عصر حاضر کے فقہی مسائل
مصنف : بدر الحسن القاسمی
صفحات: 221
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اس کی تعلیمات انسانی فطرت کے مطابق اور اس سے ہم آہنگ ہیں،اور اپنے اندر بے پناہ جامعیت ،ہمہ گیری اور عالمگیریت رکھنے کے سبب ہر دم رواں ،پیہم دواں زندگی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔زندگی کے عملی احکام عبادات ،معاملات ،معاشرتی اور مالیاتی قوانین،اجتماعی اور تعزیری احکام،وہ امور ہیں ،جن میں حالات وزمانہ کی تبدیلی ،اور عرف وعادت کے تغیر کی وجہ سےبہت کچھ تبدیلی بھی روا رکھی جاتی ہے۔اور اجتہاد کے ذریعے پیش آمدہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔ کتاب کے مؤلف مولانا بدر الحسن القاسمی دار العلوم دیو بند کے فاضل ،ایک ذہین،بالغ نظر اور باخبر عالم ہیں۔آپ کو فقہ اسلامی اور جدید علم کلام سے خصوصی دلچسپی ہے۔آپ نے اس کتاب میں جدید فقہی مسائل کو دلائل کے ساتھ بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ،اوراجتہادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر مسئلہ میں راجح موقف کو بیان کرنے کی زبر دست کوشش کی ہے،آپ سے اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے ،مگر آپ نے تحقیق کا جو معیار قائم کیا ہے وہ ایک مثالی اور منفرد ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 5 | |
عرض مولف | 9 | |
غیر معتدل علاقوں میں نماز اور روزہ | 18 | |
کمپنیوں کے شیرز اور باونڈز | 24 | |
حق تصنیف کی خرید وفروخت | 29 | |
انسانی زندگی کا آغاز | 40 | |
اینیمشن کا شرعی حکم | 49 | |
مصنوعی طریق حمل و تولید | 56 | |
قتل بجذبہ رحم کا شرعی حکم | 68 | |
پوسٹ مارٹم کا شرعی حکم | 76 | |
اعضاء کی پیونکاری | 85 | |
انسانی دودھ کا بینک | 95 | |
الکوہل کا شرعی حکم | 105 | |
مستعار بالوں کا استعمال | 111 | |
ضرورت ، رخصت اور حاجت | 121 | |
شرعی احکام و مسائل میں عرف وعادت کا اثر | 140 | |
اسلام کی آفاقیت | 160 | |
احکام شریعت کے مصادر | 168 | |
عورت کو سزا مرد کے برابر مگر میراث میں فرق | 191 | |
معاشرتی زندگی | 200 | |
جسمانی و عقلی قوتوں کی نشوونما | 208 | |
مآخذ و مراجع | 217 |