اوصاف حمیدہ اور ایک متنازع پہلو 140
مصادر و مراجع 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment