عصر حاضر میں غلبہ دین کا نبوی طریقہ کار
مصنف : محمد زاہد اقبال
صفحات: 497
غلبہ دین کےلئے کوشاں رہنا بہت بڑا مقام اور ہدف ہے، اور یہ میدان ہر مسلمان کیلئے کھلا ہے۔ غلبہ دین کیلئے کوشش کرنا ہر شخص پر فرض ہے۔ایک داعی ومبلغ کو اپنی تمام ترتوجہ خالص دعوت دین اوراس کےصحیح طریق کار کےانتخاب اور پھر استعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔ زیر نظرکتاب’’عصر حاضر میں غلبہ دین کانبوی طریقہ کار‘‘مولانا محمد زاہد اقبال کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں احیاء اسلام کے لیے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اختیار کردہ طریقۂ ہائے کار پر بھی تبصرہ وتجزیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں نبی کریم ﷺکے اختیار کردہ منہج سے معلوم ہونےوالے بنیادی اصولوں کو واضح کیا گیا ہے۔تیسرے حصے میں سیرت اور چوتھے حصے میں نبوی طریقۂ کار کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں عصر حاضر میں کام کی ترتیب اور طریقۂ کار کےبنیادی اصول بیا ن کیے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 13 |
مقدمہ | 15 |
حصہ اول | 19 |
احیائی تحریکوں کاتعارف اورتبصرہ وتجزیہ | 19 |
فصل اول | 21 |
عروج کےبعد انحطاط وزوال | 21 |
فصل دوم :مسلم ممالک میں احیائی تحریکیں | 23 |
فصل سوم:اسلامی تحاریک میں قدرمشترک | 37 |
فصل چہارم:احیاءاسلام کیلئے عملی جدوجہد ،تبصرہ وتجزیہ | 42 |
حصہ دوم:غلبہ دین کےنبوی طریقہ کار کےبنیادی اصول | 51 |
فصل اول:جاہلیت قدیمہ | 53 |
فصل دوم:سنت وسیرت | 59 |
فرائض واحکام اوران کاطریقہ کار | 60 |
فصل سوم:نبوی طریقہءکارہی ’’منزل من اللہ ‘‘ہے | 66 |
فصل چہارم:ترتیب | 75 |
فصل پنجم:تنظیم | 80 |
فصل ششم:اقدام سےپہلے تیاری | 84 |
فصل ہفتم:آج بھی انہی اصولوں کی روشنی میں کام کیاجائےگا | 93 |
حصہ سوم:غلبۂ دین کانبوی طریقۂ کار | 98 |
باب اول:بعثت | 100 |
باب دوم:دعوت اورتعلیم وتربیت | 142 |
باب سوم:مخالفت وآزمائش اوراستقامت | 181 |
باب چہارم:ہجرت اورپابندیاں | 233 |
باب پنجم:نصرت | 287 |
باب ششم:جہاد | 293 |
حصہ چہارم:عصر حاضر میں نبوی طریقہ کار کیوں اورکیسے؟ | 453 |
فصل اول:اقامت خلافت کی شرعی حیثیت | 455 |
فصل دوم:نبوی طریقہ،کارکےدوبنیادی اصول | 461 |
ناکامی کی وجہ | 465 |
فصل سوم:جماعت کاقیام | 467 |
فصل چہارم:دعوت خاصہ | 477 |
دعوت خاصہ کےزمانےمیں تصادم سےگریز | 479 |
فصل پنجم:نصاب تعلیم وتربیت | 481 |
مرکزکاقیام | 482 |
فصل ششم:دعوت عامہ | 485 |
فصل ہفتم:قوت نافذہ کےحصول کےلیے جدوجہد | 487 |
تتمہ | 490 |
مصادرومراجع | 492 |