الصارم المسلول علی شاتم الرسول -اپ ڈیٹ

الصارم المسلول علی شاتم الرسول -اپ ڈیٹ

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 749

 

جاہلیت جدیدہ کے علم برداروں نے آزادی اظہار کے نام  پر انبیائے کرام ؑ کو بالعموم او رحضور حتمی المرتبت حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی تنقیص و اہانت کو اپنا منتہائے نگاہ ٹھہرا لیا ہے،جس کے مظاہر حالیہ چند برسوں میں مختلف یورپی ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ان حالات میں یہ لازم تھا کہ جناب محمد مصطفیٰ ﷺ کی تقدیس و تعظیم کے تصور کو اجاگر کیا جاتا اور توہین رسالت کی شناعت و قباحت اور اس کی سزا وعقوبت کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا جاتا۔اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ کی کرامت کہیے  یا عنداللہ ان کی مقبولیت کہ ناموس رسالت کے دفاع و تحفظ پر جو کچھ شیخ الاسلام ؒ کے قلم سے نکلا ہے سات صدیوں  سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ اس قدر جاندار،زندہ اور مدلل ہے کہ اس مسئلہ میں آج بھی سند اور اولین مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔زیر نظر کتاب حضرت شیخ الاسلام ؒ نے خاص اسی مسئلہ پر تحریر کی ہے اور اپنے خاص انداز تحریر میں اس قضیہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔اس کتاب کے حسن قبول کا اندازہ اس امر سے کیا جا سکتا ہے کہ وہ لوگ جو شیخ الاسلام کے سخت ناقد اور مخالف ہیں وہ بھی اس کا اردو ترجمہ کر کے شائع کر رہے ہیں،جیسا کہ اس سے قبل اس ترجمے کو اسی ویب سائٹ پر پیش کیا جا چکا ہے۔اب معروف سلفی عالم اور مصنف و مترجم جناب پروفیسر غلام احمد حریری مرحوم کا ترجمہ  پیش کیا جارہا ہے۔جو اگرچہ کافی عرصہ سے موجود ہے تاہم اس کی نئی طباعت حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے عقیدہ ناموس رسالت میں پختگی آنے کی اور جناب رسالتمآب ﷺ سے محبت و الفت کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ
 

