اذان واقامت قرآن اور سنت مطہرہ کی روشنی میں
مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی
صفحات: 114
اذان اسلام کا شعار ہے نماز پنجگانہ کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے ۔حضرت بلال اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت نے اذان سے پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس کا ثبوت قرآن وحدیث ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب’’ اذان واقامت قرآن اور سنتِ مطہرہ کی روشنی میں ‘‘ ابو عدنان محمد طیب السلفی کی مرتب شدہ ہے . فاضل مرتب نے اس کتاب اس آسان اسلوب میں اذان واقامت کا حکم اس کا مفہوم ، فضائل وآداب کے علاوہ اذان واقامت کے تمام تر احکام ومسائل قرآن وسنت کی روشنی میں جمع کردئیے ہیں تاکہ ایک مسلمان اذان واقامت کے فقہی احکام ومسائل سے روشناس ہو سکے اور اس کے اہم شعار کو علم وبصیرت کے ساتھ قائم کرسکے ۔ مرتب موصوف اس کتاب کے علاوہ درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)