عورتیں اور بازار
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 32
اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ نے بازار کو ناپسندیدہ ترین جگہ قرار دیا ہے ۔کیونکہ بازار جھوٹ ،فریب، دھوکہ بازی اور فتنہ اور شیطان کےانڈے دینےاور بچے دینے کی جگہ ہے جیسے سیدنا سلمان فارسی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا’’توبازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والا نہ ہو اور نہ ہی اس سے سب سے آخر میں نکلنے والا،اس لیے کہ اس میں شیطان انڈے اور بچےدیتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم :4251)اور اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ:’’تمام جگہوں میں سے اللہ کی محبوب ترین جگہیں مساجد ہیں اور اللہ کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہیں بازار ہیں۔‘‘(صحیح مسلم:430)اس لیے فضول بغیرکسی ضرورت کے بازاروں میں جاکر اپنا ٹائم ضائع کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور بالخصوص اور عورتوں کا آزادانہ بے پردہ ہوکر بغیر محرم کے بازاروں میں جانا فتنے سے خالی نہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ عورتیں اور بازار ‘‘معروف مبلغہ ،مصلحہ،مصنفہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے عور توں کا بے پردہ ہوکر ،زیب وزینت کر کے بازار میں جاکر خریداری کرنے کے نقصانات اور خرابیوں اور دور حاضر میں بازاروں میں پائے جانے والے موجود فتنوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔خواتین کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ انتہائی مفید ہے ۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن،لاہور میں بمع فیملی مقیم رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عورتیں اور بازار | 4 |
بازار شیطان کے انڈے دینے کی جگہ | 7 |
دور حاضر کے بازار | 8 |
دکان داروں کے نئے ہت کنڈے | 9 |
دکان داروں کا پر تکلف لہجہ | 9 |
بازار گھٹیا تہذیب کا گڑھ | 10 |
عورتوں میں بازار جانے کا رجحان | 12 |
دیکھا دیکھی | 13 |
تنہا کی بجائے جماعت بن کر جانا | 13 |
مردوں کی خریداری کو نا پسند کرنا | 14 |
اچھی اور سستی خریداری کو ناپسند کرنا | 14 |
رنگین دنا کی سیر کی خواہش | 16 |
بازار جانے میں فخر محسوس کرنا | 16 |
خریداری کے سو بہانے | 17 |
عورت کے مسجد میں جانے شرائط | 18 |
عورتوں کے بازار جانے کے نقصانات | 21 |
شوقیہ مول لی ہوئی ذمہ داری | 21 |
سادگی اور قناعت سے تہی دامنی | 22 |
شوہر سے جھگڑوں کا سبب | 23 |
مال کا ضیاع | 24 |
مال کا ضیاع | 24 |
وقت کا ضیاع | 24 |
شیطان کا عورت کو خوش نما کرکے کے دکھانا | 25 |
ضرورت کے وقت بازار جانا | 25 |
ضروت کیا ہے؟ | 27 |
امیر شہر کی ذمہ داری | 28 |