<td valign=”bottom” width

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 25
تعارف 27
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ 29
خطبہ مؤلف 37
موضوع کتاب 38
رسول کریم ﷺ کی توہین کامرتکب (خواہ مسلم ہویا کافر) واجب القتل ہے 39
گالی دینے والے کے بارے میں احکام کا خلاصہ 40
ذمیّ کاعہد کن باتوں سےٹوٹتا ہے؟ 42
امام شافعی ؒ کا مؤقف و مسلک 45
اصحاب شافعی کے اقوال و آثار 47
امام ابوحنیفہ ؒ اور ان کے اصحاب کا زاویہ نگاہ 49
گالی دہندہ کے نقض عہد کے دلائل 50
قرآن کریم کے دلائل 50
پہلی دلیل 50
دوسری دلیل 52
تیسری دلیل 53
رسول اللہ ﷺ کو گالی دینے سے ذمی کا عہد ٹوٹ جاتاہے 59
عہدشکنی کرنے والوں سے لڑنا واجب ہے 60
چوتھی دلیل 63
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرنےوالے کا عہد باقی نہیں رہتا 70
پانچویں دلیل 71
شاتم رسول کافر ہے 72
پہلی دلیل 72
اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنےوالوں اور مسلمانوں کے درمیان کوئی دوستی نہیں 74
ھو اذن کی تفسیر 75
منافق کسے کہتے ہیں؟ 77
دوسری دلیل 79
تیسری دلیل 81
منافقین کے اقوال عدم ایمان کی علامت ہیں 84
منافقین ایمان سے عاری ہیں 85
چوتھی دلیل 87
ایک شخص رسو ل کریم ﷺ کے فیصلے پر راضی نہ تھا۔ حضرت عمر ؓنے اسے قتل کردیا 88
پانچویں دلیل 90
رسول کی ایذا اللہ کی ایذا ہے 90
اللہ اور اس کے رسول کا حق باہم لازم و ملزوم ہیں 92
رسول  ﷺ کو ایذا پہنچانے والے کی توبہ قبول نہیں کی جاتی 100
امہات المؤمنین پربہتان طرازی ایذائے رسول کی موجب ہے 100
بہتان لگانے والوں میں کچھ مؤمن بھی تھے 102
اعتبار عموم لفظ کاہوتا ہے 103
آیت قذف کس کے بارے میں نازل ہوئی؟ 104
رسوا کن عذاب صرف کفار کو دیا جاتاہے 106
عذاب عظیم کفار کے ساتھ مخصوص نہیں 107
چھٹی دلیل :مؤمن اپنی آواز کو رسول کریم ﷺ کی آواز سے زیادہ بلند نہ کرے 109
کفر کی موجودگی میں کوئی عمل مقبول نہیں 110
ساتویں دلیل 111
آٹھویں دلیل 116
حدیث نبوی ﷺ کے دلائل 119
پہلی حدیث 119
اس حدیث سے مستنبط احکام 120
مدینہ کے ارد گرد رہنےوالے  یہود کی اقسام 120
بنوقینقاع نے سب سے پہلے عہد توڑا 123
مقتولہ عورت ذمی تھی 124
دوسری حدیث 126
کیا یہ ایک ہی واقعہ ہے یا دو عورتوں کا قصہ ہے؟ 128
تیسری حدیث 129
حدیث قدسی 134
کعب بن اشرف کے جرائم 140
پہلی جواب 140
دوسرا جواب 143
تیسرا جواب 143
چوتھا جواب 144
کیا شعر ہجوگوئی کے لیے مؤثر ہے؟ 145
کیا گالیوں کی تکرار کوبھی اس میں دخل ہے؟ 145
جرم بعض اوقات زمان و مکان او راحوال کے لحاظ سے بھی بڑھ جاتا ہے 146
نظم کی علیت میں کوئی تاثیر نہیں 147
قلیل و کثیر میں کچھ فرق نہیں 147
استدلال کی قسم ثانی 150
ہجوگو کاخون امان دینے سے محفوظ نہیں ہوتا 150
ابن یامین او رمحمد بن مسلمہ حضرت معاویہ کے دربار میں 151
کعب بن اشرف کو کب قتل کیا گیا؟ 154
چوتھی حدیث 154
پانچویں حدیث 155
اس حدیث سے وجہ استدلال 156
چھٹی حدیث 157
قبیلہ خطمہ کی ایک عورت کا واقعہ جو رسول کریم ﷺ کی ہجوگوئی کرتی تھی 157
واقدی پرنقد و جرح 159
عصماء خطمیہ کے واقعہ سے استدلال کیسے کیا جاتا ہے؟ 160
ایسےوجوہ جو گالی دینے والے کے قتل کاموجب ہیں 164
ساتویں حدیث 168
ابوعفک کو کب قتل کیا گیا؟ 168
آٹھویں حدیث 169
واقعہ انس بن زُنیم کی وجہ دلالت 170
نویں حدیث 172
اسلام لانے سے سابقہ گناہ ساقط ہوجاتے ہیں 178
ابن ابی سرح کے واقعہ سے وجہ استدلال 179
ایک اور مفتری کاتب کا واقعہ 179
مؤلف کے عہد میں جو رسول کریم ﷺ کو گالیاں دےکر مسلمان سے لڑتا  تھا 180
توبہ کرنے کے باوجود گالی دہندہ کو قتل کرنا جائز ہے 181
ابن ابی سرح اورنصرانی کے افترا کی تردید 182
رسول کریم ﷺ کو کاتبوں کی ضرورت تھی 189
مصحف عثمان ؓ  عرضہ اخیرہ پر مبنی ہے 190
حدیث دہم 190
لونڈیوں کے واقعہ سے استدلال 192
عورتوں کو قتل کرنے کی ممانعت کب ہوئی؟ 194
گیارہویں حدیث 198
ابن خطل کے واقعہ سے استدلال 200
بارہویں حدیث 200
بجیر اور اس کے بھائی کعب بن زہیر کا واقعہ 201
ابن الزبعری 201
ابو سفیان بن حارث 201
واقعہ ابی سفیان سے استدلال 205
حویرث بن نقید کا واقعہ 205
نضر بن حارث و عقبہ بن ابی معیط 207
انداز استدلال 209
کعب بن زہیر بن ابی سلمی کا واقعہ 209
