اولیاء اللہ کی پہچان
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 448
’اولیاء‘ سے مراد وہ مخلص اہل ایمان ہیں جواللہ کی بندگی اور گناہوں سے اجتناب کی وجہ سے اللہ کے قریب ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے لوگ ایسے ایسے لوگوں کو اولیاء اللہ کا مرتبہ عطا کر دیتے ہیں جنھیں اپنا ہوش تک نہیں ہوتا، زندگی میں وہ کبھی نماز کے قریب بھی نہیں گئے ہوتے اور طہارت تک کی بھی فکر نہیں ہوتی۔ پیش نظر کتاب کے مصنفین نے انھی حقائق پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ اولاً تو اولیاء اللہ اور اولیاء الشیطان میں فرق کیا جائے اور ثانیاً اولیاء کو ان کے مقام و مرتبہ پر فائز کیا جائے ان کے مقام و مرتبہ میں نہ کمی کی جائے اور نہ زیادتی۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصہ میں اللہ تعالیٰ اور اس کے ولیوں کا تعارف موجود ہے حقیقی اولیا کی پہچان کراتے ہوئے بہت سے برگزیدہ انبیا کا تذکرہ کرایا گیا ہے۔ دوسرا حصہ شیطان اور اس کے دوستوں کےتعارف پر مشتمل ہے جس میں شیطان کے دوستوں کی سزا کے ساتھ ساتھ ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیے ہیں۔ کتاب میں موجود علمی مواد ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی نے جمع کیا ہے جبکہ ترتیب، اضافہ جات اور تخریج حافظ حامد محمود الخضری نے کی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 19 | |
اللہ تعالیٰ اور اس کے ولی | ||
باب1۔معرفت الہیٰ | 31 | |
باب2۔اسمائے حسنیٰ سے اللہ تعالیٰ کی معرفت | 35 | |
باب3۔اولیاء اللہ | 103 | |
باب4۔حقیقی اولیاء اللہ مؤمن اور متقی ہیں | 121 | |
باب5۔اللہ تعالیٰ کی محبت | 131 | |
باب6۔اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا | 135 | |
باب7۔اولیاء اللہ کی خصوصیات | 141 | |
باب8۔اللہ تعالیٰ کے اپنے اولیاء پر انعامات | 200 | |
باب9۔انبیاء کرام علیہم السلام اللہ کے دوست ہیں | 225 | |
باب10۔صحابہ کرام ؓ اللہ کے اولیاء ہیں | 305 | |
باب11۔اولیا ء اللہ سے محبت | 334 | |
باب12۔اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء سے محبت | 343 | |
شیطان اور اس کے دوست | ||
باب1۔شیطان اور اس کی علامات | 347 | |
باب2۔شیطان کے دوست | 368 | |
باب3۔شیطان کے دوستوں کی نشانیاں | 372 | |
باب4۔شیطان کے دوستوں کی سزا | 383 | |
باب5۔شیطان مردود سے محفوظ رہنے کےطریقے | 389 | |
باب6۔انسانوں کے روپ میں شیطان کے دوست | 396 | |
باب7۔شیطان کے گمراہ کرنے کے طریقے | 409 | |
باب8۔کرامات اولیاء | 423 | |
باب9۔کیا عرس میلہ تقدس ہے؟ | 438 | |
آخری گزارش | 447 |