ازواج الانبیاء ( محمد حسین )
مصنف : محمد حسین محوی
صفحات: 135
اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا اور کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو ہر دور کی ضرورت کے مطابق شریعت دے کر بھیجا اور ہر نبی کا بنیادی موضوع توحید کا پرچار تھا۔ انبیاء کے حالات سے آگاہی بہت بڑا علمی فائدہ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب انبیاء کرامؑ کی ازواج کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں نبیوں کی بیویوں کے حالات واخلاق کو بیان کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے کے بعد ان سےنیک سبق حاصل کیا جائے۔ ان میں سے بہت سےازواج نے غیر حق کے مقابلہ میں اپنی صداقت کے آگے بادشاہوں کے جبر اور اپنی جان کا خوف نہیں کیا اور بڑی جرات سے کام لیا نیز اپنے شوہروں کی فرمانبرداری اور ایمانداری کا پورا ثبوت دیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر ہمیں ایک عمدہ سبق ملے گا اور ہم اپنی روز مرہ زندگی کے اہم مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اس کتاب کی زبان نہایت سلیس اور اسلوب نہایت عمدہ اپنایا گیا ہے۔ حوالہ جات کا اہتمام تو کیا گیا ہے مگر کہیں کہیں حوالے ناقص بھی ہیں۔ یہ کتاب’’ ازواج الانبیاء ‘‘ مولی محمد حسین محوی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 7 | |
دیباچہ | 11 | |
فہرست اسماء و رسل و ازواج | 3 | |
حواء | 13 | |
حروزا | 20 | |
خوائلہ | 21 | |
ہدانۃ | 22 | |
واہلہ | 24 | |
عمردرہ | 26 | |
سارہ | 27 | |
ہاجرہ | 34 | |
قطورا | 44 | |
عمرہ | 51 | |
سیدہ بنت مضاض | 54 | |
رفقہ | 57 | |
راحیل ولیا | 65 | |
آسنات | 71 | |
زلیخا | 73 | |
رحمت | 81 | |
صفورا | 86 | |
الیسیع | 91 | |
میکل بنت طالوت | 92 | |
ابی جیل | 98 | |
بنت فرعون | 109 | |
جرادہ | 111 | |
بلقیس | 114 | |
الیسبات | 123 | |
حنہ | 126 | |
ضمیمہ | 129 |