عظمت حدیث (عبد الغفار حسن مدنی)

عظمت حدیث (عبد الغفار حسن مدنی)

 

مصنف : عبد الغفار حسن

 

صفحات: 444

 

قرآن کے بغیر دین اسلام کے علم کاتصور محال ہے۔ اسی طرح شارح قرآن کے بغیر قرآن کا علم حاصل نہیں ہوسکتا۔اسی لیے صحابۂ کرام ﷢ نے قرآن وحدیث میں کوئی فرق روا نہیں رکھا۔ ان نفوس قدسیہ کے نزدیک نہ صرف دونوں واجب الاطاعت تھے بلکہ انہوں نے عملاً یہ ثابت کردیا کہ ان کے نزدیک احادیث ِاحکام قرآن ہی کا تسلسل تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے اپنے ان فیصلوں کو جو قرآن کریم میں منصوص نہیں کتاب اللہ کے فیصلے قرار دیا۔ زیر نظر کتاب ’’عظمت حدیث ‘‘ مولانا عبد الغفار حسن رحمانی ﷫‘‘ کی تالیف ہے یہ کتاب حدیث اور علومِ حدیث کے تعارف تدوین وحفاظت اور اسلام میں اس کی حجیت واستنادی حیثیت، نیز اس بارے میں پیش کردہ شکوک وشبہات اور مغالطوں کے ازالے پر گرانقدر علمی مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبد الغفار حسن  کے علاوہ مولانا عبد الجبار عمر پوری، مولانا حافظ عبد الستار حسن عمرپوری اور مولانا ڈاکٹر صہیب حسن﷾ کے مقالات بھی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کوجنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطافرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف، علماء عمر پور (ہند) 7
تفصیلی تعارف مولانا عبد الجبار عمر پوریؒ 9
تفصیلی تعارف مولانا عبد الستار حسن عمر پوریؒ 12
مولانا عبد الغفار حسن مدنی 16
شجرہ علم حدیث 18
تعارف مولانا صہیب حسن 20
مقدمہ حدیث کے بارے میں مختلف نظریات 23
تاریخ فتنہ انکار حدیث 28
قادیانیت اور پرویزیت کے درمیان فرق 31
انکار حدیث کے نتائج 31
اصطلاحات حدیث 35
مقالات مولانا عبد الجبار عمرپوری 37
شان حدیث (نظم) 39

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment