جواہر الایمان شرح اللؤلؤوالمرجان
مصنف : محمد فواد عبد الباقی
صفحات: 1012
ائمہ محدثین کے ہاں مسلم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت فرمائے علامہ محمد فواد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤ والمرجان کی صورت میں یکجا کردیا۔بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر سینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا۔ لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لیے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پر اس کے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی۔ اسی مشکل کے پیش نظر عصر حاضر کے معروف ریسرچ سکالر اور مؤلف و مرتب کتب کثیرہ حافظ عمران ایوب لاہوری نے اس کی شرح کا بیڑہ اٹھایا جو آج بفضل اللہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔موصوف نے متن اور شرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے ۔شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پر صحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے ۔تشریح کے لیے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووی کو ہی پیش نظر رکھا ہے ۔شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔ ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معنی وفوائد بھی قلم بند کیے ہیں۔ بطور خاص ہر مقام پر تعصب سے بالاتر ہوکر کسی خاص فقہی مکتبہ فکر کے بجائے محض دین اسلام کی ہر ترجمانی کی ہے ۔یوں سرور دو عالم کے سنہری فرامین پر مشتمل قیمتی ہیرے اور جواہرات کی چمک دو چند ہوگئی ہے ، جو طلبائے علوم دینیہ اور اساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی نور ایمان سے منور کرنے کے لیے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مفید شرح کو سب کے لیے ذریعہ ہدایت بنائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
ایمان کے مسائل | 32 | |
طہارت کے مسائل | 122 | |
حیض کے مسائل | 136 | |
نماز کے مسائل | 154 | |
مساجد اور نماز کی جگہوں کے مسائل | 194 | |
مسافر کی نماز کے مسائل | 236 | |
جمعہ کے مسائل | 272 | |
نماز عیدین کے مسائل | 281 | |
نماز استسقاء کے مسائل | 283 | |
نماز کسوف کے مسائل | 286 | |
جنازے کے مسائل | 294 | |
زکوۃ کے مسائل | 310 | |
روزوں کے مسائل | 356 | |
اعتکاف کے مسائل | 386 | |
حج کے مسائل | 388 | |
نکاح کے مسائل | 463 | |
خریدوفروخت کے مسائل | 516 | |
آبپاشی کے مسائل | 528 | |
وراثت کے مسائل | 545 | |
جہاد کے مسائل | 593 | |
قربانی کے مسائل | 679 | |
سلام کے مسائل | 733 | |
تقدیر کا بیان | 822 | |
علم کا بیان | 887 | |
توبہ کا بیان | 907 | |
منافقین کی صفات اور احکام کا بیان | 938 | |
فتنوں اور علامات قیامت کا بیان | 968 | |
تفسیر کا بیان | 1000 |