عورت اور اسلام

عورت اور اسلام

 

مصنف : جلال الدین قاسمی

 

صفحات: 92

 

اللہ  تعالی نے  عورت کو معظم بنایا، لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی۔ تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی۔ لیکن جب اسلام کا ابر رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا ۔عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیااور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔زیر نظر  کتا ب ’’عورت اور اسلام  ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی تالیف  ہے  جس میں   انہوں  اسلام   میں عورت  کا مقام ومرتبہ بیان کرتے ہوئے  عورتوں کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں  احسن  سے  بیان  کیا ہے یہ  کتاب ایک علمی اور اپنےموضوع پر منفرد ،ہر گھر  میں رکھے جانے  کے لائق ہے ۔  فاضل مصنف  ایک وسیع النظر عالم دین اورکئی کتب کے مصنف ہیں جن کی کتابوں کو علمی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتاہے اللہ تعالی اس کتاب کومفید عوام وخواص بنائے (آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
عورت کی پیدائش 5
معتزلہ کا مذہب 7
عورت کی طبعی کمی کا تدارک 9
نفس پر بوجھ کی تفصیل 12
عورت کو مرد سے پیدا کرنے کی حکمت 19
عورت کا لغوی معنی 21
اسلام سے پہلے عورت کی حیثیت 21
اسلام میں عورت کا مقام 27
محمد ﷺ کے لیے چار سے زائد شادیوں کی اجازت کیوں؟ 29
عدل کا مفہوم 38
قسط اور عدل میں فرق 41
مخالفین اسلام کے ایک اعراض کا جواب 53
طلاق 56
ایک مجلس کی تین طلاقیں 58
طلاق کے بعد مہر کی ادائیگی کی تفصیل 61
سورہ نور و احزاب میں پردے کا حکم 63
غسل جنابت کا طریقہ 68
مسائل 69
وہ  حالت جن میں حمل ساقط کر سکتے ہیں 72
جوڑا بنانے کا حکم 73
محرمات 73
سگی ماں بیٹی سے شادی 75
عدت نفاس میں چالیس دن سے پہلے مباشرت 76
کیا خون حیض رکنے کے بعد غسل سے پہلے مباشرت جائز ہے 77
ناخن بڑھانا اور پالش کرنا 78
کیا عورت اپنے سر کے بال آگے سے کاٹ سکتی ہے 79
شادی کے موقع پر تصویریں 80
عورت کا میگزین وغیرہ خریدنا 81
فیملی پلاننگ 82
حمل   گرنے کا حکم 83
حالت حیض میں طلاق کا حکم 85
شادی کا مسئلہ 86
کفو کا مسئلہ 87
زوج مفقود الخبر 87
ایک اہم مسئلہ 90
لڑکی اور لڑکے کے پیشاب کا حکم 90
دونوں میں فرق 90
ماں کی نصیحت بیٹی کے نام 92

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلاماللہبیویتاریخحقوقدینطلاقعلمیقرآنمیگزین
Comments (0)
Add Comment