عظمت زکات
مصنف : ساجد علی مصباحی
صفحات: 128
اللہ عزوجل نے اپنے بندوں پر ایمان وعقیدہ کے بعد جو عبادتیں فرض فرمائی ہیں ان میں سے کچھ کا تعلق جسم اور مال دونوں سے ہے ‘ کچھ کا صرف جسم سے ہے او رکچھ کا صرف مال سے ۔ زکاۃ وہ عبادت ہے جس کا تعلق صرف مال سے ہے اور مال انسانوں کی وہ محبوب چیز ہے جس کی تحصیل کے سلسلے میں عام طور سے انسان کسی حد پر پہنچ کر قناعت نہیں کرتا بلکہ مزید سے مزید حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بہت سے خدا نا ترس لوگ مال کی خاطر جائز وناجائز کی بھی پروا نہیں کرتے۔ ہمارے معاشرے میں امیر بھی ہیں اور غریب بھی لیکن اللہ نے غرباء ومساکین کو ان کے حال پر نہیں چھوڑا بلکہ ان کی مدد کے لیے زکاۃ کا قانون نافذ کر دیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی زکاۃ کے احکام ومسائل کو تفصیلا ذکر کیا گیا ہے اور اس میں تمہید کے بعد پانچ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ تمہید میں زکاۃ کی اہمیت اور فوائد کو بیان کیا ہے۔ پہلے باب میں زکاۃ ادا کرنے کی تاکید اور فضائل قرآن وحدیث سے بیان کیے ہیں‘ دوسرے میں زکاۃ نہ دینے کے نقصانات کو‘ تیسرے میں زکاۃ کے اہم احکام ومسائل کو‘ چوتھے میں بھیک مانگنے کی مذمت کو اور پانچویں صدقہ وخیرات کے فضائل وفوائد کو بیان کیا ہے۔ اور آخر میں خاتمہ کے تحت صدقہ وخیرات کرنے والوں کے بعض واقعات کو درج کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ عظمت زکات ‘‘ مولانا ساجد علی مصباحی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تفصیلات | 2 |
گزارش احوال واقعی | 3 |
تقدیم وتعارف | 6 |
تمہید: زکات کی عظمت واہمیت | 13 |
زکات اداکرنےکےنمایاں فوائد | 15 |
پہلاباب:زکات اداکرنےکی تاکیدوفضیلت | |
(آیات قرآنیہ کی روشنی میں) | 15 |
زکات کےبغیرنمازمقبول نہیں | 16 |
شہرخموشاں کےمکیں کابیان | 19 |
مرادوں سےہم کنارمومنین | 19 |
سائل ومحروم کاحق | 20 |
صدقہ دینےوالےکےلیے دعاکرنا | 21 |
زکات دینےسےباقی مال پاک ہوجاتاہے | 22 |
زکات دینےوالوں کااجر | 23 |
زکات دیناایمان والوں کےاوصاف سےہے | 24 |
اگلی امتوں پرزکات کاحکم | 26 |
زکات اداکرنےکےفوائدوفضائل | |
احادیث نبویہ کی روشنی میں | 27 |
ایک نصرانی تاجرکاواقعہ | 28 |
وہ تین کام جن سےایمان کی لذت ملتی ہے | 29 |
زکات اداکرنےکانرالاانداز | 30 |
زکات اداکرنےوالامال کی ذمہ داری سےبری ہوگیا | 32 |
زکات کاخصوصی ذکر | 33 |
کمال ایمان | 35 |
ایک ایمان افروزواقعہ | 36 |
زکات کےبغیرکوئی عمل مفیدنہیں | 37 |
دوسراباب: زکات نہ دینےکےنقصانات اورسزائیں | |
قرآن وحدیث کی روشنی میں | 38 |
زکات نہ دینےوالوں کوداغنےکاعذاب اوراس کی کیفیت | 39 |
بہترچیزکیاہے؟ | 40 |
قیامت کےدن کاعذاب | 40 |
داغنےکی کیفیت | 41 |
عذاب کی ایک دوسری کیفیت | 43 |
سانپ کاعذاب اوراس کی کیفیت | 44 |
سانپ کےعذاب کی دوسری صورت | 46 |
ایک خوف ناک ازدہااوراس کاعمل | 47 |
زکات نہ دینےوالےکی عجیب وغریب حکایت | 48 |
زکات نہ دینےوالےکی قبرمیں ازدہا | 50 |
ثعلبہ بن ابی حاطب اوراس کاانجام | 51 |
ثعلبہ بن حاطب یاثعلبہ بن ابی حاطب | 54 |
قارون اوراس کی ہلاکت کاسبب | 55 |
قارون کوزمین میں دھنسانےکاواقعہ | 57 |
تیسراباب:زکات اوراس کےبعض احکام ومسائل | 60 |
زکات کی تعریف | 60 |
شرائط وجوب زکات | 60 |
لڑکااورلڑکی کےبلوغ کی علامت اورعمر | 60 |
بینک یاڈاک خانہ میں جمع رقم کی زکات | 61 |
بونس اورایریرکی زکات | 62 |
نصاب کی مقداراوررائج پیمانہ | 62 |
حاجت اصلیہ کی توضیح | 64 |
مال تجارت کسےکہتےہیں | 65 |
زیور، مال تجارت اورروپےکی زکات | 66 |
زیوراورہمارامعاشرہ | 68 |
سونا،چاندی اورمال تجارت کےمسائل | 71 |
کرایےپردی جانےوالی چیزوں کی زکات | 72 |
کھیتوں کی پیداواراورپھلوں کی زکات | 72 |
عشرسےمتعلق ضروری ہدایات | 74 |
زکات کامال کن لوگوں کودیاجائے؟ | 75 |
زکات کےمصارف سات ہیں | 76 |
صدقہ فطراحادیث کی روشنی مں | 79 |
صدقہ فطرکےاحکام ومسائل | 81 |
صدقہ فطرکی مقدار | 82 |
صدقہ فطرکےمصارف | 82 |
صدقہ فطرواجب ہونےکےلیےعاقل بالغ ہوناشرط نہیں | 82 |
چوتھاباب:بھیک مانگنےکی مذمت اورمانگنےوالوں کودینےکاحکم | |
احادیث مبارکہ کی روشنی میں | 84 |
مانگنےوالےکاخوف ناک چہرہ | 84 |
تین لوگوں کےلیے مانگناجائزہے | 85 |
بےمانگےملےتولیناجائزہے | 87 |
جیسی نیت ویسی برکت | 87 |
کتنامال ہوتومانگناجائزنہیں؟ | 88 |
بھیک مانگنےوالوں کوزکات دینےکاحکم | 88 |
سوال کسےحلال ہےاورکسےنہیں؟ | 90 |
پانچوں باب: صدقہ وخیرات کرنےکےفضائل وفوائد | |
قرآن وحدیث کی روشنی مں | 91 |
روز قیامت خیرات وصدقات کاسایہ | 94 |
فرشتوں کی دعا | 94 |
بچاہواخرچ کرنابہترہے | 95 |
سخی اوربخیل کاحال | 95 |
خیرات کی برکت | 96 |
سخی اوربخیل کاانجام | 97 |
حاجت مندکی حاجت روائی کااجر | 97 |
ایک لقمہ روٹی وغیرہ خیرات کرنےکاثواب | 98 |
کچھ مال رب کی بارگاہ میں جمع کردو | 99 |
رشتہ دارکوصدقہ دینےمیں دواجرہے | 100 |
خیرات دارکوصدقہ دینےمیں دواجرہے | 100 |
خیرات کرنےسےروزی بڑھتی ہے | 100 |
صدقہ عمربڑھاتاہے | 101 |
صدقہ کرنےکےچھ فوائد | 102 |
صدقہ غضب الہیٰ کوختم کردیتاہے | 102 |
صدقہ جہنم سےبچاتاہے | 103 |
صدقہ بلائیں دفع کرتاہے | 103 |
اہل خانہ کوکھلانابھی صدقہ ہے | 103 |
تین قسم کامال آدمی کااپنال مال ہے | 104 |
ایک راہب کاحیرت انگیزواقعہ | 104 |
ایک مجاورکاواقعہ | 105 |
گوشت پتھرہوگیا | 107 |
خاتمۃ الکتاب | |
صدقہ وخیرات کرنےکےبعض واقعات | 109 |
دودھ اورشہددینےوالی بکری | 109 |
خیرات کی برکت سےبیٹامل گیا | 110 |
صدقےنےبیٹےکی حفاظت کی | 111 |
صدقہ عاشوارکی برکت | 111 |
خیرات کی برکت سےجان بچ گئی | 113 |
روٹی کےساتھ سالن بھی بھیج دیا | 114 |
ایک درہم کابدلہ | 114 |
دینارکی چارتھیلیاں | 115 |
دورروٹی خیرات کرنےکی برکت | 116 |
صدقےکی برکت سےبیڑاپارہوگیا | 117 |
چاردراہم اورچاردعائیں | 118 |
تین روٹی خیرات کرنےکی برکت | 119 |
مآخذومراجع پرایک نظر | 121 |
مضامین کی ایک جھلک | 124 |