عورت، مغرب اور اسلام
مصنف : ثروت جمال اصمعی
صفحات: 142
محسن انسانیت ﷺ جس روز دین کا پیغام لے کر دنیا میں تشریف لائے، اس روز دنیا کے اندر نئی روشنی کا ظہور ہوا۔ اس نئی شمع کی برکت سے انسان کو وہ عقیدہ اور شعور ملا جو سرا سر مکارم اخلاق اور فضائل و محاسن کا مجموعہ ہے اور عورت کو جو انسانی معاشرے میں انتہائی پستی کے مقام پر گر چکی تھی عزت و تکریم کے اعلی مراتب سے ہمکنار کیا ۔اگر وہ بیوی ہے تو دنیا کا سب سے بڑا خزانہ ہے، اگر بیٹی ہے ، تو آتش دوزخ سے بچانے کا وسیلہ اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، ماں ہے تو اس کے پاؤں تلے جنت، غرض یہ کہ، اسلام نے عورت کو ہر حیثیت سے ، چاہے وہ ماں ہو ، یا بیٹی ، بہن ہو ، یا شریک حیات، انتہائی تکریم و اعزاز کا مستحق گردانا ہےاور شرف انسانیت میں مرد و عورت کی تفریق روا نہیں رکھی گئی ہے۔عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ مغرب نے عورت کو گھر سے نکال کر اور معاشی جد وجہد میں ایک اہم مقام دے کر اس کی بڑی عزت افزائی کی ہےاور اسے مردوں کے مساوی مقام عطا کیا ہے۔اس سے جڑا ہوا سوال یہ ہے کہ مغرب کی عورت اگر معاشرے میں اپنے اس مقام اور مرتبے سے مطمئن ہے تو مغربی عورتوں میں اسلام کی روز افزوں مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟اس مختصر رسالے میں اسی سوال کی حقیقت اور بنیاد کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔زیر تبصر ہ رسالہ (مغرب اور اسلام،علمی وتحقیقی مجلہ)پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کی ادارت میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاسلام آباد سے صادر ہوتا ہے۔اس کا یہ شمارہ ثروت جمال اصمعی کے خصوصی مقالہ (عورت ،مغرب اور اسلام) پر مشتمل ہے۔آپ پاکستان کے ایک سینئر صحافی ہیں ،اور عالم اسلام ان خصوصی موضوع ہے۔اس مقالے میں انہوں نے مغرب میں عورت کو دی جانے والی آزادی کی حقیقت کو منکشف کرتے ہوئے اسلام میں عورت کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا ہے۔اور مغرب کے نام نہاد دعووں کا بھاندا پھوڑ کے رکھ دیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حقوق نسواں: چند زمینی حقائق ، ڈاکٹر انیس | 7 |
بنیادی سوالات: مغربی خواتین میں اسلام کی مقبولیت۔ چند قابل غور پہلو | 16 |
’’اسلاموفوبیا‘‘: مغرب میں اسلام کے خلاف نفرت انگیزی کی مہم | 22 |
خاتون مغر: م غربی تہذیب کے بنیادی مراکز کا خصوصی مطالعہ | 32 |
اسلام بہت انتخاب کیوں؟: مغربی امہرین اور نو مسلم خواتین کا اظہار خیال | 56 |
تحریک نسواں اور اسلام: مغربی خواتین کے قبول اسلام کے اصل اسباب | 86 |
خواتین اور مسلم معاشرہ: دور جدید میں مسلمان خواتین اپنا سماجی کردار کیسے ادا کریں | 122 |
کتابیاب | 137 |