صحابہ کرام گالی دہندہ کو قتل کردیا کرتے تھے خواہ وہ ان کا قریبی رشتہ دار ہوتا 212
کافر جنوں میں سے جو رسول  کریم ﷺ کو گالی دیتا تھا مؤمن جن اس کو قتل کردیتے تھے 213
ابن ابی الحقیق کا قتل 214
ان احادیث سے استدلال کی نوعیت 216
آپ نے بعض کے خون کو ھدر فرمایا تھا مگر بوجوہ وہ معصوم الدم قرار پائے 217
اسلام سابقہ گناہوں کوساقط کردیتا ہے 217
جو شخص اسلام لاتا اور کفر میں اس نے کسی کوقتل کیا ہوتا یا کسی کا مال لیا ہوتا تو رسول کریم ﷺ اس کے ضامن نہیں ہوتے تھے 218
عقیل  بن ابی طالب نےرسول کریم ﷺ کے گھروں پرقبضہ کرلیا 221
آل جحش کی حویلی اور ابوسفیان کا اس پر قبضہ 222
دار عتبہ بن غزوان 222
رسول کریم ﷺ نے مہاجرین کے گھر  اُنہی کے پاس رہنے دیئے جو ان پر قابض تھے۔ 224
عقیل رسول کریم ﷺ کے مکانات پر کیسے قابض ہوئے؟ 224
حربی کافر جب مسلمان ہوجائے  تو اس سےمسلمانوں کےمال کا مطالبہ نہیں کیاجائےگا 225
گالی دہندہ کو قتل کرناسنت رسول کا حتمی تقاضا ہے 227
غزوہ بدر میں ابوجہل کا قتل 228
ابولہب کی رسوائی 229
جن سےمسلمان انتقام نہ لے  سکیں ان کے بارے میں اللہ کی سنت 230
حدیث قدسی 231
اللہ اپنے رسول کی حفاظت کرتا اورلوگوں سے اسےبچاتا ہے 231
گالی دینے والے کے قتل کاتعین او راس کا سبب 232
تیرہویں حدیث 235
رسول کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنےوالے کے بارے میں علماء کا اختلاف 238
رسول کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنے والے کی سزا کے بارے میں قول ثانی 243
جب فعل کی علت معلوم ہوجائے تو اسے سزا دینی چاہیے 244
رسول کریم ﷺ محرمات کو حلال نہیں بناسکتے 245
چودہویں حدیث 245
خوارج کے ذکر پر مشتمل احادیث 249
ایک سیاہ فام آدمی رسول کریم ﷺ کی تقسیم پر معترض ہوتا ہے 250
خوارج کے افکار و عقائد 253
فرقہ ہائے خوارج 254
صحابہ کرام خوارج کو قتل کردیاکرتےتھے 258
سونے کے ٹکڑے کی تقسیم پر قریش کی ناراضگی 259
حنین کے مال غنیمت کی تقسیم پر انصار کی خفگی 260
قریش  و انصار کے غصے او رخوارج کے غصے میں فرق 261
صحابہ ؓ کن امور میں رسول کریم ﷺ کی طرف مراجعت کرتے تھے؟ 262
حباب بن المنذر کی مراجعت 262
سعد بن معاذ کی رسول کریم ﷺ سے مشاورت 262
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓکی آپ ﷺ کی طرف مراجعت 263
مؤلفۃ القلوب کو دینے کے بارے میں بعض صحابہ کا آپ ﷺ کے ساتھ مشورہ 264
کیا یہ عطیہ جات مال  غنیمت سے تھے یا خمس میں سے؟ 266
خمس کی تقسیم کیسے کی جائے؟ 267
فتح مکہ کے دن انصار کا قول اور رسول کریم ﷺ کاجواب 269
حضرت ابوبکر ؓکا رسول کریم ﷺ کےساتھ ادب 270
ابوایوب انصاری ؓکا رسول کریم ﷺ کے ساتھ ادب 271
رسول کریم ﷺ سے عرض مدعا کی تین قسمیں ہیں 271
اجماع صحابہ  ؓ سے استدلال 273
مہاجر بن ابی امیہ کا فعل دو گلوکار لونڈیوں کے ساتھ 273
حضرت عمر نے ایک شخص کو قتل کردیا جو رسول کریم ﷺ کو گالیاں دیا کرتا تھا 274
حضرت عمر بن عبدالعزیز کی رائے 278
قیاس سے استدلال 279
اہل ذمہ کے ساتھ مسلمانوں کی شرطیں 281
ذمی کو گالی دینے کی قدرت عطا کرنا اور اُسے سزا نہ دینا 283
رسول کریم ﷺ کی مدح و ستائش اقامت دین ہے اور آپ کی آبرو کا ضیاغ دین کے لیے ضرر رساں ہے۔ 285
رسول کریم ﷺ کو گالی دینے کی سزا قتل ہے 286
جب اہل ذمہ مخالفت کریں تو ان کا عہد ٹوٹ جائے گا 286
وہ امور جو عقد معاہدہ کے خلاف ہیں 289
پہلی مرتبہ عزت بدر کے موقع پر حاصل ہوئی 291
رسول کریم ﷺ اور عبداللہ بن اُبی 292
بدر سےعزت افزائی کا آغاز ہوا او رفتح مکہ پر اس کی تکمیل ہوئی 295
ابن سنینہ یہودی کا قتل 296
یہود کا خوف و ہراس 297
صبر و تقویٰ کا انجام 297
یہود کا رسول کریم ﷺ او رصحابہ کو سلام کہنا 298
رسول کریم ﷺ کی بُردباری او رتحمل 298
رسول کریم ﷺ کے صبر کی وجوہ 299
منافقوں نے نفاق کو کب چھپایا؟ 301
دل میں پوشیدہ عداوت سے عہد نہیں ٹوٹتا 301
ذوالخویصر کا واقعہ 304
رسول کریم ﷺ پر اعتراض کرنے والے کے بارے میں مزید تحقیق 308
حسب موقع و مقام آپ ﷺ انتقام بھی لیتے  اور معاف بھی کرتے تھے 312
ایک سوال 316
پہلا جواب 317
دوسرا جواب 318
تیسرا جواب 318
ایک سوال 320
جواب 320
حدیث قدسی 325
حدیث قدسی 325

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment