عذاب قبر کا بیان ( جدید ایڈیشن)
مصنف : صفی الرحمن مبارکپوری
صفحات: 52
شاید ہی اسلام کاکوئی حکم اور مسئلہ ہو کہ جومختلف مسالک کے فلسفیانہ اور تخیلاتی بھنور میں پھنس کر اپنے اصل حلیے کو نہ کھو چکا ہو انہی مسائل میں سے ایک مسئلہ عذاب قبر کا مسئلہ ہے جس کے بارے میں لوگ افراد وتفریط کا شکار ہیں اور منکرین حدیث کی طرح منکرین عذابِ قبر کے عقیدہ کے حاملین بھی موجود ہیں جس کی کوئی بھی معقول دلیل موجود نہیں اس کے برعکس اثبات قبر پر بہت سی آیات قرآنیہ اور سینکڑوں احادیث موجود ہیں۔فرمانِ نبوی ﷺ کے مطابق موت کے بعدکا مرحلہ آخرت کی ہی پہلی سیڑھی اور زینہ ہے اس مرحلہ میں موت سے لے کر یوم البعث کے قائم ہونےتک جو کچھ قرآن کریم اور صحیح احادیث میں ثابت ہے اس پرایمان لانالازمی ہے ۔عذاب ِ قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم عقیدہ ہے عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق ہونے والے اور بے دین افراد اگرچہ عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس کے برحق ہونے پر کتاب وسنت میں دلائل کے انبار موجود ہیں اسی لیے جملہ اہل اسلام کا اس پر اجماع ہے اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں ۔اس مسئلے پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’عذاب قبر ‘‘معروف عالم دین مو لانا صفی الرحمن مباکپوری اور مولانا ابو عبد اللہ جابر دامانوی ﷾ کی مسئلہ اثبات عذاب قبر پر اہم تحریر یں ہیں۔جس میں انہوں نے عذاب قبر کے متعلق جو مختلف شکوک شبہات ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے ہیں کتاب وسنت کی روشنی میں منکرین عذاب قبر کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے ۔ محمد یٰسین راہی ﷾ (مدیر اداہ تبلیغ اسلام، جام پور) نے ان دونوں تحریروں کو یکجا کرکے شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں حق کے اتباع کی توفیق عطا فرمائے او رباطل سےمکمل طور پر اجتناب کی توفیق دے ( آمین )
عناوین | صفحہ نمبر | |
ایک حقیقی فری سفر | 3 | |
اہلیت و شرائط | 3 | |
سفر کی تفصیلات | 3 | |
ضروری ہدایات | 3 | |
قرآن مجید اور عذاب قبر | 5 | |
قبر کا عذاب حق ہے | 11 | |
ہر انسان کی قبر زمین ہی ہے | 32 | |
برزخ میں جسم میں روح کی کیفیت | 35 | |
استثنائی صورتیں | 38 | |
ہر انسان پر ہر روز موت واقع ہوتی ہے | 39 | |
عذاب قبر کو سمجھنے کے لیے دو مثالیں | 41 | |
قبر کی زندگی کی مثالیں | 43 | |
عثمانی فرقہ کا طریقہ استدلال | 44 | |
دینی معاملات میں عقل کو ہی معیار اور میزان بنانا درست نہیں ہے | 44 | |
عقیدہ عذاب قبر سے عقیدہ توحید کو نقصان؟ | 45 |