السلام علیکم

السلام علیکم

 

مصنف : عبد الغفور اثری

 

صفحات: 156

 

دنیا کی ہر مہذب قوم میں یہ رسم پا ئی جاتی ہے کہ  جب وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملتے ہیں، توچند مخصوص الفاظ کسی خاص انداز سے ادا کرتے ہیں۔ان کے  یہ الفاظ و انداز ان کا ملی وقومی شعار بن جاتا ہے۔جیسے ہندو رام رام،سکھ جئے گرو، اور انگریز گڈ مورننگ،گڈ مون اور گڈ ایوننگ وغیرہ جیسے الفاظ ادا کرتے ہیں۔اسلام نے بھی طرز ملاقات کے آداب کو بیان کرتے ہو ئے باہمی ملاقات کرتے وقت(السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ) جیسے عظیم الشان الفاظ  کہنے کاحکم دیا ہے۔ ان سے بہتر کوئی دعائیہ کلمات نہیں ہیں۔کیونکہ ان میں دنیا وآخرتدونوں جہانوں کی کامیابی کے راز مضمر ہیں،اور یہ محبت و دعا گوئی کا بہترین اظہار ہیں۔ چونکہ سلام کے احکام ومسائل سے آگاہ ہونا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ،چنانچہ فاضل مؤلف مولانا عبد الغفور اثری نے خالصتا اصلاحی جذبہ سے سرشار ہو کر نہایت عرق ریزی،تحقیق اور مستند دلائل کے ساتھ نہایت سلجھے ہوئے اسلوب میں یہ کتابچہ مرتب فرمایا ہے ،جو اپنے موضوع ایک منفرد کاوش ہے،اور مطالعہ کے لائق ہے۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض حال 3
اہمیت اسلام 19
سلام کا معنی و مفہوم کیا ہے ؟ 19
مسلمان کی تعریف 21
اسلامی سلام کی ابتداء 22
سلام کہنے اور اسکا جواب دینے کا شرعی حکم 26
سلام کہنا مسلمان کا امتیازی نشان ہے 29
مسلمان کے مسلمان پر دس حقوق 33
لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل کون ہے؟ 38
فضائل سلام 42
سلام پھیلانا بہترین عمل ہے 42
مومن سے محبت رکھنا ایمان ہے 45
سلام کرنے سے عداوت و دشمنی ختم ہو جاتی ہے 46
شارحین کی وضاحت 51
سلام کے ہر جملے پر دس نیکیاں 54
علماء محدثین کی آراء کہ حدیث ہذا قابل عمل ہے 59
سلام کے مفصل احکام و مسائل 68
کون کس کو سلام  کرے 69
کسی مجلس سے رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا چاہیے 71
ضروری انتباء 72
گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا 74
غیر مسلموں کو سلام کس طرح لکھنا چاہیے؟ 81
فقط ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ممنوع و حرام ہے 84
سلام کا جواب نہ دینے والے شخص کی مذمت 86
مصافحہ کی اہمیت و فضیلت 91
مصافحہ میں پہل کرنے والے یمنی تھے 93
مصافحہ تکمیل سلام ہے 94
مصافحہ کے بیس فقہی آداب 107
مانقہ کا معنی اور اسکا حکم شرعی 109
معانقہ کا لغوی معنی 109
معانقہ کا شرعی اور اصطلاحی معنی 109
کن حالات میں معانقہ کرنے سے احتراز بہتر ہے 113
کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کا حکم شرعی 114
اجازت لینے کا مسنون طریقہ 120
چند فقہی مسائل کا بیان 132
قیام تعظیم کی شرعی حیثیت 136
انگریزی سکولوں میں کلام روم میں ٹیچر کی آمد پر اور قومی ترانہ پڑھا جانے کے وقت قیام تعظیم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 137
حضرت انس ؓکی روایت 140
حدیث ہذا کی تحسین و تصحیح 144
ماخذ کتاب 148

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment